JKSLF Sindh Division

JKSLF Sindh Division This is official page of Jammu Kashmir Student Liberation Front Sindh division. So don't forget to like&share.

we will Update every news about every activity of Jkslf sindh division on this page.

پریس ریلیز: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ و اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ سندھ ڈویژن​مقام: کراچیتاریخ: 10 مئی، 2026​خواجہ محمد عبداللہ ا...
10/05/2026

پریس ریلیز: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ و اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ سندھ ڈویژن
​مقام: کراچی
تاریخ: 10 مئی، 2026
​خواجہ محمد عبداللہ ایڈوکیٹ کے اعزاز میں تقریب؛ جے کے ایل ایف سندھ ڈویژن کی کابینہ کی مدت میں توسیع کا متفقہ فیصلہ
​کراچی (پریس ریلیز): جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (JKLF) اور اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ (SLF) سندھ ڈویژن کی جانب سے خواجہ محمد عبداللہ ایڈوکیٹ کے وائس چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ منتخب ہونے پر ان کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں وحید حیات کو چیف آرگنائزر (آزاد کشمیر و گلگت بلتستان زون) منتخب ہونے پر بھی اعزازیہ پیش کیا گیا۔
​یہ اعزازی تقریب بعد ازاں ایک اہم تنظیمی اجلاس کی شکل اختیار کر گئی، جس میں سندھ ڈویژن کی قیادت، تمام یونٹس کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں درج ذیل اہم فیصلے اور اقدامات کیے گئے:
​1. کابینہ کی مدت میں توسیع اور اعتماد کا ووٹ:
اجلاس کے دوران جے کے ایل ایف سندھ ڈویژن کی کابینہ کی آئینی مدت مکمل ہونے پر مشاورت کی گئی۔ تمام ذمہ داران اور کارکنان نے موجودہ کابینہ کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حق میں ووٹ دیا جس کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ فی الوقت کابینہ تبدیل نہیں کی جائے گی بلکہ اسی کو توسیع (Extension) دی جائے گی۔ مزید برآں، تنظیم میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے کے خواہشمند افراد کو اسی کابینہ میں ایڈجسٹ کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔
​2. رکنیت سازی کی تجدید:
اس موقع پر وحید حیات (چیف آرگنائزر نیشنل زون) نے ممبرشپ بکس ڈویژنل صدر کے حوالے کیں، جس کے بعد قیادت اور کارکنان نے اپنی رکنیت کی تجدید کی۔
​3. نازیبا گفتگو کی مذمت:
اجلاس میں عمر نذیر کشمیری (ممبر کور کمیٹی، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی) کی جانب سے زونل صدر جے کے ایل ایف سردار امان کے خلاف استعمال کی گئی نازیبا زبان کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ اس کا فی الفور ازالہ کیا جائے۔
​4. مبارکباد اور عزمِ نو:
مقررین نے خواجہ محمد عبداللہ ایڈوکیٹ اور وحید حیات کو ان کی نئی مرکزی و زونل ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت تحریکِ آزادی اور تنظیم کی مضبوطی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی۔
​جاری کردہ: شعبہ نشر و اشاعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ و اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ، سندھ ڈویژن

ایس ایل ایف سندھ ڈویژن کے صدر عدیل مغل  ہمراہ نائب صدر سردار شباب و دیگر ممبران ضلع غربی کراچی میں تنظیمی ساتھی نفیس رفی...
03/05/2026

ایس ایل ایف سندھ ڈویژن کے صدر عدیل مغل ہمراہ نائب صدر سردار شباب و دیگر ممبران ضلع غربی کراچی میں تنظیمی ساتھی نفیس رفیق صاحب کے والد صاحب کی وفات پر اُن سے تعزیت، اشرف صاحب سے اُنکے سسر صاحب کے انتقال پر تعزیت اور حنیف صاحب سے اّنکے چچا کی وفات پر تعزیت کی۔
رب کریم تینوں مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین!

(کراچی (26 اپریل 2026جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ امان اللہ خان کی دسویں برسی کے موقع پر کراچی کے ایک مقامی ہال م...
26/04/2026

(کراچی (26 اپریل 2026
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ امان اللہ خان کی دسویں برسی کے موقع پر کراچی کے ایک مقامی ہال میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان "فکرِ امان کانفرنس" رکھا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض ایس ایل ایف سندھ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ولید عباسی نے انجام دیے۔

ایس ایل ایف سندھ ڈویژن کے صدر عدیل مغل نے قائد تحریک امان اللہ خان کی سوانح حیات پیش کی۔

مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ امان اللہ خان مادرِ وطن کے عظیم فرزند تھے، جن کی اعلیٰ سیاسی بصیرت، عملی جدوجہد اور مؤثر سفارتکاری کے نتیجے میں مسئلہ جموں کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں نمایاں مدد ملی۔ انہوں نے دو ملکی تنازعے کے پس منظر میں دبے ہوئے مسئلہ کشمیر کو کشمیری قوم کے آزادی کے تناظر میں دنیا کے سامنے پیش کیا، جو تحریک آزادی کا ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلہ کی حثیت رکھتا ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ امان اللہ خان کو محض ایک سیاسی رہنما کے طور پر دیکھنا ان کی جدوجہد کے ساتھ ناانصافی ہے۔ وہ ایک فکر، ایک نظریہ اور ایک ایسی تحریک کے نمائندہ تھے جس کا مقصد کشمیری عوام کو آزادی دلانا تھا۔ انہوں نے اس بات کا ادراک کر لیا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل محض جذباتی نعروں سے ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے مضبوط فکری بنیاد اور مستقل مزاج جدوجہد ضروری ہے۔

اسی سوچ کے تحت انہوں نے 1962 میں "وائس آف کشمیر" کا اجرا کیا، جو ایک فکری محاذ کی حیثیت رکھتا تھا اور اس بات کی علامت تھا کہ کشمیر کا مقدمہ علمی و نظریاتی بنیادوں پر بھی لڑا جائے گا۔

مقررین نے مزید کہا کہ امان اللہ خان کی جدوجہد کا نمایاں پہلو ان کی ثابت قدمی تھی۔ قید و بند، جلاوطنی اور سیاسی دباؤ کے باوجود انہوں نے اپنے اصولی مؤقف پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ یہی خصوصیت انہیں ایک عام سیاسی رہنما سے ممتاز کرتی ہے۔

انہوں نے اپنی تحریروں اور تقاریر کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو مضبوط فکری بنیاد فراہم کی۔ ان کا اندازِ بیان مدلل اور بامقصد تھا، جو آج بھی سنجیدہ حلقوں کے لیے ایک اہم حوالہ ہے۔

امان اللہ خان نے نظریہ خودمختار جموں کشمیر کو نہ صرف فکری و نظریاتی بنیادیں فراہم کیں بلکہ قوم کو متحد کرنے کے لیے بھی عملی اقدامات کیے۔ ان کی کاوشوں میں کشمیر لبریشن الائنس، حریت کانفرنس اور کل جماعتی کمیٹی برائے حق خودارادیت جیسے پلیٹ فارمز شامل ہیں۔
انہوں نے 3 جولائی 1992 کو راولاکوٹ میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس منعقد کرنے کی کوشش بھی کی، جس میں دونوں اطراف سے 180 سے زائد رہنماؤں کی شرکت متوقع تھی، تاہم پاکستان اور بھارت کی جانب سے ویزہ پابندیوں کے باعث یہ کانفرنس منعقد نہ ہو سکی۔

کانفرنس سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ممبر سپریم کونسل خواجہ عبداللہ ایڈوکیٹ، سردار منصف، چیف آرگنائزر آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون وحید حیات، صدر سندھ راشد عظیم، جنرل سیکرٹری سردار عاقب، نائب صدر سردار ظفر اقبال، آرگنائزر راجہ شاہد، لبریشن لیگ سندھ کے چیئرمین راجہ وسیم، عوامی ورکر پارٹی کراچی کے شفیع شیخ، عزیز الرحمن، ممتاز خان، ولی الرحمن ، عمران مغل اور ایس ایل ایف سندھ کے صدر عدیل مغل سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

جاری کردہ : شعبہ نشرواشاعت جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ سندھ (ڈویژن)

17/04/2026

Team JKSLF Sindh Division
کراچی میں ایس ایل ایف سندھ ڈویژن کے زیر اہتمام یوم تاسیس کی تقریب!

17 اپریل، کراچی جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ سندھ ڈویژن کے زیر تمام ایس ایل ایف کے 39 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقر...
17/04/2026

17 اپریل، کراچی
جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ سندھ ڈویژن کے زیر تمام ایس ایل ایف کے 39 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد۔
تقریب میں ممبران سپریم کونسل خواجہ محمد عبداللہ ایڈوکیٹ، وحید حیات اور سردار منصف کی خصوصی شرکت!
ممبران نے ایس ایل ایف کو مبارکباد دی اور ایس ایل ایف کی بنیاد اور ابتدائی حالات و واقعات پر بریفنگ دی۔

10/04/2026
ہمارا فخر، جے کے ایل ایف کا سرمایہسندھ ڈویژن کے دو عظیم رہنماوحید حیات اور خواجہ محمد عبداللہ ایڈووکیٹ ریاست کی نمائندہ ...
10/04/2026

ہمارا فخر، جے کے ایل ایف کا سرمایہ
سندھ ڈویژن کے دو عظیم رہنما
وحید حیات اور خواجہ محمد عبداللہ ایڈووکیٹ ریاست کی نمائندہ جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے اعلیٰ پالیسی ساز ادارے سپریم کونسل کے ممبر منتخب۔
تنظیم کے اعلیٰ اداروں میں ایسے قابل افراد کا جانا یقیناً تنظیم و تحریک کے لیے بہد مفید ہے۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (JKLF) اور اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ (SLF) کے تمام معزز اراکین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ JKSLF سندھ ڈویژن...
05/04/2026

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (JKLF) اور اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ (SLF) کے تمام معزز اراکین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ JKSLF سندھ ڈویژن کے زیرِ اہتمام تنظیم کے 39ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک مطالعہ نشست (Study Circle) اور کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس تقریب میں تنظیم کے 39 سالہ جدوجہد، قربانی اور اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا اور تحریکِ کشمیر کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جائے گی۔

📅 تاریخ: 17 اپریل 2026 (بروز جمعہ)
🕰 وقت: شام 4:00 بجے
📍 مقام: تنظیم سٹی اسکول، پرانی سبزی منڈی، کراچی

تمام ساتھیوں سے گزارش ہے کہ بروقت شرکت یقینی بنا کر اس تقریب کو کامیاب بنائیں۔

سید معارج کاظمی
سیکریٹری نشر و اشاعت
ایس ایل ایف سندھ ڈویژن

خونی لیکر کے دونوں طرف رہنے والے دوہرے جبر ، محکومی اور غلامی کا شکار ریاست جموں کشمیر کے باشندوں کو جموں کشمیر سٹوڈنٹس ...
21/03/2026

خونی لیکر کے دونوں طرف رہنے والے دوہرے جبر ، محکومی اور غلامی کا شکار ریاست جموں کشمیر کے باشندوں کو جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کی طرف سےعید مبارک ہو۔
اس عزم کے ساتھ کہ انشاء اللہ ایک دن جدوجہد اور قربانیاں رنگ لائیں گی ہم بھی ایک ساتھ آزاد فضاؤں ایک ساتھ عید منائیں گے

کراچی 15 مارچ 2026جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سندھ ڈویژن کے زیر اہتمام لانڈھی مجید کالونی میں ایک نئے یونٹ کا قیام عمل میں لا...
15/03/2026

کراچی 15 مارچ 2026

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سندھ ڈویژن کے زیر اہتمام لانڈھی مجید کالونی میں ایک نئے یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں سندھ ڈویژن کی تمام قیادت بشمول .اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کی قیادت نے بھی شرکت کی

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آذاد کشمیر گلگت بلتستان زون کے چیف آرگنائزر جناب وحید حیات صاحب اور ممبر سپریم کونسل خواجہ محمد عبداللہ صاحب کی بھی شرکت جنرل سیکرٹری سندھ ڈویژن سردار عاقب آرگنائزر راجہ شاھد صاحب لانڈھی یونٹ کے صدر ممتاز صاحب صدر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ سندھ ڈویژن عدیل مغل کے علاوہ ایس ایل ایف کے سیکریٹری نشر و اشاعت سید معارج کاظمی ،
کورنگی یونٹ کے صدر جناب خضرصاحب ساغر صاحب طاہر صاحب خواجہ بشیر صاحب اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی

نو منتخب عہدیداران سے صدر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سندھ ڈویژن جناب راشد عظیم صاحب نے حلف لیا ۔ نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ یہ یونٹ تنظیم اور تحریک کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی
نومنتخب کابینہ (مجید کالونی لانڈھی ہونٹ )
صدر. . . . . . . جناب تبسم شاھین
نائب صدر. . . . . محمد شفقت
جنرل سیکٹریری. . . . عمران اسلم
جوائنٹ سیکٹریری. . . ندیم احمد
آرگنائزر. . . . . . . . . . . . محمد نواز
سیکٹریری مالیات. . . . . محمد عتیق
سیکٹریری نشرواعشاعت . . محمد جمیل
مجلس عاملہ
محمد ادریس محمد سعید محمد مسکین عامر اکبر فیاض احمد نوید احمد احمد شفقت شہریار ممتازحماد اسلم
نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
شعبہ نشرواعشاعت
جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ (سندھ ڈویژن )

Toqeer Gilani
Sardar Amman Khan
JKSLF Sindh Division
Raja Danish Adv
Adeel Mughal

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JKSLF Sindh Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to JKSLF Sindh Division:

Share