AFAQ News

AFAQ News Mohajir Qaumi Movement (Pakistan)

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد سینئر رپورٹر و فوٹو گرافر محمد ناصر کی نماز جنازہ میں فاتحہ کرتے ہوئے،
06/05/2026

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد سینئر رپورٹر و فوٹو گرافر محمد ناصر کی نماز جنازہ میں فاتحہ کرتے ہوئے،

‼️ہیٹ اسٹروک الرٹ‼️مورخہ 04 مئی 2026گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) چیئرمین آفاق احمد بھائی نے کر...
04/05/2026

‼️ہیٹ اسٹروک الرٹ‼️

مورخہ 04 مئی 2026

گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)
چیئرمین آفاق احمد بھائی نے کراچی کے تمام زون کو ہدایت کی کے اپنے اپنے زون میں عوام کے لیے ٹھنڈے پانی شربت کا انتظام کیا جائے آفاق بھائی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے تمام زون کے انچارج اپنے ساتھیوں کے ساتھ نکل پڑے ہیں اسی سلسلے میں لیاقت آباد زون کے انچارج شہزاد بھائی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لیاقت آباد دس نمبر پر کیمپ لگایا ہے جہاں صبح سے ٹھنڈے پانی شربت کا انتظام کر رکھا ہے

لوگ آ رہے ہیں چیئرمین آفاق بھائی کو اور وہاں پر موجود ساتھیوں کو دعائیں دے رہے ہیں اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

01/05/2026
شہید عظیم بھائی عظیم انسان تھے جنکی انگنت قربانیاں ہیں،شاہد فرازقوم تجدید عہدِوفا کریں اورانکے خواب کی تعبیر کیلئے قوم ک...
01/05/2026

شہید عظیم بھائی عظیم انسان تھے جنکی انگنت قربانیاں ہیں،شاہد فراز

قوم تجدید عہدِوفا کریں اورانکے خواب کی تعبیر کیلئے قوم کو مہاجر پرچم تلے جمع کریں.

مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) نے یکم مئی کو اپنے مرکزی آفس میں عظیم احمد طارق بھائی شہید کی 33ویں برسی ملکی موجودہ صورتحال کے سبب انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سینٹرل کمیٹی،سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی،کراچی کمیٹی سمیت دیگر عہدیداران شرکت کرینگے، انکی برسی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کے موقع پرسیکریٹری جنرل شاہد فراز نے کراچی کمیٹی کے عہدیداران سے گفتگو میں کہا کہ عظیم احمدطارق بھائی عظیم انسان ہونے کے ساتھ ساد ہ مذاج اور زندہ دل انسان تھے جنکی مہا جر قوم کیلئے انگنت قربانیاں ہیں،جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ قوم عظیم بھائی کی برسی کے موقع پر تجدید عہدِوفا کریں اور شہید عظیم بھائی کے خواب کی تعبیر کیلئے تمام قوم کو مہاجر پرچم تلے متحد اور منظم کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔شاہد فراز نے شہید عظیم بھائی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی کہ مرحوم کے ایصال ِ ثواب کیلئے گھروں میں دعائیں اور قر آن خوانی کا اہتما م کریں۔

01/05/2026

‏یکم مئی 2026
33 ویں برسی

اللّه پاک شہید عظیم احمد طارق بھائی سمیت تحریک کے تمام شہیدوں کی مغفرت فرمائے
آمین،

29/04/2026

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے میٹرک کے امتحانات میں ہونے والی بد انتظامی کے پیش نظر انٹر بورڈ کے چیئرمین اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ انٹر کے امتحانات میں شریک طلباء وطالبات کیلئے یہ وقت انتہائی اہم ہوتا ہے جب وہ اپنامستقبل طے کرتے ہیں،ایسے موقع پر تمام سہولتوں اور انتظامات کویقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگرحکومت اور انٹر بورڈ کے کسی اقدام سے طلباوطالبات کا مستقبل خطرے میں ڈالا گیا تو خاموش نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میٹرک کے امتحانات میں گرلز سینٹرز میں مرد افسران اور پولیس کی آمد و رفت نے طالبات کو ذہنی طور پراذیت میں مبتلا کیا، انٹر کے امتحانات میں حکومت یقینی بنائے کہ کوئی مرد افسر یا پولیس اہلکار طالبات کے امتحانی مراکز میں داخل نہ ہو اگر ضروری ہو تو خواتین افسران کو بھیجا جائے۔

آفاق احمد نے کارکنان کو بھی ہدایت کی کہ وہ امتحانی مراکز پرطلباء طالبات کے علاوہ انکے والدین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کریں۔

جاری کردہ:شعبہ نشرو اشاعت

شہر کے اہم چوراہوں اور علاقائی بازار میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار: شاہد فرازکراچی کے شہریوں کا حکومت کو ٹیکس دینے کے با...
28/04/2026

شہر کے اہم چوراہوں اور علاقائی بازار میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار: شاہد فراز

کراچی کے شہریوں کا حکومت کو ٹیکس دینے کے باوجود،خواتین کافٹ پاتھ پرچلنا دشوارہوگیا ہے،

سندھ حکومت کامحکمہ انسدادناجائز تجاوزادت، غیر مقامی انتظامیہ کے لیے رشوت کا ذریعہ ثابت ہو رہاہے،


چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر ڈسٹرکٹ سینٹرل سے آنے والے شہریوں کے وفد سے گفتگو کے دوران سیکریٹری جنرل شاہدفراز نے کہا کہ کراچی شہر کے مرکزی چوراہوں، علاقائی بازاروں اور رہائشی علاقوں میں ناجائز تجاوزات کی صورتحال خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، جس کے باعث شہری زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ اندازوں کے مطابق کراچی کے بڑے بازاروں اور شاہراہوں پر 60 سے 70 فیصد فٹ پاتھ تجاوزات کی نذر ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں، خصوصاً خواتین، بزرگوں اور طلبہ کے لیے آمدورفت انتہائی مشکل ہو گئی ہے۔یہ امر تشویشناک ہے کہ سندھ حکومت کا محکمہ انسداد تجاوزات اور متعلقہ بلدیاتی ادارے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ متعدد شکایات اور عوامی آراء اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں مستقل بنیادوں پر نہیں ہوتیں بلکہ اکثر اوقات مفادات کے تحت عارضی کاروائیاں کی جاتی ہیں، جس سے یہ مسئلہ مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ شاہد فرازنے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر اس مسئلے پر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو یہ عوامی احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ کراچی کے عوام اب مزید ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔
جاری کردہ: شعبہ نشرواشاعت

Address

House # 7/1, Street NO. 28 , PHASE-5, (EXT) DHA P Karachi
Karachi
75500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AFAQ News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to AFAQ News:

Share