Al Falah Residence Welfare Association

Al Falah Residence Welfare Association Residential Committee of Alfalah Housing Project C,CC D & D Extension

17/08/2026
17/08/2026

السلام علیکم

قائم مقام ٹاؤن چیئرمین فیصل باسط بھائی اور ڈائریکٹر پارکس، ماڈل ٹاؤن سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ عثمانیہ مسجد، الفلاح بلاک D کے ساتھ پارک کے قیام کے لیے دی گئی درخواست کو تقریباً ایک سال ہونے والا ہے۔

اس سلسلے میں سروے اور پیمائش بھی کی جا چکی ہے، تاہم تاحال عملی طور پر کوئی کام شروع ہوتا نظر نہیں آیا۔

امید ہے کہ ٹاؤن انتظامیہ اس پارک کی منظوری کے عمل کو جلد مکمل کرتے ہوئے ترقیاتی کام کا باقاعدہ آغاز کروائے گی، تاکہ علاقے کے مکینوں کو ایک بہتر اور صحت مند ماحول میسر آ سکے۔

شکریہ

16/08/2026

السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ

الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

عثمانیہ مسجد کی بیک سائیڈ پر موجود پانی کی لائن میں لیولنگ کا مسئلہ گزشتہ کافی عرصے سے موجود تھا، جس کی نشاندہی کام کے آغاز ہی سے متعلقہ حکام کو کر دی گئی تھی۔

یہ کام ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے فنڈز سے منظور ہوا تھا، جس میں کونسلر انجینئر اظہر جاوید بھائی اور یوسی چیئرمین احسن ضمیر بھائی کا اہم کردار رہا۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقہ مکینوں کی درخواست پر ٹاؤن چیئرمین زفر احمد خان بھائی نے تقریباً 900 فٹ پانی کی لائن کی منظوری بھی دی تھی۔

تاہم تقریباً 230 تا 270 فٹ کا ایک حصہ مناسب طریقے سے لیول یا تبدیل نہیں کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے بار بار پانی کے بہاؤ اور فراہمی کے مسائل سامنے آ رہے تھے۔ اس حوالے سے علاقہ مکینوں کی جانب سے ایکسین محمد حسین بھائی، یوسی چیئرمین، کونسلر اور متعلقہ حکام کو بروقت آگاہ کیا گیا۔

اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے الفلاح ریزیڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے متعدد مرتبہ ایکسین واٹر بورڈ آفس اور یوسی آفس میں ایکسین محمد حسین بھائی اور یوسی چیئرمین احسن ضمیر بھائی سے ملاقاتیں کیں اور انہیں باور کرایا کہ لائن کی مناسب لیولنگ کے بغیر پانی کے فلو اور فراہمی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

الحمدللہ، دونوں ذمہ داران نے ہماری بات کی تائید کی اور اس معاملے میں ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ جب بھی ضرورت پڑی، انہوں نے موقع پر آ کر کام کی نگرانی کی، حتیٰ کہ رات گئے بھی چیئرمین احسن ضمیر بھائی خود کام کی نگرانی کے لیے موقع پر موجود رہے۔

یہ کام یوسی چیئرمین کی اجازت، ایکسین محمد حسین بھائی کی منظوری اور واٹر بورڈ کی ٹیم کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔ عارف بھائی اور عظمت بھائی سمیت متعلقہ عملہ بھی کام کے دوران موقع پر موجود رہا اور تعاون کرتا رہا۔

اس کام میں استعمال ہونے والی لیبر کے اخراجات علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت برداشت کیے۔

الحمدللہ، 16 اگست کی رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے یہ کام شروع ہوا اور مسلسل تقریباً 14 گھنٹے جاری رہنے کے دوپہر تقریباً ڈھائی بجے مکمل ہوا۔ اس دوران مین روڈ کے تقریباً 40 تا 50 فٹ حصے کی بھی لیولنگ درست کی گئی۔

ان شاء اللہ آج پانی کی سپلائی چلنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور امید ہے کہ اب پانی کے فلو اور پریشر میں نمایاں بہتری آئے گی۔

اس تمام کام کی تکمیل پر ہم ایکسین محمد حسین بھائی اور ان کی ٹیم، یوسی چیئرمین احسن ضمیر بھائی اور ان کی ٹیم، کونسلر انجینئر اظہر جاوید بھائی، کونسلر ابراہیم مرچنٹ بھائی، اور تمام دیگر متعلقہ افراد کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ سب کو عوامی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔

جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا

رابطہ سیکریٹری
ذیشان احمد ماموجی
الفلاح ریزیڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن

14/08/2026

السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ

کونسلر انجینئر اظہر جاوید بھائی کی دعوت پر الفلاح ریزیڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے جماعتِ اسلامی کی جانب سے منعقد کیے گئے جشنِ آزادی کے پروگرام میں شرکت کی۔

پروگرام میں علاقے کے رہائشیوں، بچوں اور دیگر معززین نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر جشنِ آزادی کی خوشی میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔

جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا

رابطہ سیکریٹری
الفلاح ریزیڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن

13/08/2026

اطلاعِ عام

اہلیانِ الفلاح بلاک سی، سی سی، ڈی اور ڈی ایکسٹینشن کی جانب سے تمام بلڈرز، ٹھیکیداروں، پورشن مافیا اور سرمایہ کاروں کو مطلع کیا جاتا ہےکہ الفلاح ایک مکمل رہائشی علاقہ ہے۔

لہٰذا رہائشی پلاٹوں پر پورشن سازی، فلیٹس کی تعمیر، تجارتی مقاصد یا کسی بھی قسم کے بلڈر منصوبے شروع کرنے سے گریز کریں اور اپنا سرمایہ ایسے منصوبوں میں ضائع نہ کریں۔

اپنے کاروباری مفادات کی خاطر علاقےکے رہائشی ماحول، پانی، سیوریج، پارکنگ، ٹریفکاور دیگر بنیادی سہولیات کو متاثر نہ کریں۔

بصورتِ دیگر متعلقہ سرکاری اداروں سے رجوع کرتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے، جس کی تمام تر ذمہداری متعلقہ افراد پر عائدہ وگی۔

منجانب: اہلیانِ الفلاح

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰پاک فوج زندہ باد ❤️
09/08/2026

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
پاک فوج زندہ باد ❤️

السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَالفلاح ڈی ایکسٹینشن کی دونوں ...
06/08/2026

السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ

الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

الفلاح ڈی ایکسٹینشن کی دونوں چوڑی گلیوں کی ٹف پیور بلاکس کے ذریعے تعمیر پر ہم رکنِ قومی اسمبلی محترمہ آسیہ اسحاق صاحبہ اور متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا

صدر
امین شیخ
الفلاح ریزیڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن

Address

Karachi
75210

Telephone

+923352555299

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Falah Residence Welfare Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Al Falah Residence Welfare Association:

Shortcuts

Share

Category