29/08/2026
ہر طرف سے کوئی نہ کوئی خوفناک خبر سننے اور دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سمجھ نہیں آ رہا کہ آخر ملک میں ہو کیا رہا ہے؟ 💔
سب سے زیادہ افسوس اس بات کا ہے کہ اب تک کسی جج، سیاسی رہنما، وزیراعلیٰ یا وزیراعظم کی طرف سے کوئی ایسا واضح اور مؤثر اقدام نظر نہیں آ رہا جس سے عوام کو یہ تسلی ہو کہ حالات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور فوری ایکشن لیا جا رہا ہے۔
عوام خوف اور بے یقینی میں مبتلا ہیں، لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہمارے سیاسی رہنما خود کو عوام کا خادم نہیں بلکہ عوام کا بادشاہ سمجھنے لگے ہیں۔ شاید انہیں یہ احساس ہی نہیں کہ جس عوام کے ووٹ اور ٹیکس سے وہ اقتدار میں آتے ہیں، آج وہی عوام پریشان اور غیر محفوظ محسوس کر رہی ہے۔
عوام کو صرف بیانات نہیں، بلکہ عملی اقدامات اور یہ یقین چاہیے کہ کوئی ہے جو ان کے لیے کھڑا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے، ہمارے ملک کو امن و سلامتی عطا فرمائے اور ہر مشکل سے نجات دے۔ آمین۔ 🤲