Allabout North Nazimabad

Allabout North Nazimabad The Party Aims to Represent the Human Rights of Pakistan and Specially Muhajirs Through Peaceful and Democratic Struggle.

05/08/2026

01/08/2026

*مورخہ یکم اگست 2026 بروز ہفتہ*

چیرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھائی کی ہدایت پر ایم کیو ایم پاکستان کے نظریاتی کارکنان نے پورے پاکستان میں تنظیمی یوسی و وارڈ وائس پرچم کشائی کے پروگراموں کا آغاز کردیا ہے۔

اسی تسلسل سے آج نارتھ ناظم آباد ٹاؤن یوسی 23 نے بلاک ایم میں پرچم کشائی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سی او سی شاہد اقبال بھائی، ابراہیم شیخ بھائی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن آرگنائزر شہزور اِبراھیم بھائی اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی کے ہمراہ یوسی 23 پہنچے جہاں یوسی آرگنائزر خرم قاسم بھائی و اراکین یوسی کمیٹی اور سینیئر ساتھیوں نے انکا والہانہ استقبال کیا۔

اراکین سی او سی نے ٹاؤن اور یوسی کی موجودگی میں یوسی کے سینیئر ساتھیوں سے پرچم کشائی کروائی اور کیک کٹنگ کی۔۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کمیٹی، دیگر یوسیوں کے یوسی آرگنائزرز اور یوسی 23 کے ہمدرد و سپورٹرز کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

*نارتھ ناظم آباد ٹاؤن*
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان




مورخہ 30 جولائی بروز جمعراترکن COC شاہد اقبال بھائی، ابراہیم شیخ بھائی، ٹاؤن آرگنائزر شہزور ابراہیم بھائی، جوائنٹ ٹاؤن آ...
30/07/2026

مورخہ 30 جولائی بروز جمعرات

رکن COC شاہد اقبال بھائی، ابراہیم شیخ بھائی، ٹاؤن آرگنائزر شہزور ابراہیم بھائی، جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر فیضان اقبال بھائی، رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی، ٹاؤن ممبر آصف احمد بھائی، یو سی آرگنائزر سمیر بھائی، جوائنٹ یو سی آرگنائزر عبدالخالق راجو بھائی، فہد مصطفیٰ بھائی، اراکینِ کمیٹی اور کارکنان نے یو سی 19 کے سرکل ذمہ دار سنی بھائی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وفد نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی، جبکہ سوگوار اہلِ خانہ بالخصوص سنی بھائی سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللّه تعالیٰ انہیں اور تمام اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

نارتھ ناظم آباد ٹاؤن
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان

مورخہ 30 جولائی بروز جمعراترکن COC شاہد اقبال بھائی، ابراہیم شیخ بھائی، ٹاؤن آرگنائزر شہزور ابراہیم بھائی، جوائنٹ ٹاؤن آ...
30/07/2026

مورخہ 30 جولائی بروز جمعرات

رکن COC شاہد اقبال بھائی، ابراہیم شیخ بھائی، ٹاؤن آرگنائزر شہزور ابراہیم بھائی، جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر فیضان اقبال بھائی، رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی، یو سی آرگنائزر سمیر بھائی، جوائنٹ یو سی آرگنائزر عبدالخالق راجو بھائی، فہد مصطفیٰ بھائی، اراکینِ کمیٹی اور کارکنان نے یو سی 19 کے فنانس سیکریٹری وسیم بھائی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی۔

وفد نے وسیم بھائی کی خیریت دریافت کی، ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اور اس موقع پر باہمی اتحاد، بھائی چارے اور تنظیمی یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔

دعا ہے کہ اللّه تعالیٰ وسیم بھائی کو کامل صحت و تندرستی عطا فرمائے اور ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔

نارتھ ناظم آباد ٹاؤن
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان

*انتقال پُرملال*ایم کیو ایم پاکستان شعبہ لیبر ڈویژن کے جوائنٹ انچارج جاوید شوکت بھائی،نارتھ ناظم آباد ٹاؤن آرگنائزر شہزو...
30/07/2026

*انتقال پُرملال*

ایم کیو ایم پاکستان شعبہ لیبر ڈویژن کے جوائنٹ انچارج جاوید شوکت بھائی،نارتھ ناظم آباد ٹاؤن آرگنائزر شہزور ابراھیم بھائی،جوائنٹ آرگنائزر طحہ نثار بھائی اراکین ٹاؤن کمیٹی اختر بھائی،آصف احمد بھائی،فیصل بھائی اور یوسی 22 کے جوائنٹ یوسی آرگنائزر طلحہ بھائی نے بلاک ایچ آر کیٹگری کے ساتھی اور محلہ کمیٹی کے صدر ساجد بھائی کی ہمشیرہ کے انتقال پر انکے گھر جاکر تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات بلندی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر آر کیٹگری بلاک ایچ کی محلہ کمیٹی کے چیرمین حیدر بھائی، ڈپٹی چیرمین نوید بھائی اور جنرل سیکریٹری مجاہد بھائی بھی موجود تھے۔

*نارتھ ناظم آباد ٹاؤن*
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان

مورخہ 27 جولائی 2026، بروز پیررکن COC شاہد اقبال بھائی نے ٹاؤن آرگنائزر شہزور ابراہیم بھائی، جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر طٰحہ ن...
27/07/2026

مورخہ 27 جولائی 2026، بروز پیر

رکن COC شاہد اقبال بھائی نے ٹاؤن آرگنائزر شہزور ابراہیم بھائی، جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر طٰحہ نثار بھائی، یو سی آرگنائزر خرم قاسم بھائی، عدنان بھائی اور شانی بھائی کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے سوشل میڈیا ساتھی آصف رفیق بھائی کے گھر جا کر ان کے والدِ محترم کے انتقال پر تعزیت کی،

مرحوم کے درجاتِ بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

اللّه تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

نارتھ ناظم آباد ٹاؤن
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان

*مورخہ 27 جولائی 2026 بروز پیر*ایم کیو ایم پاکستان نارتھ ناظم آباد ٹاؤن سوشل میڈیا رکن آصف رفیق بھائی کے والد محترم کے ج...
27/07/2026

*مورخہ 27 جولائی 2026 بروز پیر*

ایم کیو ایم پاکستان نارتھ ناظم آباد ٹاؤن سوشل میڈیا رکن آصف رفیق بھائی کے والد محترم کے جنازے میں نارتھ ناظم آباد ٹاؤن آرگنائزر شہزور اِبراھیم بھائی کے ہمراہ اراکین ٹاؤن کمیٹی ریحان خان بھائی، آصف احمد بھائی، خرم خان بھائی اور عدنان جمال بھائی، یوسی 23 کے آرگنائزر خرم قاسم بھائی، جوائنٹ یوسی آرگنائزر یعقوب بھائی و اراکین یوسی کمیٹی اور کئی سینیئر ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر یوسی 22 کے جوائنٹ یوسی آرگنائزر طلحہ بھائی، یوسی 16 کے کمیٹی ممبر عباس بھائی اور ایلڈر ونگ کے جوائنٹ زاہد بھائی بھی موجود تھے۔

*نارتھ ناظم آباد ٹاؤن*
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان

مورخہ 26 جولائی بروز اتوار،ممبر قومی اسمبلی فرحان چشتی بھائی نے ٹاؤن آرگنائزر شہزور ابراہیم بھائی اور ٹاؤن ممبر خرم خان ...
27/07/2026

مورخہ 26 جولائی بروز اتوار،

ممبر قومی اسمبلی فرحان چشتی بھائی نے ٹاؤن آرگنائزر شہزور ابراہیم بھائی اور ٹاؤن ممبر خرم خان بھائی کے ہمراہ آصف رفیق بھائی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے والدِ محترم کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مرحوم کے درجاتِ بلند، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔

اللّه تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

نارتھ ناظم آباد ٹاؤن
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان

مورخہ 26 جولائی بروز اتوار،ممبر صوبائی اسمبلی عبدالباسط بھائی اور جمال احمد بھائی نے جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر فیضان اقبال بھ...
27/07/2026

مورخہ 26 جولائی بروز اتوار،

ممبر صوبائی اسمبلی عبدالباسط بھائی اور جمال احمد بھائی نے جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر فیضان اقبال بھائی کے ہمراہ آصف رفیق بھائی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے والدِ محترم کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب، درجاتِ بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی گئی، جبکہ لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

اللّه تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

نارتھ ناظم آباد ٹاؤن
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allabout North Nazimabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Allabout North Nazimabad:

Shortcuts

Share