31/03/2024
*ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس*
*مورخہ : 31 مارچ 2024*
*گزشتہ شب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے انکشافات*
گرفتار ملزم عبدالغفار عرف اقبال ابڑو کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے ہے اور 2010 میں کراچی آیا اور خمیسو گوٹھ میں رہائش پذیر ہوا
ملزم جوکی مشین سلائی کا بہترین کاریگر تھا جو بعد غلط اور منشیات کے عادی افراد کی صحبت میں پہلے منشیات فروخت کرنے لگا اور پھر ڈکیتی کرنے لگا
ملزم 2019 میں اہنے کزن کے قتل کے الزام میں بھی گرفتار ہوچکا ہے جو خاندان میں راضی نامہ کے بعد ختم ہوگیا
ملزم سائیٹ سپر ہائی وے سے منشیات اور اسلحہ کے مقدمے میں گرفتار ہوچکا ہے
جبکہ فروری 2024 میں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہوا تھا اور ابھی ضمانت پر ہے
ملزم نے ضمانت پر واپس آتے ہی وارداتیں شروع کردی تھی اور گزشتہ شب اپنے ساتھی وسیم بنگالی کے ہمراہ واردات کی نیت سے کھڑا تھا کہ موقع پر نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس آگئی
ملزم اور اس کے ساتھی نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی جسپر پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم عبدالغفار زخمی حالت میں گرفتار ہوا اور اسکا ساتھی وسیم بنگالی فرار ہوگیا
ملزم کو ڈسٹرکٹ سینٹرل کے دیگر ڈکیتی مقدمات میں شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ CCTV فوٹیج بھی چیک کیا جارہا ہے
*ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP*