23/02/2026
مورخہ 23 فروری 2026
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے پیشِ نظر حکومت سندھ کا منافع خوروں کے خلاف ایکشن اور مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں قیمتوں کے حوالے سے کریک ڈاؤن جاری۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ برائے رسد و قیمت عثمان غنی ہنگورو نے ضلع جنوبی میں ڈیفنس فیز I اور فیز II کی مختلف مارکیٹوں میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ کریانہ اسٹور، آٹا چکی، پھل، دودھ فروشوں، سبزی، گوشت و مرغی کی دوکانوں اور بیکریوں میں قیمتوں اور ناپ تول کے حوالے سے دورے کئے۔
پھل فروشوں، دودھ، سبزیوں اور گوشت و مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے اور سخت ہدایت کی گئی کہ عوام کو قیمتوں کے حوالے سے مشکلات میں نہ ڈالیں بصورت دیگر آئندہ جرمانے کے ساتھ دوکانیں بھی سیل کریں گے۔