13/07/2026
عوامی نیشنل پارٹی سندھ ضلع غربی ارگنائرنگ کمیٹی چیئرمین عجب خان یوسفزئ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ولیکا سوشل سیکیورٹی اسپتال میں سندھ حکومت کی نااہلی اور ناقص انتظامی اقدامات کے باعث بچوں میں ایچ آئی وی کیسز کی تعداد 200 سے زائد ہونا انتہائی تشویشناک اور افسوسناک ہے۔
اس معاملے کی شفاف، غیر جانبدار اور فوری تحقیقات کر کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ عوام کی جان و صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی غفلت ناقابلِ قبول ہے۔ عجب خان یوسفزئ
ولیکا سوشل سیکیورٹی اسپتال میں ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز پر فوری نوٹس اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔
ایک سرکاری اسپتال میں اس نوعیت کی غفلت کا مظاہرہ، جس سے معصوم بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، ناقابلِ معافی جرم ہے۔ عوام کی جان و صحت کا تحفظ ریاست کی اولین اور بنیادی ذمہ داری ہے، جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت آئین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ عجب خان یوسفزئ
اس گھمبیر صورتحال کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ عجب خان یوسفزئ
متاثرہ بچوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ عجب خان یوسفزئ
اس غفلت میں ملوث ذمہ داران اور انتظامیہ کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عجب خان یوسفزئ
اسپتال میں طبی ضابطہ اخلاق اور حفاظتی اقدامات کی سخت نگرانی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔عجب خان یوسفزئ
حکومت سندھ سے امید ہے کہ اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرین کو انصاف فراہم کریں گے۔
منجانب :
اے این پی ضلع غربی ارگنائرنگ کمیٹی چیئرمین
عجب خان یوسفزئ