21/08/2026
جٹ الائنس سندھ اور انجمن آرائیاں سندھ کے درمیان محبت، اتحاد اور بھائی چارے کی خوبصورت نشست
گزشتہ شب باجویاں دا ڈیرہ، میرپورخاص میں سرپرستِ اعلیٰ جٹ الائنس سندھ ڈاکٹر منصور احمد باجوہ کی زیرِ سرپرستی اور چوہدری ندیم احمد باجوہ کی میزبانی میں جٹ الائنس سندھ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کی مرکزی قیادت، صدر جناب افتخار احمد آرائیں، جنرل سیکریٹری جناب نصیر احمد آرائیں، کوآرڈینیٹر جناب عرفان عالم آرائیں اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
جٹ برادری کی جانب سے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر باہمی محبت، اتفاق، بھائی چارے اور ملک و قوم کی ترقی کے حوالے سے اہم خیالات کا اظہار کیا گیا۔
جٹ برادران کی جانب سے انجمن آرائیاں سندھ کی مرکزی قیادت کو سندھ کی ثقافت کی خوبصورت علامت اجرک کے تحائف پیش کیے گئے۔
جٹ اتحاد زندہ باد — آرائیں اتحاد زندہ باد 🇵🇰
محبت، بھائی چارہ اور اتحاد ہمارا سرمایہ ہے۔
fans Anjuman e Araian Pakistan, Sindh Official