Good Deeds

Good Deeds Do something good with others, Goodness and happiness will find you itself

12/11/2022
05/01/2021
08/10/2020

ایک صاحب سے ملنے کا اتفاق ہوا جنہیں نہائت مطمئن پایااور باتوں باتوں میں کچھ ایسے راز کُُھلے کہ اپنی زندگی بیکار نظر آنے لگی

بولے کہ بہت زیادہ امیر آدمی نہیں ہوں مگر

ہر وقت گھر میں چھوٹی پانی کی ڈسپوزیبل بوتلیں رکھتا ہوں اور گرمی کے موسم میں جب بھی باہر نکلتا ہوں تو ۲-۳ ٹھنڈی کی ہوئی بوتلیں ساتھ رکھ لیتا ہوں اور منزل تک پہنچتے ہوئے راہ چلتے سائیکل سوار، کسی دھوپ میں کھڑے چوکیدار یا مالی وغیرہ کو پکڑا دیتا ہوں اور ان سے آسمان کو چھونے والی دعائیں لے لیتا ہوں

بازار آتے جاتے ایک دو شوارمے خرید لیتا ہوں اور کسی مناسب شخص کو جو اس کا حقدار لگتا ہو پکڑا دیتا ہوں

مسجد کے پیش امام کا جس دوکان میں ادھار چلتا ہے وہاں اس کا پچھلا کھاتا مہینے میں ایک آدھ دفعہ کلیئر کر آتا ہوں

مسجد صاف کرنے والے خادموں کے گھر کا کرایہ تھوڑا سا ہی ہوتا ہے تو وہ ادا کر آتا ہوں یہ سوچتے ہوئے کہ یہ اللہ کے گھر کے خادم ہیں

علاقے کے میڈیکل سٹور والے کو کچھ رقم دے آتا ہوں کہ غریب دیہاڑی داروں سے نفع لینے کی بجائے اس رقم سے لے لیں اور انہیں دوائی مناسب قیمت پر دے دیں

بچے چُھٹی والے دن باہر کا ناشتہ لانے کو بولیں تو آتے ہوئے دو چار حلوہ پُوڑی ایکسٹرالے آتا ہوں اور راستے میں کسی کو دے آتا ہوں

کسی سٹور سے کوئی چیز خریدتے وقت کوئی بچہ آ جائے تو اس کی ساری شاپنگ کی پیمنٹ میں کر دیتا ہوں

یہ سب سُن کر حواس جاتے رہے کہ یہ تو آسان اور سستے سے کام ہیں پِھر اپنے چھوٹے بھائی سے اس حوالے سےبات ہوئی جو مدینہ میں ہوتےہیں تو بولے کہ مدینہ شریف میں ایسا ہی ہوتے دیکھتا ہوں روز تو بدن سُن سا ہو گیا کہ یہ تو ہم سب ہی کر سکتے ہیں اور ہم سب ہی کو کرنا چاہئیے ۔ ۔ ۔

ہم روز اپنے حُکمرانوں سے ریاست مدینہ کا تقاضا کرتے ہیں کیا کبھی اپنے اندر کی ریاست کو بھی مدینہ جیسا بنانے کی کوشش کی ہے؟؟؟

I want a wife/husband who will get mad at me when I miss a prayer.I want a wife/husband who will pour cold water on me w...
02/09/2020

I want a wife/husband who will get mad at me when I miss a prayer.

I want a wife/husband who will pour cold water on me when I don't get up for Fajr Salah.

I want a wife/husband who will draw me closer to Allah, who will get upset when I lie, cheat and do bad things and anything wrong.

I want a wife/husband who will call me after every Maghrib Salah to read Qur'an together.

I want a wife/husband who will wake me up in the middle of the night for us to pray together and ask forgiveness from Allah.

Ya Allah please grant me a religious wife/husband who will love You more than she will love me..❤️

Ameen🤲

سات ٹوکریاںہماری زندگی کے سات حصے ہیں۔ یوں سمجھئے کہ زندگی کی سات ٹوکریاں ہیں اوراپنے وقت کو ان ساتوں ٹوکریوں میں رکھنا ...
26/08/2020

سات ٹوکریاں
ہماری زندگی کے سات حصے ہیں۔ یوں سمجھئے کہ زندگی کی سات ٹوکریاں ہیں اوراپنے وقت کو ان ساتوں ٹوکریوں میں رکھنا ضروری ہے۔ کسی ایک ٹوکری کو بھی نظر انداز کردیا گیا تو زندگی متوازن نہیں ہے۔ جب زندگی متوازن نہیں ہوگی تو پریشانیاں جنم لیں گی۔ زندگی کی یہ سات ٹوکریاں کچھ یوں ہیں:
-1 پہلی ٹوکری: اپنی ذات پرختمہ نہ لگایا جائے
اس میں دیکھا جاتا ہے کہ صحت کی طرف توجہ کتنی ہے، کیا سیلف ایمپروومنٹ ہورہی ہے۔
-2 دوسری ٹوکری:اپنی فیملی
اس میں دیکھا جاتا ہے کہ آپ کتنا وقت اپنی فیملی کو دے رہے ہیں اور اس میں کتنی بہتری ممکن ہے۔
-3 تیسری ٹوکری: پروفیشن
اس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ پروفیشن کیساہے اور پروفیشنل زندگی کیسی ہے۔
-4 چوتھی ٹوکری: سوسائٹی
یہ سوشل سرکل ہے۔ اس میں دیکھا جاتا ہے کہ زندگی میں حلقہ احباب کتنے ہیں۔ کون سے مفید ہیں اور کون سے مضر ہیں۔ کتنوں کو رکھنا ہے، کتنوں کو نہیں رکھنا۔کیا درکار وقت دیا جارہا ہے یا ضرورت سے زیادہ وقت یہاں صرف ہورہا ہے۔
-5 پانچویں ٹوکری:خدمت
اس میں دیکھا جاتا ہے کہ دوسروں کی خدمت کی حوالے سے بھی کوئی کردار ادا ہورہا ہے کہ نہیں۔ یا انسانیت کی خدمت کیلئے کوئی وقت مختص ہے۔
-6 چھٹی ٹوکری:مذہب
اس کا تعلق روحانی نمو سے ہے۔ اس میں دیکھا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے کتنا تعلق ہے۔ کیا مادہ پرست ہوکر تو نہیں رہ گئے۔ کیا اللہ کے حقوق ادا کیے جارہے ہیں۔ اللہ کیلئے کتنا وقت رکھا ہے۔
-7 ساتویں ٹوکری:تنہائی
اس میں دیکھا جاتا ہے کہ انسان اپنے ساتھ کتنا وقت گزارتا ہے۔ انسان اپنے سے کتنی دیر ملاقات کرتا ہے۔ وہ خود سے باتیں کرتا ہے یا نہیں۔ وہ اپنے حقوق کو جانتا ہے کہ نہیں۔
یہ زندگی کے سات رنگ ہیں۔ خوش قسمت انسان وہ ہے جس کے اندر یہ سارے رنگ پائے جاتے ہیں۔ انھی سات رنگو ں میں اپنے وقت کو متوازن طور پر تقسیم کرنا دراصل ٹائم مینجمنٹ ہے۔ عین ممکن ہے، کسی دن فیملی کو زیادہ وقت کی ضرورت ہو۔ اس دن دفتر سے چھٹی کرنا ہوگی۔ عین ممکن ہے، کسی دن آفس میں کام زیاد ہ ہو جس کی وجہ سے گھر والوں کو پورا وقت دینا مشکل ہوجائے گا۔ عین ممکن ہے، دوست تکلیف میں ہو۔ اس کو زیادہ وقت کی ضرورت ہو۔ عین ممکن ہے، آ پ بیمار ہوں اس لیے اپنی صحت کیلئے زیادہ وقت چاہیے۔ عین ممکن ہے، آپ اپنے تئیں کُڑھ رہے ہوں اور ایسا لگ رہا ہو کہ زندگی میں کسی شے کی کمی ہے حالانکہ بہ ظاہر کوئی مسئلہ نہ ہو۔ اس وقت آپ کو تنہائی کیلئے زیادہ وقت چاہیے۔
یہ دیکھنا بہت ضروری ہے کہ وقت کہاں کہاں تقسیم کرنا ہے اور ابھی کہاں کہاں لگ رہا ہے۔ ترجیحات کا تعین بہت ضروری ہےکیونکہ اگر ترجیحات کا تعین نہ ہوتو پھر زندگی اس کشتی کی مانند ہوگی جو سمندر کی لہروں کے رحم وکرم پر ہواور بے بس ہو۔

ایک  سیکولر کا انجام اور سزاایک دن یہودی مصطفی کمال اتاترک( کفریہ قوانین نافذ کرنے واکے اردوگان کے مرشد) نے ترکی کے پارل...
19/08/2020

ایک سیکولر کا انجام اور سزا
ایک دن یہودی مصطفی کمال اتاترک( کفریہ قوانین نافذ کرنے واکے اردوگان کے مرشد) نے ترکی کے پارلمینٹ سے کہا:
"ہم ابھی بیسویں صدی میں جی رہے ہے.ایسی صدی جو صنعت اور ترقی کی صدی ہے.ہم نہیں چاہتے کہ "قرآن الکریم" کی طرف واپس جائے جس میں تین اور زیتون کا بحث مباحثہ ہے."

الله اکبر!
کہا جاتا ہے ہے کہ اتاترک ایک ایسے مرض کا شکار ہوئے کہ سرخ چیونٹیوں جیسے حشرات اس کا بدن کھاتے رہے. اور اسی مرض کی وجہ سے مر گئے.
اتاترک کے مرنے کے دو سال بعد میڈیکل کے متخصصین نے اس مرض کی دوا تیار کی۔اور یہ دوا زیتون کے پتوں سے بنتی تھی."

الله تعالی فرماتا ہے:
فَأَهْلَكْنَآ أَشَدَّ مِنْهُم بَطْشًا وَمَضٰى مَثَلُ الْأَوَّلِينَ.
[سُوۡرَةُ الزّخرُف : 8]
ترجمہ: پس ہم نے ان سے زیادہ زورآوروں کو تباہ کر ڈالا اور اگلوں کی مثال گزر چکی ہے ۔ .

06/08/2020

رب کا شکر ادا کر بھائی
انسان جب شکر چھوڑ دیتا ہے تو پھر یہ ڈس سیٹس فیکشن میں مبتلا ہو جاتا ہے اور یہ بیماری پھر مریض کا وہی حشر کرتی ہے جو اس وقت ہم سب کا ہو رہا ہے‘ ہم سب اپنے والدین اور اپنے بچپن سے بہتر زندگی گزار رہے ہیں‘ ہم پانچ سو روپے سے پچاس پچاس کروڑ روپے تک پہنچ چکے ہیں‘ ہم چالیس پچاس لاکھ روپے سے لے کر دو‘ تین‘ چار کروڑ روپے کی گاڑی سے اتریں گے اور ساتھ ہی کہیں گے ’’بیڑہ ہی غرق ہو گیا ہے‘‘ چناں چہ مسافر کی آپ سے درخواست ہے‘ آپ ایک لمحے کے لیے اپنا بچپن یاد کریں۔اپنے آج کے اثاثے اور زندگی کی نعمتیں شمار کریں اور پھر اللہ کا شکر ادا کریں‘آپ کو نتائج حیران کر دیں گے‘ یقین کریں آپ کا شکر آپ کے آم میں رس پیدا کر دے گا ورنہ آپ کتنے ہی اچھے یا بڑے کیوں نہ ہوجائیں آپ صرف اچار بنانے کے کام ہی آ سکیں گے‘آپ ایک ادھوری‘ غیر مطمئن اور تسکین سے محروم زندگی گزار کر دنیا سے رخصت ہو جائیں گے۔ جاوید چوہدری

03/08/2020

دنیا کی سب سے بڑی نعمت
ڈاکٹر اسراراحمدؒ
ہمارا نعمتوں کا تصور دولت،شہرت،اقتدار،جائیداد،اولاد،صحت وغیرہ تک محدود ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے کوئی شے بھی نعمت نہیں ہے،نعمت صرف ایک ہے اور وہ ہدایت ہے۔ہدایت ہوگی تو دولت بھی نعمت ہے،صحت بھی نعمت ہے،ہدایت کی بنا پر آپ دولت اور صحت سے نیکیاں کمائیں گے۔اوراگر ہدایت نہیں ہے تواسی صحت کی بنیاد پر بدمعاشیاں کریں گے۔تو ظاہر ہے کہ ایسی صحت نعمت نہیں بلکہ زحمت ہے۔ہدایت ہے تو زندگی نعمت ہے،زندگی کا ایک ایک لمحہ نعمت ہے،ہدایت نہیں ہے تو زندگی لعنت ہے۔ہدایت ہے تو اولاد نعمت ہے،اسے آپ دین کے کام میں لائیں گے اور صدقہ جاریہ بنائیں گے۔ہدایت نہیں ہے تو اولاد لعنت ہے جو آپ کے لیے عذاب کا باعث بنے گی۔آپ نے حرام کے ذریعے سے جو کچھ کماکر جمع کیا ہے،ا س کو اللوں تللوں میں اُڑائے گی اور ان کی بدمعاشیوں کا حساب آپ کے کھاتے میں جمع ہوتا رہے گا۔
(دنیا کی عظیم ترین نعمت،قرآن حکیم:صفحہ 12،طبع اول:نومبر 2000ء)

*يوم عرفه كا دن كيسے گزاریں....*نویں ذی الحجہ یعنی یوم عرفہ کے بارے میں آپ کو علم ہونا چاہئے:*یہ دن گھر کو صاف ستھرا کرن...
30/07/2020

*يوم عرفه كا دن كيسے گزاریں....

*نویں ذی الحجہ یعنی یوم عرفہ کے بارے میں آپ کو علم ہونا چاہئے:*

یہ دن گھر کو صاف ستھرا کرنے کا نہیں، نہ ہی شاپنگ کا اور نہ ہی آرام و نیند کا یہ دن ہے۔

یہ وہ دن ہے جسے اللہ تعالی نے خود عظیم مقام عطا فرمایا ہے۔
یہ وہ دن ہے جسے اللہ تعالی بڑا شرف بخشتے ہیں۔
یہ وہ دن ہے جس میں اللہ تعالی اھل عرفہ کے بارے میں فرشتوں کے سامنے فخر کرتے ہیں۔
یہ ایسا مبارک دن ہے جو جہنم سے لوگوں کو آزادی کا پروانہ دیتا ہے۔
یہ دن اطاعت رب اور اس کی بھرپور عبادت کا ہے۔
سب سے بہترین دعا عرفہ کے دن کی دعا ہے۔

ہمیں خوب کوشش کرنا ہے کہ اس دن ایک سانس بھی اللہ تعالی کی اطاعت یا قربت کا عمل کئے بغیر نہ نکلے۔ دنیا کے جواھرات میں ایک جوہر اگر گم ہو جائے تو کتنی تکلیف ہوتی ہے پھر دنیا کے افضل دن کو کیسے ہم ضائع کرسکتے ہیں--!

اگر شب قدر ہم نہ جان سکے تو عرفہ کا دن تو نہیں بھول سکتے۔
اگر شب قدر میں آسمان سے فرشتے اترتے ہیں تو اس روز ہمارا رب کریم خود نازل ہوتا ہے
لھذا اس دن کو غنیمت جانیں اور جتنی بھی خیر اس روز کر سکتے ہیں اسے کر ڈالیں۔

*نویں ذی الحجہ کا شیڈول بہت ہی عمدہ بنایا جاسکتا ہے۔ بلکہ اس شیڈول کو اپنے احباب کو بھی بھیجا جا سکتا ہے۔ بس یہ ایک دن کا ہے جو سال میں ایک ہی مرتبہ آتا ہے:-*

🔖۱۔ رات جلدی سو جائیے تاکہ اللہ تعالی کی عبادت واطاعت میں کچھ ہمت وطاقت محسوس ہو۔

🔖۲۔ فجر سے پہلے اٹھ جائیے تاکہ آپ اس دن کے روزے کی نیت کرکے سحری کھائیں۔یہ روزہ ہمارے گذشتہ اور آنے والے سال کے گناہوں کو مٹوادے گا۔

🔖۳۔ پھر کم از کم دو یا چار رکعات نوافل پڑھئے اور حالت سجدہ میں رب غفور سے دنیا و آخرت کی ہر خیر وبھلائی کی خوب دعا کیجئے۔ اس کی خوب حمد و ثنا کیجئے کہ اللہ تعالی نے مجھے اس دن تک پہنچایا جس میں رحمتوں کی برکھا برستی ہے اور خوب بخشش ہوتی ہے۔

🔖4۔ فجر سے قبل کا وقت استغفار کرنے میں لگا دیجئے۔تاکہ ہمارا شمار سحری کے وقت استغفار کرنے والوں میں ہو جائے۔

🔖۵۔ اذان فجر سے کم از کم پانچ منٹ قبل تیار ہو جائیے۔ اور یاد رکھئے ہمارے سارے گناہ دوران وضوء آخری قطرے کے ساتھ نکل جاتے ہیں۔

🔖6۔ پھر وضوء کے بعد کی دعا پڑھئے۔

🔖۷۔ فجر کی نماز باجماعت پڑھئے اور اپنی جگہ طلوع صبح تک بیٹھے ذکر واذکا ر اور تلاوت قرآن کریم میں گزارئیے۔
۸۔ سلام کے بعد تکبیرات پڑھنا بھی نہ بھولئے۔

🔖۹۔ نماز شروق کو بھی وہیں ادا کیجئے تاکہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ادا کئے گئے حج وعمرہ کا ثواب پاسکیں۔
اس نماز کو بالکل نہ بھولئے۔

🔖۱۰۔ اب آپ چاہیں تو سارا دن بالکل نہ سوئیں اور نہ ہی کوئی لمحہ بغیر یاد الہی یا دعا کے گذاریں۔
یا تھوڑی دیر سو جائیں اور نیت یہ ہو کہ اللہ تعالی کی مزید عبادت کے لئے میں تروتازہ ہو نا چاہتا ہوں۔
اٹھ کر چار رکعت نماز چاشت ادا کریں اور رب کریم کی بندگی اور اس کی رضا پانے کے راستے تلاش کریں۔ مثلا صدقہ کرنا، بیمار کی عیادت یا رشتہ داروں کا خیال وغیرہ۔تاکہ اکتاہٹ نہ ہو۔
*تکبیر، ذکر، تلاوت، اور لاإلہ إلا للہ وحدہ لا شریک لہ ، لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شئ قدیر۔ خوب پڑھیں۔*

🔖۱۱۔ نماز ظہر با جماعت ادا کیجئے اور تکبیر و تسبیح و تحمید کے ساتھ ساتھ تلاوت قرآن کریم بھی کیجئے۔

🔖۱۲۔ نماز عصر بھی ادا کیجئے اور تکبیرات کے ساتھ شام کے اذکار بھی کیجئے۔

🔖۱۳۔ مغرب سے تھوڑی دیر قبل تک قرآن مجید کی تلاوت اور دعائیں عاجزی سے کیجئےاور اپنی دعا میں اپنے پیاروں کو نہ بھولئے۔

🔖۱۴۔ اللہ تعالی سے دعاء کیجئے کہ مولی سورج اس وقت تک نہ ڈوبے جب تک مجھے جہنم سے آزادی کا پروانہ نہ مل جائے۔
اللہ ہم سب کو ان اعمال کے بجا لانے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہم اللہ تعالی سے اپنےاورآپ کے لئے قبولیت دعا کی درخواست کرتے ہیں۔

🔖۱۵۔ اذان مغرب ہوتے ہی افطار کر لیجئےاور بھولئے نہ کہ اللہ تعالی تو روزہ دار کی دعا کو اس روز خالی نہیں لوٹاتا۔اللہ تعالی ہم سب کو جہنم سے آزادی کا پروانہ نصیب فرمادے۔ آمین

21/07/2020

اَلسَّلاَمْ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُاللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ
آپ کو یاددھانی کروانی ھے کہ 21 جولائی بروز منگل کو ماہ ذی القعد کی 29 تاریخ ھے ایک مستحب عمل یہ ہے کہ تمام لوگ سوموار کی نماز مغرب سے پہلے اپنے بال کٹوالیں اور ناخن تراش لیں ۔۔پھر قربانی کے بعد ھی اپنے ناخن اور بال تراشیں۔۔۔یہ عمل مستحب ھے ماہ ذوالحجہ کی قربانی کرنے والوں پر۔۔۔اور جو قربانی کی استطاعت نہ رکھتا ھو اگر وہ بھی یہ عمل کرے تو قربانی کرنے والوں کے جیسا اجر پا سکتا ھے۔۔۔اس پیغام کو سب تک پہنچا کر یاددھانی کروا دیجیئے.
دعاؤں میں مجھے بھی یاد رکھئے.
جزاک اللّٰہ خيراً

 #سستاسوداآجکل ہم آفس 7 بجے بند کردیتے ہیں ۔ میں گھر پہنچا تو ایک خاتون کا فون آیا ۔ آپ برگیڈیر بشیر بول رہے ہیں میں نے ...
28/06/2020

#سستاسودا

آجکل ہم آفس 7 بجے بند کردیتے ہیں ۔ میں گھر پہنچا تو ایک خاتون کا فون آیا ۔ آپ برگیڈیر بشیر بول رہے ہیں میں نے جی کہا تو کہنے لگی پچھلے 10 دن سے ڈاکٹر میرے میاں کو گھر میں رکھ کر علاج کر رہا ہے لیکن آج سینے کا ایکس رے کروایا تو کہہ رہے ہیں انکو فورا Inj Dexamethasone 4 mg صبح شام شروع کرنی ہے ۔ ہم 4 بجے سے ڈھونڈھ رہے ہیں کہیں سے نہیں مل رہا ۔ مجھے کسی نے آپکا نمبر دیا ہے ۔ کیا آپکے پاس ہے ؟

میں نے کہا بہن آفس بند ہو گئے ہیں آپکو انجیکشن صبح مل جائیگا ۔ رونے لگی پلیز میری مدد کریں میں بہت پریشان ہوں ۔ میں نے آدھ گھنٹے کی مہلت مانگی ۔ اپنے ایک اسٹاف سے کہا کہ آفس کھولو اور انجکشن اور ٹیبلیٹ میرے گھر پہنچاو ۔ جب دونوں چیزیں آ گئیں تو میں نے اس خاتون کا نمبر ملا کر کہا کہ بتائیے کہاں بجھوادوں ۔کہنے لگی میرے ابو لینے آجائیگے ۔ پوچھنے لگی 6 دن کی دوائی کے کتنے پیسے ہونگے ۔ میں نے ازراہ مزاح کہا کتنے پیسے دے سکتی ہیں تو روتے ہوئے کہا پلیز مناسب قیمت لگا لیں میں غریب سی فیملی سے ہوں ۔ میں اپنے سابقہ جملے پر بہت شرمندہ ہوا اور کہا کہ بہن جی ہم اس دوائی کے پیسے نہیں لیتے تو مزید رونے لگی ۔

میں نے اس کے موبائل پر اپنے گھر عسکری 4 کا ایڈریس بھیج دیا ۔ آدھ گھنٹے کے بعد ایک 70 سالہ بزرگ رکشے میں میرے گھر آیا اور کہنے لگا اللہ آپکا بھلا کرے میں 4 بجے سے ہر میڈکل اسٹور پر جارہا ہوں مگر یہ دوائی غائب ہے ۔ میرا داماد بہت بیمار ہے اور میری بیٹی بہت پریشان ۔

میں نے چپ چاپ دوائی کی تھیلی اس کے ہاتھ میں تھما دی ۔ رات کے 10 بجے مجھے اسی خاتون کا دوبارہ فون آیا ۔ وہ اب بھی رو رہی تھی مگر شکر سے بھرا خوشی والا رونا لگا ۔ کہنے لگی بھیا خوش رہو ہمیشہ اور فون بند ہوگیا ۔

میں بیٹھا میڈیسن کی قیمت اور ہمیشہ خوش رہنے کی دعا کا حساب کر رہا ہوں . Life Saving Drug ہونے کے ناطے 6 دن کے انجکشن اور بعد میں 6 دن کی ٹیبلیٹ کی کل قیمت 102 روپے بنتی ہے ۔

کیا یہ سودا مہنگا ہے؟ 102 روپے میں خاتون کا رونا بند ۔ بھیا کو "خوش رہو ہیمشہ" کی دعائیں ۔

#برگیڈیربشیرآرائیں

Message forwarded by Brig Bashir. Please do share with your all friends

*Free Available*
Inj Dexamethasone
Tab Dexamethasone
Tab Azithromycin 250 mg
ڈاکٹرز کو قصائی کہنے والے مومن سونے کے زیورات اور گھر کے کاغذات رکھ کر میڈیسن دیکر جنت کما رہے ہیں ۔ چلو کوئی بات نہیں ہم نے وہی ساری میڈیسن کورونا کے مریضوں کیلئے فری کردی ہیں ۔ دیئے گئے ایڈریس سے لے جائیے ۔ کراچی سے باہر ہیں تو ایڈریس بتائیں ہم کوریر سے بھجوا دیں گے ۔
Let us fight against black sheeps in Healthcare Business.

Mr. Brig Bashir Arain
Brig Bashir Foundation*
House No. 25-A Block E Gulshan e Jamal Karachi
Phone. Mobile 03000300098
Ptcl 02134688125

” آج پھر گھر پر سبزی پکی تھی اور میرا دل برگر کھانے کو تھا، گھر سے نکلا مکڈونلڈ پر لمبی لائن میں میں کھڑا اپنی باری کا ا...
27/06/2020

” آج پھر گھر پر سبزی پکی تھی اور میرا دل برگر کھانے کو تھا، گھر سے نکلا مکڈونلڈ پر لمبی لائن میں میں کھڑا اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا کہ اچانک پاس والی دیوار کے سائے میں ایک شخص آبیٹھا جو غالباً مزدور تھا اور ایک رومال سے دو سُوکھی روٹیاں نکالیں روٹیاں کھولیں تو اندر ہری مرچ کا اچار تھا سامنے روٹی کھول کر رکھی اور ہاتھ اُٹھا کر دُعا مانگی اور نوالہ توڑا، میں اُسے غور سے دیکھنے لگا... اس کے ہر لقمے پر اسکے چہرے پر ایک عجیب خوشی اور شکر محسوس ہو رہا تھا، اتنے میں ایک اور مزدور آکر اس کے پاس دیوار کے سائے میں بیٹھ گیا اور اپنے رومال سے روٹی نکالی لیکن اسکی روٹی میں اچار بھی نہ تھا تب اس پہلے مزدور نے کھاتے ہوئے اپنی روٹی کا اچار اس کی روٹی میں رکھ کر کہا.... "میرا پیٹ فُل ہوگیا تھا اچھا کیا جو تم اچار نہیں لائے ورنہ میرا ضائع ہو جانا تھا" بس یہ وہ آخری الفاظ تھے جو میں نے غور سے سنے بھی اور دیکھا بھی.... اتنے میں آواز آئی، جی سر آپکا آرڈر کیا ہے؟
میں نے مکڈونلڈ کے سٹاف کی طرف دیکھا تو میری آنکھوں سے آنسو نکل رہے تھے اور منہ میں ایک لفظ نہیں تھا بس اتنا کہا کہ..."مجھے برگر نہیں پسند" اور کھڑکی چھوڑ کر ان مزدوروں کے پاس جا کر رُک گیا، مجھے سر پر کھڑا دیکھ کر وہ دونوں بوکھلا گئے.... ایک نے کہا باؤ جی ابھی چلے جاتے ہیں بس روٹی کھانے چھاؤں میں بیٹھ گئے... اور میری آنکھوں سے ٹپ ٹپ آنسو بہنے لگے میں نے انکے پاس گھٹنوں کے بل بیٹھ کر کہا اپنی روٹی سے ایک نوالہ دوگے؟ اس نے پوری روٹی میری طرف بڑھا دی اور جھٹ سے ایک پرانی سی بوتل کھول کر اپنا پانی بھی میرے آگے کر دیا....
میں نے ایک نوالہ اچار کے ساتھ جو منہ میں لیا کاش میرے پاس الفاظ ہوتے کہ اس دنیا کے سب کھانوں سے لذیذ لقمہ تھا میں نے روتے ہوئے ہی پوچھا یہ کھانا اتنا لذیذ کیسے ہے؟ وہ بھی اچار کے ساتھ؟
مزدور نے کہا باؤ جی حلال کمانے کی کوشش کرتے ہیں شاید تبھی مزہ آتا ہے رُوکھی سُوکھی کھانے کا بھی.
مجھے نہیں یاد میں نے کتنے لقمے لگائے اسکے بعد اسکی روٹی کے اور اپنی کمائی پر دھیان لگا کر سوچتا رہا وہ دن ہے اور آج کا دن ہے...
حلال کمانے کی کوشش کرتا ہوں اور ہاں....

" مجھے اب برگر نہیں پسند، سادہ روٹی کھاتا ہوں جو بہت لذیذ ہوتی ہے۔ “

( منقول )

Address

Karachi
74500

Telephone

+923332328025

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Good Deeds posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category