جمعیت علمائے اسلام

جمعیت علمائے اسلام ہمارا پروگرام:
اللہ کی عبادت
رسول ﷺ کی اطاعت
ہر ظالم سے بغاوت
ہر مظلوم کی حمایت

مبارک ہو!بلوچستان کے بلوچ، فاٹا اور خیبر پختونخوا کے پٹھانوں کے بعد اب کشمیر کے کشمیری بھی "انڈین ایجنٹ" قرار دے دیے گئے...
10/06/2026

مبارک ہو!

بلوچستان کے بلوچ، فاٹا اور خیبر پختونخوا کے پٹھانوں کے بعد اب کشمیر کے کشمیری بھی "انڈین ایجنٹ" قرار دے دیے گئے ہیں۔

ویسے ایک زمانے میں انڈیا نے میاں نواز شریف کو بھی اپنا ایجنٹ مقرر کیا تھا، لیکن جونہی عمران خان دستیاب ہوئے، نواز شریف کی ایجنٹ والی خدمات باضابطہ طور پر معطل کر دی گئیں۔

کشمیریوں نے کیا خوب کہا ہے!

ریاست گر بچانا ہے تو سیاست چھین لو ان سے

24/05/2026
اسلام کی سب سے بڑی اور مضبوط چٹٓان 💝مولانا فضل الرحمٰن صاحب
18/05/2026

اسلام کی سب سے بڑی اور مضبوط چٹٓان 💝
مولانا فضل الرحمٰن صاحب

شکریہ!
16/05/2026

شکریہ!






پارلیمنٹ یا مراعات کا گھر؟ عوام بمقابلہ اشرافیہ! 🇵🇰پاکستان کی پارلیمنٹ میں مئی 2026 کے سیشن کے دوران عوامی مسائل کے بجائ...
12/05/2026

پارلیمنٹ یا مراعات کا گھر؟ عوام بمقابلہ اشرافیہ! 🇵🇰

پاکستان کی پارلیمنٹ میں مئی 2026 کے سیشن کے دوران عوامی مسائل کے بجائے اراکینِ پارلیمنٹ کے لیے نئی مراعات کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اس بار میز پر کیا کچھ ہے:

1️⃣ مفت بلیو پاسپورٹ کی سہولت 🛂

جہاں عام شہری ایک پاسپورٹ کے لیے مہینوں انتظار اور ہزاروں روپے فیس بھرتا ہے، وہیں پارلیمنٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ اراکین کے ساتھ ساتھ اب ان کے **بچوں کو بھی مفت بلیو (آفیشل) پاسپورٹ** جاری کیا جائے۔ اگرچہ حکومت نے فی الحال اس کی مخالفت کی ہے، لیکن یہ معاملہ اب بھی قائمہ کمیٹی کے پاس "غور و خوص" کے لیے موجود ہے۔

2️⃣ سفری الاؤنسز میں بھاری اضافہ ✈️

ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال کے باوجود، اراکینِ پارلیمنٹ کے لیے سفری الاؤنسز اور بزنس کلاس ہوائی ٹکٹس کے کوٹے میں اضافے کی تجاویز زیرِ بحث ہیں۔ عام آدمی کے لیے پٹرول اور بجلی پہنچ سے باہر ہے، جبکہ نمائندوں کے لیے شاہانہ سفر کی راہیں ہموار کی جا رہی ہیں۔

#3️⃣ اثاثوں کی رازداری 🔐

سب سے تشویشناک پہلو اثاثوں کی رازداری سے متعلق بحث ہے، جس کا مقصد اراکینِ پارلیمنٹ کے مالی معاملات اور مراعات کی تفصیلات کو عوامی ریکارڈ سے دور رکھنا ہے۔ شفافیت کے دعوے کرنے والے ایوان میں اب اپنی مراعات کو چھپانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

سوال یہ ہے کہ:

کیا عوامی نمائندوں کا کام عوام کی زندگی آسان بنانا ہے یا اپنی سہولیات میں اضافہ کرنا؟

اگر آپ کا جواب یہ ہے کہ یہ عوامی نمائندے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں جنہیں مخصوص مفادات کے لیے لایا گیا ہے، تو آپ کا جواب بالکل درست ہے۔

پہلے میری یہ رائے صرف بلوچستان کی حد تک محدود تھی کہ وہاں کی حکومت "کرنل ہاشم" کی بنائی ہوئی ذاتی سلطنت جیسی ہے، لیکن اب وفاق کے حالات دیکھ کر یہی لگ رہا ہے کہ پورا پاکستان ہی "کمپنی" کے پاس ہے اور پارلیمنٹ محض ایک دکھاوا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں اور اس پوسٹ کو شیئر کریں!

11/05/2026

شیخ الحدیث شہید شیخ مولانا محمد ادریس رح ۔

وزیرِ اعظم پاکستان کی بلوچستان آمد — مزدور کی آواز سننے کا وقت**بلوچستان کے محنت کش آج بھی مناسب تنخواہ اور مقررہ اوقاتِ...
09/01/2026

وزیرِ اعظم پاکستان کی بلوچستان آمد — مزدور کی آواز سننے کا وقت**

بلوچستان کے محنت کش آج بھی مناسب تنخواہ اور مقررہ اوقاتِ کار سے محروم ہیں۔
پرائیویٹ سیکٹر میں مزدوروں سے 10 تا 12 گھنٹے کام لیا جاتا ہے، مگر اجرت ناکافی ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں:
✔️ کم از کم مناسب تنخواہ
✔️ اوقاتِ کار زیادہ سے زیادہ 8 گھنٹے
✔️ لیبر قوانین پر مکمل عملدرآمد

مزدور مضبوط ہوگا تو بلوچستان مضبوط ہوگا،
اور بلوچستان مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا۔

✊ *Labour Union* — غریب مزدور کی آواز








18/11/2025

دونوں پہلو اپنی جگہ درست ہیں، مگر مفتی عبدالرحیم صاحب نے صرف “لینے” والی بات کا ذکر کیا ہے۔
اس کے بعد جو نتائج سامنے آئے، اور دارالعلوم دیوبند پر جو دباؤ ڈالا گیا تھا، اس کی طرف اشارہ نہیں فرمایا۔

حضرت ہی بہتر وضاحت کر سکتے ہیں کہ یہ ادھوری بات کس مصلحت کے تحت کی گئی ہے،
کن کو مطمئن کرنا مقصود ہے اور کس کی مخالفت ۔

لال مسجد شہداء کے بارے میں ثبوت طلب کرنے والے
کیا وہ اس ثبوت پر بھی کوئی مؤقف پیش کریں گے؟

نوٹ : اس ویڈیو کے ہیڈنگ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

Address

Kuchlak Quetta Balochistan
Karachi
87000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جمعیت علمائے اسلام posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share