01/10/2026
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
سندھ کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونینِ خصوصی، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر حکام شریک
سندھ کابینہ اجلاس میں پالیسی، حکومتی امور، تعلیمی، صحت، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات سے متعلق معاملات پر غور کیا جائے گا
کابینہ نے گزشتہ اجلاس کی کارروائی کے منٹس کی منظوری دیدی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
بورڈ آف ریونیو نے کابینہ میں 'سندھ گورنمنٹ لینڈز مینجمنٹ ایکٹ، 2026' کا مسودہ ہ پیش کیا
نئے قانون کا مقصد سرکاری اراضی کے شفاف الاٹمنٹ اور استعمال کے لیے ایک جدید قانونی ڈھانچہ تشکیل دینا ہے
تجویز کردہ قانون کا مقصد ایک صدی پرانے ’کالونائزیشن اینڈ ڈسپوزل آف گورنمنٹ لینڈز ایکٹ، 1912‘ کی جگہ نیا قانون لانا ہے
نے قانون کے تحت مارکیٹ پر مبنی قیمتوں کے تعین، شفاف نیلامی کے طریقہ کار، نفاذ کی سخت دفعات شامل ہیں
مجوزہ قانوں میں شکایات کے ازالے کے نظام اور صنعتی، رہائشی، تجارتی، زرعی، عوامی مقاصد اور سہولیات کے لیے مختص اراضی کے واضح زمروں کا تعارف کرایا جائے گا
بورڈ آف ریونیو کو مجوزہ قانون کی نقول کابینہ کے تمام ارکان کو فراہم کی جائیں، وزیراعلیٰ سندھ کا حکم
کابینہ ارکان مجوزہ سندھ گورنمنٹ لینڈز مینجمنٹ ایکٹ 2026 کا جائزہ لیں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ ارکان کو مجوزہ قانون پر اپنی آراء اور تجاویز 10 دن میں جمع کرانے کی ہدایت
مجوزہ سندھ گورنمنٹ لینڈز مینجمنٹ ایکٹ 2026 پر آئندہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ