SSP Sumair Noor Fans Club

SSP Sumair Noor Fans Club Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SSP Sumair Noor Fans Club, Public Service, Karachi.

25/08/2026

*ضلع شہید بینظیر آباد پولیس*
*تاریخ 24 اگست 2026*
*پریس رلیز*

*"تھانہ قاضی احمد کی حدود میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار"*

تفصیلات کے مطابق *ایس ایچ او تھانہ قاضی احمد* اپنی ٹیم کے ساتھ سکرنڈ شگر مل روڈ نزد جونا موری کے قریب دورانِ گشت مشکوک افراد نظر آئے۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے *فائرنگ* شروع کر دی۔

پولیس کی *بھرپور جوابی کارروائی* کے نتیجے میں *ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار* کر لیا گیا جبکہ *دو ساتھی فرار* ہو گئے۔ علاقے میں فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت *غلام رضا ولد دوست محمد ماچھی سکنہ گاؤں پیر شاہ* کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے *غیر قانونی اسلحہ* اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔ زخمی کو *طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل* کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم *چوری، ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں* ملوث رہا ہے۔ گرفتار ملزم کا موجودہ کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے:
1 *Crime No. 310/2019 u/s 3/4 PEHO Act. of PS Kazi Ahmed Distt. SBA*

2 *Crime No. 65/2021 u/s 3/4 PEHO Act. of PS Kazi Ahmed Distt. SBA*

3 *Crime No. 187/2021 u/s 398,401 PPC of PS Kazi Ahmed Distt. SBA*

4 *Crime No. 188/2021 u/s 23-A SAA of PS Kazi Ahmed Distt. SBA*

5 *Crime No. 129/2022 u/s 3/4 PEHO Act. of PS Kazi Ahmed Distt. SBA*

6 *Crime No. 166/2024 u/s 3/4 PEHO Act of PS Kazi Ahmed Distt. SBA*

7 *Crime No. 339/2024 u/s 3/4 PEHO Act of PS Kazi Ahmed Distt. SBA*

8 *Crime No. 348/2026 u/s 324,398,399,402 PPC of PS Kazi Ahmed Distt. SBA*

9 *Crime No. 349/2026 u/s 24-A SAA of PS Kazi Ahmed Distt. SBA*

جبکہ دیگر اضلاع سے بھی ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔

*ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب سمیر نور چنہ صاحب* نے کامیاب کارروائی پر *ایس ایچ او تھانہ قاضی احمد اور ٹیم کو شاباشی* دیتے ہوئے کہا کہ "جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی"۔

*ترجمان: شہید بینظیر آباد پولیس*

25/08/2026
25/08/2026

*ضلع پولیس شہید بینظیرآباد*
*تاریخ: 24 اگست 2026*
*پریس رلیز*

*شہید بینظیرآباد پولیس کی بڑی کاروائی - تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں 8 لاکھ 50 ہزار کی چوری کا 3 دن میں سراغ لگا کر ملزم گرفتار، رقم برآمد*

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شہید بینظیرآباد پولیس مصروفِ عمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق *19 اگست 2026* کو تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں واقع *نوید احمد ولد عبدالرشید ملک* کی کاسمیٹکس کی دکان کے تالے نامعلوم چوروں نے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور *8 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا سامان و نقدی* چوری کر کے فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی *ایس ایس پی شہید بینظیرآباد جناب سمیر نور چنہ صاحب* نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔

*تشکیل کردہ ٹیم میں شامل:*
1. *ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ*
2. *مددگار 15 پولیس نوابشاہ کے انچارج رمضان شاہ*
3. *ہیڈ محرر مددگار ون فائیو پولیس*

ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اور انتھک محنت کے ذریعے *صرف 3 دن کے اندر چوری کا سراغ* لگا لیا۔ کاروائی کے دوران *چوری شدہ نقدی برآمد* کر لی گئی اور *ملزم کو گرفتار* کر لیا گیا۔

*گرفتار ملزم کی شناخت محمد اقبال لاشاری سکنہ نیو سبزی منڈی حیدرآباد* کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق *دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں* اور انہیں جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

ایس ایس پی سمیر نور چنہ صاحب نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ *"جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کے مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے"*۔

فریادی دکاندار نوید احمد نے پولیس کی بروقت کاروائی پر اظہارِ تشکر کیا۔

*ترجمان شہید بینظیرآباد پولیس*

*ضلع شہید بینظیرآباد پولیس**تاریخ 20 اگست 2026**پریس رلیز**شہید بینظیرآباد پولیس نے ایک بار پھر انسانیت کی مثال قائم کی ...
20/08/2026

*ضلع شہید بینظیرآباد پولیس*
*تاریخ 20 اگست 2026*
*پریس رلیز*

*شہید بینظیرآباد پولیس نے ایک بار پھر انسانیت کی مثال قائم کی - مددگار 15 نے لاپتہ 8 سالہ بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کرا کر نانی کے حوالے کر دیا*

شہید بینظیرآباد پولیس کی اپنے بچھڑوں کو ملانے کی روایت برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوابشاہ سول ہسپتال سے *8 سالہ بچی بینظیر مری* اچانک لاپتہ ہو گئی تھی۔ بچی اپنی نانی کے ساتھ نانی کے علاج کے لیے ہسپتال آئی ہوئی تھی۔ اچانک بچی کی گمشدگی پر نانی شدید پریشانی اور گھبراہٹ کا شکار ہو گئیں۔

اطلاع ملتے ہی *مددگار 15 پولیس نوابشاہ* کی ٹیم فوری طور پر حرکت میں آئی۔ ایس پی شہید بینظیرآباد *جناب سمیر نور چنہ صاحب* کی ہدایت پر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ہمدردی کو بروئے کار لاتے ہوئے فوری کاروائی شروع کی۔

پولیس کی انتھک محنت اور بروقت کاروائی کے نتیجے میں *چند ہی گھنٹوں میں بچی بینظیر مری کو باحفاظت بازیاب* کر لیا گیا۔

بازیابی کے بعد بچی کو فوری طور پر اس کی نانی کے حوالے کر دیا گیا۔ بچی کو اپنی نانی سے ملتے دیکھ کر ہسپتال میں موجود لوگوں کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔

اس موقع پر بچی کی نانی نے نم آنکھوں سے *شہید بینظیرآباد پولیس اور مددگار 15 ٹیم* کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور پولیس کے لیے ڈھیروں دعائیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ *"پولیس نے میری بیٹی کو مجھ سے ملا کر مجھے نئی زندگی دی ہے"*۔

ایس پی سمیر نور چنہ صاحب نے کہا کہ *"شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنا شہید بینظیرآباد پولیس کا اولین فرض ہے۔ ہم اپنی اس روایت کو ہر حال میں برقرار رکھیں گے۔"*

*ترجمان: ضلع پولیس شہید بینظیرآباد*

14/08/2026

Celebrations of Independence Day, 14th August

14/08/2026

یوم آزادی 14 اگست 2026 کی تقریب،

*ضلع شہید بینظیر آباد پولیس**تاریخ: 14 اگست 2026**پریس رلیز**"تھانہ اے سیکشن کی حدود میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ...
13/08/2026

*ضلع شہید بینظیر آباد پولیس*
*تاریخ: 14 اگست 2026*
*پریس رلیز*

*"تھانہ اے سیکشن کی حدود میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار"*

تفصیلات کے مطابق *ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن* اپنی ٹیم کے ساتھ معمول کی گشت پر تھے کہ تاج کالونے پھاٹک کے قریب دورانِ گشت مشکوک افراد نظر آئے۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے *فائرنگ* شروع کر دی۔

پولیس کی *بھرپور جوابی کارروائی* کے نتیجے میں *ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار* کر لیا گیا جبکہ *ساتھی فرار* ہو گئے۔ علاقے میں فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت *اقبال ولد غلام قادر سکنہ پرانی میرپورخاص* کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے *غیر قانونی اسلحہ* بھی برآمد ہوا ہے۔ زخمی کو *طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل* کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم *چوری، ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں* ملوث رہا ہے۔ گرفتار ملزم کا موجودہ کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے:
1. *Crime No. 50/2020 u/s 9-C CNSA of PS Old Mirpur*
2. *Crime No. 305/2021 u/s 381-A PPC of PS Haidri*
3. *Crime No. 305/2021 u/s 381-A PPC of PS Bagdadi*
4. *Crime No. 1012/2021 u/s 324,353,186,411,381-A,34, PPC of PS Aziz Bhatti*
5. *Crime No. 800/2021 u/s 381-A of PS Mubina Town*
6. *Crime No. 1013/2021 u/s 23-A SAA of PS Aziz Bhatti*
7. *Crime No. 361/2022 u/s 381-A of PS Nazim Abad*
8. . *Crime No. 51/2023 u/s 324,353,398,401,411 PPC of PS B Section*
9. . *Crime No. 52/2023 u/s 24-A SAA of PS B Section*
10. *Crime No. 128/2025 u/s 24-A SAA of PS Site*
11. *Crime No. 288/2025 u/s 324,353,398,401,411PPC of PS A Section*
12. *Crime No. 234/2026 u/s 324,353,398,401 PPC of PS A Section Distt. SBA*
13. *Crime No. 235/2026 u/s 24-A SAA of PS A Section Distt. SBA*

جبکہ دیگر اضلاع سے بھی ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔

*ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب سمیر نور چنہ صاحب* نے کامیاب کارروائی پر *ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن اور ٹیم کو شاباشی* دیتے ہوئے کہا کہ "جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی"۔

*ترجمان: شہید بینظیر آباد پولیس*

Independence Day 14th August
13/08/2026

Independence Day 14th August

10/08/2026

جو وطن اور عوام کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کرتے ہیں، وہ ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔
سندھ پولیس اپنے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SSP Sumair Noor Fans Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category