PML-F District West

PML-F District West PML-F

24/04/2025

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فنکشنل لیگ ٹیم پیر یاسر سائیں ضلع غربی کراچی سے جنید خان بغدادی نے بھارتی جارحیت اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ بعض زندہ افراد کو مردہ قرار دینا، فالس آپریشن، بھارت اپنی آخری حدوں پر آگیا۔ ہندو توا نظریات کے بعد اب پانی پر جنگ کی کوشش ہو رہی ہے۔سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بھارتی اقدام غیر قانونی اور عالمی دنیا کے لئے چیلنج ہے۔ ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ کو بھارت کے خلاف ایکشن لینا ہوگا۔بھارتی ردعمل مکمل طور پر چورمچائے شور کے مترادف ہے۔ پوری پاکستانی قوم متحد اور اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ ہم قومی سلامتی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی تائید کرتے ہوئے افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔ ریاست پر آنچ نہیں انے دیں گے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں وطن عزیز نے پکارا تو ہر کارکن سر پر کفن باندھ کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا ،بھارت کسی خوش فہمی مے نہ رہے اسکے اقدامات کا منہ توڑ جواب ملے گا۔ اب بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کو اسکی دہشت گردانہ کاروائیوں سے روکا جائے اور آبی جارحیت پر بھارت کے خلاف کاروائی کی جائے جو خطے میں امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ بھارت کی جھوٹی مہم اور اسکی امریکہ کے نائب صدر کے دورے کے موقع پر ڈرامے اور ازخود بے گناہ سیاحوں کو نشانہ بنانے کا نوٹس لے۔ ہم پاکستان کی حفاظت اور اسکے حق کے لئے پوری قوم ایک ہوں گے۔ پہلگام واقعہ دھوکا ہے۔ حکومت پاکستان کا بھارتی شخصیات کو واپس کرنے اور بھارتی سفارت کاروں کی تعداد کم کرنے افواج پاکستان کو تیار رہنے اور واہگہ بارڈر بند کرنے اور سخت ردعمل کا خیر مقدم، پاکستانی حدود کے حوالے سے بھی فیصلہ درست ہے۔ بھارت کو بتانا ہوگا کہ بھارت انتہا پسند عمل ہے۔ اس سے تجارت ختم کرنے کا فیصلہ بھی درست ہے۔ پاکستان کا جرات مندانہ موقف پوری قوم کی آواز ہے۔ جس پر پوری قوم متحد ہے۔

Thank you so much Hamza Hashmi
11/08/2023

Thank you so much Hamza Hashmi

Address

Karachi District West
Karachi

Telephone

+923478071091

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PML-F District West posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share