Traffic Updates

Traffic Updates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Traffic Updates, Karachi.

28/02/2026

*ایس ایس پی آفس ٹریفک ڈسٹرکٹ ملیر ، کراچی۔*

"*آپ کے سفر میں ہمسفرکراچی ٹریفک پولیس*

*"پریس ریلیز"*

🚧 *برائے اطلاع نیشنل ہائی وے ملیر ندی پر پل کی تعمیراتی کام Shuttering Removel بوقت صبح 07:00 کے سے دوپہر 03:00 بجے تک کیا جائے گا* 🚧

*ترقیاتی کام 01 مارچ 2026 کو انجام دیا جائے گا*

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ملیر سٹی ٹریفک سیکشن کی حدود میں نیشنل ہائی وے، ملیر ندی پل پر زیر تعمیر ملیر ایکسپریس وے کے سلسلے میں پل کے آنے اور جانے والے راستے ٹریفک کے لیے بند ہونگے۔
اس لیے عوام الناس سے معزرت خواہ ہیں۔

*ٹریفک کے لیے متبادل راستے:*

1. قائد آباد سے جانب پی ایس او شہر ملیر ندی پل شارع بھٹو سے یو ٹرن لیتے ہوئے جانب پی ایس او شہر کی طرف جا سکتے ہیں۔

2. نیشنل ہائی وے ملوک ہوٹل سے ملیر ندی پل کے نیچے سے جانب اسٹیل ملز کی طرف جا سکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس آپ کی رہنمائی کے لیے موجود ہوگی۔


*✍ترجمان ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ ملیر کراچی۔*

31/01/2026

*برائے اطلاع

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 01.02.2026 بروز اتوار بوقت صبح سات بجے سے شام سات بجے تک ملیر سٹی ٹریفک سیکشن کی حدود میں ملیر ندی پل پر زیر تعمیر ملیر ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کی وجہ سے نیشنل ہائی وے ملیر ندی پل پر دونوں ٹریک آنے اور جانے والے راستے ٹریفک کے لیے بند ہونگے۔
اس لیے عوام الناس سے معزرت خواہ ہیں۔

*ٹریفک کے لیے متبادل راستے:*

1. قائد آباد سے جانب شہر جانے کے لیے براستہ ملیر ندی پل شارع بھٹو سے یو ٹرن لیتے ہوئے کراچی شہر کی طرف جا سکتے ہیں۔

2. نیشنل ہائی وے ملوک ہوٹل سے ملیر ندی پل کے ساتھ بنائے گئے عارضی ٹریک سے جانب اسٹیل ملز کی طرف جا سکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس آپ کی رہنمائی کے لیے موجود ہوگی۔

اپ کے سفر میں ہم سفر
*✍ترجمان ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ ملیر کراچی۔*

*ٹکرز/اہم ہدایات**کراچی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچز  سے متعلق شائقینِ کرکٹ کے لیے ضروری ہدایات جاری*اسٹیڈیم سے م...
19/02/2025

*ٹکرز/اہم ہدایات*

*کراچی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچز سے متعلق شائقینِ کرکٹ کے لیے ضروری ہدایات جاری*

اسٹیڈیم سے متصل چائنہ گراؤنڈ، نیشنل کوچنگ سینٹر اور ایکسپو سینٹر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی پارکنگ کے لیےمختص

وی آئی پیز اور خصوصی پاسز کی حامل گاڑیوں کی پارکنگ اسٹیڈیم کے اندر رکھی گئی ہے

اسٹیڈیم کے اطراف تمام سڑکیں ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھلی رہیں گی

سر شاہ سلیمان روڈ استعمال کرنے والی عوام الناس کسی بھی زحمت سے بچنے کے لیے میچ کے دوران متبادل راستہ اختیار کریں

صرف وی آئی پیز اور اسٹیکر/پاسز کی حامل گاڑیاں گیٹ نمبر 8 سے داخل ہوسکیں گی

شائقینِ کرکٹ اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے *صرف مرکزی گیٹ اور گیٹ نمبر 04، 05، 06، 12، 13 اور 14 استعمال کر سکتے ہیں*

تمام تماشائیوں کو داخلی دروازوں پر سیکیورٹی چیکنگ سے گزارا جائے گا

*کسی بھی قسم کی پریشانی و زحمت سے بچنے کے لیے میچ شروع ہونے سے قبل تشریف لائیں*

نیشنل بینک اسٹیڈیم کے تمام گیٹ میچ کے شروع ہونے سے 3 گھنٹے پہلے کھول دیے جائیں گے

اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے اپنا اصل قومی شناختی کارڈ لازمی ہمراہ لائیں

اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے فزیکل میچ ٹکٹ (اصل میچ ٹکٹ کی ہارڈ کاپی) کا ہونا لازمی ہے

آن لائن ٹکٹس پر اسٹیڈیم میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا

*اسٹیڈیم اور اسکے اطراف میں ہر قسم کے ڈرون کیمروں کے استعمال پر سخت پابندی ہوگی*

پریس ریلیز   آئی سی سی  چیمپئیز ٹرافی 2025 کے میچز19، 21 فروری  اور یکم مارچ 2025 کو نیشنل بینک اسٹیڈیم (نیشنل اسٹیڈیم )...
18/02/2025

پریس ریلیز

آئی سی سی چیمپئیز ٹرافی 2025 کے میچز19، 21 فروری اور یکم مارچ 2025 کو نیشنل بینک اسٹیڈیم (نیشنل اسٹیڈیم )کراچی میں کھیلے جا ئینگے۔

سر شاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف کے روڈ ٹریفک کیلئے کھلے رہینگے۔
اس کے علاوہ شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے ۔

پارکنگ کے مقامات اور ان کے راستے

o نیشنل کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ پارکنگ
کارساز سے آنے والے حضرات حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔
ملینیم سے آنے والے اسٹیدیم روڈ(پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔
نیوٹاؤن سے آنے والے حضرات اسٹیدیم روڈ(پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے ، آغا خان ہاسپٹل کے بعد بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔
نیز
ہیوی ٹریفک: سہراب گوٹھ سے جانب نیپا ۔ لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر ۔ پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ ۔کارساز سے اسٹیڈیم ۔ ملینیم تا نیو ٹاؤن ۔ اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

عوام الناس سے گذارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایات پر عمل کریں ۔اپنی گاڑیوں /موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں بلکہ اوپر بتائے گئے پارکنگ مقام پر ہی پارک کریں ۔

کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کےلیے ٹریفک پولیس راہنما 1915 ملائیں جہاں ہمارے نمائندے آپکی رہنما ئی کے لئے موجود ہیں یا ہمارے سوشل میڈیا یونٹ (فیس بک www.facebook.com/karachitrafficpolice ۔ واٹس ایپ 03059266907 ۔ یا ایف ایم ریڈیو 88.6 )سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔

آپ کی خدمت کے لئے کوشاں آپکے تعاون کے طلبگار


ٹریفک پولیس کراچی

Transfer and posting
13/02/2025

Transfer and posting

*از دفتر ایڈیشنل آئی جی کراچی*  *12 فروری 2025*  *پریس ریلیز*  *ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو* سے کراچی گڈز ٹران...
12/02/2025

*از دفتر ایڈیشنل آئی جی کراچی*

*12 فروری 2025*

*پریس ریلیز*

*ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو* سے کراچی گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر محمد رمضان کی قیادت میں چھ رکنی وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں حاجی اشرف نیازی، محمد عثمان، محمد اسماعیل، رفیق اللہ نیازی، اور عامر نیازی شامل تھے۔

ملاقات میں شہر میں ٹرانسپورٹ کے نظام کی بہتری، ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل اور ٹریفک مینیجمنٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

وفد نے پولیس چیف کا شکریہ ادا کیا اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

*ترجمان کراچی پولیس*

*از دفتر ایس ایس پی ٹریفک ملیر پولیس کراچی* *پریس ریلیز **مورخہ 11 فروری  2025*شوکت علی کھٹیان، صاحب نے ایس ایس پی ٹریفک...
11/02/2025

*از دفتر ایس ایس پی ٹریفک ملیر پولیس کراچی*

*پریس ریلیز **

مورخہ 11 فروری 2025

*شوکت علی کھٹیان، صاحب نے ایس ایس پی ٹریفک ضلع ملیر کراچی کے دفتر میں میٹرو بس ایسوسیشن کے وفد کے ساتھ میٹنگ کی۔

دوران میٹنگ وفد کے مسائل سنے اور ہر حل کی یقین دہانی کرائی۔ مزید افسران بالا کی طرف سے ہیوی ٹریفک کے حوالے سے موصول شدہ احکامات وفد کے علم میں لائے گئے۔

شرکاء وفد کی جانب سے اپنی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ۔

*از دفتر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی* *پریس ریلیز **مورخہ 11 فروری  2025*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کرا...
11/02/2025

*از دفتر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی*

*پریس ریلیز **

مورخہ 11 فروری 2025

*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی کے دفتر میں آل سندھ تاجران ایسوسییشن کراچی ڈویژن کے صدر جاوید شمس نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز سے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کو کراچی کی مارکیٹوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے وفد سے کہا کہ آپ اپنی اور دکانوں پر کام کرنے والے ورکرز کی گاڑیوں کو صحیح مخصوص جگہ پر پارک کریں تاکہ مارکیٹ میں آنے والے خریداروں کی گاڑیاں طریقے سے پارک ہو سکیں۔

اس کے علاؤہ وفد نے شہر میں ایکسیڈنٹ کی روک تھام کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور پولیس اہلکاروں کے ھمراہ آگاھی مہم میں ساتھ دینے کا عندیہ دیا تا کہ روڈ پر پیدل چلنے والوں اور روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے ان تمام لوگوں کے اندر شعور کو اجاگر کیا جاۓ تا کہ انسانی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ آپ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے تجویز خوش آئیند ھے اور ٹریفک پولیس اس سلسلے میں ھر جگہ آپ کے ساتھ ھے۔

آپ کے حل طلب مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا۔

بحکم جناب غلام نبی میمن صاحب، انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اور جناب اقبال دارا صاحب، ڈی آئی جی پی ٹریفک لائسنسنگ سندھ کراچی، ...
11/02/2025

بحکم جناب غلام نبی میمن صاحب، انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اور جناب اقبال دارا صاحب، ڈی آئی جی پی ٹریفک لائسنسنگ سندھ کراچی، کی انتھک محنت، غیرمعمولی عزم اور بہترین حکمتِ عملی کے نتیجے میں لرنر موبائل وین-I کو بےپناہ عوام کی پذیرائی اور شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔
عوام کی سہولت اور ٹریفک لائسنسنگ کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے لرنر موبائل وین-II کو متعارف کروا دیا گیا ہے، جو آج، مورخہ 10 فروری 2025 سے باضابطہ طور پر عملی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
یہ جدید اور سہل نظام شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو مزید آسان اور تیز تر بنانے میں ایک انقلابی اقدام ثابت ہوگا، جو ٹریفک قوانین کی آگاہی اور محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے ایسے ڈرائیور حضرات جو بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی یا موٹر سائیکل چلاتے ہوں ان کے لئے پیغام...
07/12/2024

ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے ایسے ڈرائیور حضرات جو بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی یا موٹر سائیکل چلاتے ہوں ان کے لئے پیغام:-

09/11/2024

ملیر ندی برج اپ ڈیٹ!
ملیر ندی برج کے ایک ٹریک پر ہفتہ صبح 08 بجے سے 03 بجے تک روڈ کارپٹنگ ہوگی جبکہ دوسرا ٹریک دوطرفہ ٹریفک کے لئےکھلا رہے گا۔

A public message by Traffic Police.
30/10/2024

A public message by Traffic Police.

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Traffic Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share