17/05/2026
نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی جانب سے بلاک بی کی اندرونی گلیوں میں سڑکوں کی استرکاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔۔۔
روڈ کارپٹنگ کا یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا ایک تاریخی اور بڑے پیمانے کا منصوبہ ہے۔ ماضی میں بلاک بی میں اتنے وسیع پیمانے پر سڑکوں کی استرکاری کبھی نہیں کی گئی۔
پہلے ترقیاتی کام اکثر جان پہچان اور ذاتی تعلقات کی بنیاد پر محدود علاقوں تک رہتے تھے، مگر اب کوشش کی جارہی ہے کہ کام میرٹ اور ضرورت کے مطابق پورے علاقے میں یکساں انداز سے کیا جائے۔