22/08/2026
گلی نمبر 4 سیکٹر بی سے ایک اور موٹر سائیکل چوری
موٹر سائیکل چوری کے واقعات کے خلاف اپیل
میں اپنے علاقے کے تمام سیاسی و سماجی شخصیات اور بااثر افراد سے مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ روز بروز بڑھتی ہوئی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
مشاہدے میں آ رہا ہے کہ بعض نامعلوم افراد، جو بظاہر علاقے سے باہر کے معلوم ہوتے ہیں، گروہوں کی شکل میں آ کر وارداتیں کرتے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ اگر کوئی شخص ان افراد کو پہچانتا ہو تو متعلقہ اداروں کو اطلاع دے سکے۔
تمام اہلِ علاقہ سے بھی گزارش ہے کہ اپنے اردگرد مشکوک یا نامعلوم افراد اور موٹر سائیکلوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔
ہم سب کی تھوڑی سی توجہ اور تعاون کسی بڑے نقصان سے بچا سکتا ہے۔
آج میرے ساتھ ہوا ہے، کل کسی اور کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔
Sindh Police