Karachi Traffic Police

Karachi Traffic Police Official Page of Karachi Traffic Police Connect to us on Social Media Platforms

25/08/2026

ماہِ ربیع الاول میں 11 اور 12 ربیع الاول بمطابق 25 اور 26 اگست 2026ء کو جشنِ میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے شہر بھر میں مختلف مجالس، جلوسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس موقع پر شہریوں کی سہولت، ٹریفک کی روانی اور مؤثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے انتظامی طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ 11 اور 12 ربیع الاول کے دوران بھاری ٹریفک کا شہر میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

لہٰذا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز، ڈمپر ایسوسی ایشن، واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن، ہیوی ٹرک، منی ٹرک، اور دیگر بھاری گاڑیوں کے مالکان و عہدیداران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ 11 ربیع الاول سے 12 ربیع الاول کی شب تک اپنی گاڑیوں کو شہر کے اندر چلانے سے گریز کریں۔

آپ کے سفر میں ہمسفر — کراچی ٹریفک پولیس












24/08/2026

ٹریفک ایڈوائزری

شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج اور مذہبی پروگرام کے باعث درج ذیل سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں:

(1) سڑک بند
لوو لین برج، منگھوپیر روڈ
بوجہ: بجلی و پانی کی بندش کے خلاف احتجاج
(ضلع ویسٹ)

(2) سڑک بند
شاہراہِ قذافی، عزیز ملت ہائی اسکول تا ڈسکو موڑ روڈ
بوجہ: مذہبی پروگرام
(ضلع ویسٹ)

(3) سڑک بند
سر شاہ سلیمان روڈ، غریب آباد
بوجہ: پانی و بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج
(ضلع سینٹرل)

(4) سڑک بند
ناظم آباد جانب لیاقت آباد نمبر 10، حکیم ابنِ سینا روڈ
بوجہ: پانی و بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج
(ضلع سینٹرل)

عوام الناس سے گزارش ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا استعمال کریں۔

ٹریفک پولیس ہیلپ لائن: 1915
FM 88.6

24/08/2026

ٹریفک ایڈوائزری 🚨

سڑک بند ہے

حکیم ابنِ سینا روڈ، ناظم آباد سے لیاقت آباد نمبر 10 کی جانب اے وی ایل سی دفتر کے سامنے آنے اور جانے والی دونوں سڑکیں بند ہیں۔

بوجہ:
علاقہ مکین بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

متبادل راستہ:
ٹریفک کو ناظم آباد سے بورڈ آفس کی جانب جبکہ لیاقت آباد نمبر 10 سے کریم آباد کی جانب متبادل راستوں پر بھیجا جا رہا ہے۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔

کراچی ٹریفک پولیس کا عملہ موقع پر موجود ہے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے مصروفِ عمل ہے۔

ٹریفک سے متعلق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔

تازہ ترین ٹریفک اپڈیٹس کے لیے سنتے رہیے ایف ایم ریڈیو 88.6۔

آپ کے سفر میں ہم سفر، کراچی ٹریفک پولیس 🚓

24/08/2026

24/08/2026

شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کراچی ٹریفک پولیس کے افسران و جوان مسلسل مصروفِ عمل ہیں۔

اسٹیڈیم روڈ، ڈالمیہ روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک پولیس کا عملہ موجود ہے اور شہریوں کو بلا تعطل اور رواں ٹریفک کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

آپ کے سفر میں ہمسفر، کراچی ٹریفک پولیس
#کراچی

پریس ریلیزاز دفتر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچیمورخہ: 22 اگست 2026ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیڈی آئی ج...
22/08/2026

پریس ریلیز

از دفتر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی
مورخہ: 22 اگست 2026

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے احکامات پر ٹریفک سیکشن پریڈی کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں، جبکہ ون وے، غیر معیاری نمبر پلیٹ اور کم عمر ڈرائیورز کے چالان کیے گئے۔

کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ لازمی آویزاں کریں اور کم عمر افراد کو ڈرائیونگ سے روکیں۔

آپ کے سفر میں ہم سفر — کراچی ٹریفک پولیس

22/08/2026

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی خصوصی ہدایات پر ٹریفک پولیس ڈسٹرکٹ کورنگی اور اقرا یونیورسٹی کے اشتراک سے ای ڈی سی کیمپس میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ و طالبات میں ٹریفک قوانین اور محفوظ سفر سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

22/08/2026

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی خصوصی ہدایات پر اقرا یونیورسٹی کے ای ڈی سی کیمپس میں ٹریفک رولز اینڈ ریگولیشنز کے موضوع پر روڈ سیفٹی سیمینار منعقد کیا گیا۔ یہ آگاہی پروگرام ٹریفک پولیس ڈسٹرکٹ کورنگی اور اقرا یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے منعقد ہوا۔

سیمینار میں طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین کی اہمیت، روڈ سیفٹی اصولوں، ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال، لین ڈسپلن اور دیگر ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا گیا۔ شرکاء کو دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اور دیگر خطرناک عادات سے اجتناب کی بھی تلقین کی گئی۔

سیمینار کے دوران طلبہ و طالبات کے ساتھ سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں شرکاء نے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق مختلف سوالات کیے۔ ٹریفک پولیس کے افسران نے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیتے ہوئے شرکاء کی رہنمائی کی۔

سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور روڈ سیفٹی کے پیغام کو عام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آپ کے سفر میں ہم سفر، کراچی ٹریفک پولیس














Address

DIGP Traffic Head Office
Karachi
74400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Traffic Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Karachi Traffic Police:

Shortcuts

Share