05/03/2022
https://www.facebook.com/100045134497782/posts/499233654924447/?d=n
پریس رليز.
مورخہ 05/02/2022
*ایس آئی یو / سی آئی اےکی بڑی کاروائی۔*
*3 کروڑ 50 لاکھ کی ڈکیتی میں اہم پیش رفت ایس آئی یو / سی آئی اے کی ٹیم ایک اہم ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب*
*ڈکیتی کی واردات کی تفصیل*
مورخہ 2022/02/02 کو محمد لقمان ولد محمد نذیر کراچی صدر گولڈ ٹریڈ سینٹرز پر لاہور سے سونے کی زیورات فروخت کرنے کے لیے آئے تھے اور مارکیٹ میں طلائی زیورات فروخت کرکے اپنی رقم وصول کرکے جو کہ ساڑھے 3 کروڑ روپے تھی سوٹ کیس میں ڈال کر رکشہ میں بیٹھ کر کینٹ ریلوے اسٹیشن گرین لائن ٹرین پر جانے کے لیے روانہ ہوے۔ جیسے ہی وہ لکی اسٹار سے کینٹ اسٹیشن جانے والے داؤد پوتا روڈ انڈر بائی پاس میں پہنچے چارملزمان نےرکشا کو روکنے کی کوشش کی جس سے رکشہ پلٹ گیا اور ملزمان نے بزور اسلحہ ان سےسوٹ کیس جس میں تین کروڑ 50 لاکھ روپےنقدی جیکٹیں جوتے اور ہینڈ فری وغیرہ تھے چھین کر فرار ہو گئے تھے۔
جس کی ایف آئی آر درج ذیل ہے۔
Fir No.11/22, u/s 392/397/337-A/34 PPC, Ps Artarly Medan.
ایس آی یو کی ٹیم نے دن رات محنت کر کے *ایک ملزم عمران عرف چپٹا کو گرفتار کرکے ڈکیتی میں لوٹی گئی رقم میں سے 88لاکھ 75ہزار* برآمدکرلی۔
*گرفتار ملزم دوران اانٹروگیشن انکشاف کیا کہ واردات میں اس کے ساتھ 1۔ظاہر، 2۔ظفر، 3۔سلیمان، 4۔محسن اور 5۔محمود عرف فرقان* شامل تھے۔ جو ک۔ پہلےہی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
*اس واردات میں 8 لوگ شامل تھے۔*
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
*عارف عزیز،*
ایس ایس پی ایس آئی یو.