27/06/2026
کراچی میں رینجرز تنصیب پر دہشتگردوں کا حملہ۔ ذرائع کے مطابق حملہ رینجرز کی ٹرانسپورٹ تنصیبات پر کیا گیا۔ جو سیکٹر ہیڈکوارٹرز بھٹائی رینجرز کی حدود میں واقع ہیں۔ دھماکے کے بعد 3 سے 4 دہشتگرد احاطے میں داخل ہوئے، جس کے بعد رینجرز اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ رینجرز کا انسدادِ دہشتگردی ونگ موقع پر موجود ہے اور علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔