20/05/2025
انسان کا اپنے نفس کو پاک کر لینا بہت بڑا عمل ہے۔ اتنا بڑا کہ اللہ تعالیٰ نے گیارہ قسمیں کھا کے اس کو بیان کیا۔
بسم اللہ...
قسم ہے سورج کی
اور قسم ہے ا س کی دھوپ کی
اور قسم ہے چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آئے
اور قسم ہے دن کی جب وہ اسے روشن کرے
اور قسم ہے رات کی جب وہ اسے ڈھانپ لے
اور قسم ہے آسمان کی
اور قسم ہے اس کی جس نے اس کو بنایا
اور قسم ہے زمین کی
اور قسم ہے اس کی جس نے اسے بچھایا
اور قسم ہے نفس کی
اور قسم ہے اس کی جس نے اس کو درست کیا
پھر اس کو اس کی بدی اور نیکی سمجھائی
بے شک وہ کامیاب ہوا
جس نے اپنے نفس کو پاک کر لیا.
اور بے شک وہ برباد ہو گیا
جس نے اس کو آلودہ کر دیا۔ (سورہ الشمس آیات ۱۔۰۱)