26/04/2025
انصاف یوتھ ونگ کراچی ریجن کی جانب سے سلطان آباد (ڈسٹرکٹ کیماڑی) میں یوتھ ونگ کراچی کے سنئیر نائب صدر طارق شاہ، نائب صدر فراز خٹک اور جوائنٹ سیکریٹری شعیب علی اور ضلع کیماڑی یوتھ ونگ نے تحریک انصاف کا 29ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کٹنگ سرمنی کا پروگرام کا انعقاد کیا۔
پروگرام میں انصاف یوتھ ونگ کی جانب سے سندھ کے جنرل سیکرٹری سید معراج شاہ ، صدر کراچی احسان خٹک ،نوجوان رکنِ سٹی کونسل کراچی و جنرل سیکرٹری محمد فیضان، سیکرٹری اطلاعات عدنان خان، جوائنٹ سیکریٹریز عربیہ عمران اور ملک زعیم احمد شریک ہوئے۔
اس موقعے پر پاکستان تحریک انصاف کے فارم 45 کے حقیقی ایم این ایز و ایم پی ایز سمیت، سینئر رہنما فرحان ایڈوکیٹ ، رضا اللہ خان ، مشتاق آفریدی ، سبحان علی ساحل و دیگر عہدیداران و کارکنان سمیت شرکاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی، بعد ازاں بانی چیرمین عمران خان کی صحت و رہائی کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔