Karachi Metropolitan Corporation- بلدیہ عظمیٰ کراچی

Karachi Metropolitan Corporation- بلدیہ عظمیٰ کراچی The Official Facebook Account of the Karachi Metropolitan Corporation. KMC is a Public Corporation responsible for provision of Municipal Services.

01/09/2026

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔

میئر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے گلشن ٹاؤن کی حدود میں زیرِ تعمیر صہبا اختر روڈ اور شاہراہ قائدین کا معائنہ کیا۔

محکمہ انجینئرنگ کی جانب سے جاری کام پر بریفنگ، میئر کراچی کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم۔

گلشن ٹاؤن میں جن کا کام تھا، وہ عوام اور اپنا کام چھوڑ کر دھرنے کا چورن بیچ رہے ہیں۔ میئر کراچی

پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے ہر وقت عوامی خدمت کے لیے مصروف ہیں۔ میئر کراچی

ہم جس رفتار سے کام کروا رہے ہیں، جماعتِ اسلامی نے اس کی ڈبل رفتار سے رونا دھونا اور شور شروع کر دیا ہے۔ میئر کراچی

ان شاء اللہ بہت جلد صہبا اختر روڈ مکمل ہوگا اور 170 روڈ پر بھی کام شروع ہونے والا ہے۔ میئر کراچی

کراچی کی ایک اور شاہراہ روشنیوں سے چمک اٹھی۔شہر کی خوبصورتی میں بہتری اور بہتر انفراسٹرکچر کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا۔ ش...
01/09/2026

کراچی کی ایک اور شاہراہ روشنیوں سے چمک اٹھی۔

شہر کی خوبصورتی میں بہتری اور بہتر انفراسٹرکچر کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا۔ شاہراہِ قائدین نہ صرف بہتر انداز میں تیار ہو رہی ہے بلکہ اس کے ساتھ اسٹریٹ لائٹس اور لین مارکنگ کا کام بھی مکمل کیا جا رہا ہے، تاکہ یہ شاہراہ ایک بار پھر شہریوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہو۔

Get ready for an exciting adventure at Karachi Safari Park! 🌳☀️ Enjoy the thrilling zipline and make fun memories with y...
01/09/2026

Get ready for an exciting adventure at Karachi Safari Park! 🌳☀️ Enjoy the thrilling zipline and make fun memories with your loved ones…💚

Safari Park Karachi | KMC-

01/09/2026

بلدیہ ٹاؤن والوں کے لیے ایک اور اچھی خبر۔

تیرا ڈی روڈ، بلدیہ ٹاؤن میں جاری کام تیزی سے جاری ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جناح ایونیو روڈ کی بحالی بھی آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات پر بلدیہ عظمیٰ کراچی عوام...
01/09/2026

جناح ایونیو روڈ کی بحالی بھی آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات پر بلدیہ عظمیٰ کراچی عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔

جناح ایونیو کے پرنٹنگ پریس پورشن پر بحالی کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

01/09/2026

میئر کراچی کا شہر بھر میں جاری تمام ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کے لیے طوفانی دوروں کا اعلان۔

شہر بھر میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کی کمان میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سنبھال لی ہے، اور اب نتائج آنے میں دیر نہیں۔

سائٹ سپر ہائی وے میں ترقیاتی کام کے سنگِ بنیاد کے بعد میئر کراچی نے سہراب گوٹھ ٹاؤن کی حدود میں زیرِ تعمیر آئی بی سومرو روڈ کا دورہ کیا، جو ایم نائن موٹروے سے منسلک ہونے والی اہم رابطہ سڑک ہے۔ میئر کراچی نے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

31/08/2026

سلام کراچی فیسٹیول نے دھوم مچا دی۔

جشنِ پاکستان کے آغاز کے ساتھ ہی ’’سلام کراچی‘‘ کی تقریبات نے شہر میں خوشیوں کا نیا دور پیدا کر دیا ہے۔

مختلف تقریبات کے ساتھ ساتھ آزادی فیسٹیول فریئر ہال میں بھی جاری ہے، جہاں بازار کے ساتھ ساتھ میوزیکل ایونٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

سائٹ سپر ہائی وے کی بحالی کے لیے ۷۰۰ ملین روپے کی گرانٹ سے کام کا آغازشہرِ قائد میں بہتری کے مزید آثار نظر آنے لگے، میئر...
31/08/2026

سائٹ سپر ہائی وے کی بحالی کے لیے ۷۰۰ ملین روپے کی گرانٹ سے کام کا آغاز

شہرِ قائد میں بہتری کے مزید آثار نظر آنے لگے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی محنت رنگ لے آئی۔ حکومتِ سندھ کی جانب سے میئر کراچی کی درخواست پر صنعتی زونز کے لیے خصوصی پیکیج کا اجرا کر دیا گیا۔

سائٹ سپر ہائی وے کی بحالی کے لیے ۷۰۰ ملین روپے کی رقم سے ترقیاتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا سنگِ بنیاد میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رکھ دیا۔

31/08/2026

شہریوں نے بھی بالآخر گواہی دے دی۔

شہر میں جاری ترقیاتی کام اب نہ صرف نظر آ رہے ہیں بلکہ شہریوں کے لیے سہولیات کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

گلشنِ معمار میں جاری سڑک کی تعمیر و بحالی کے کام کے موقع پر شہری کی جانب سے میئر کراچی کا شکریہ ادا کیا گیا۔

31/08/2026

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سائٹ سپر ہائی وے پر ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

سائٹ سپر ہائی وے ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر مسعود پرویز، جنرل سیکرٹری احفاظ شیخ سمیت منتخب کونسلرز اراکین بھی اس موقع پر موجود ہیں

سندھ حکومت کی خصوصی گرانٹ سے سائٹ سپر ہائی وے پر ترقیاتی کام شروع کیے گئے۔ میئر کراچی

صنعتی علاقوں کی ترقی کراچی کی معاشی ترقی سے براہِ راست منسلک ہے۔ میئر کراچی

کراچی کی معاشی ترقی کے لیے صنعتی علاقوں کی ترقی ناگزیر ہے۔ میئر کراچی

صنعتی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ میئر کراچی

سائٹ سپر ہائی وے صنعتی علاقے میں سڑکوں سمیت مختلف ترقیاتی کام ہوں گے۔ میئر کراچی

صنعتی علاقوں کی ترقی سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ میئر کراچی

صنعتی علاقوں کی بہتری سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ میئر کراچی

کراچی کے صنعتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا دائرہ مزید وسیع کریں گے۔ میئر کراچی

صنعتی علاقوں کی ترقی کراچی کی معیشت کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔ میئر کراچی

Address

Municipal Office, M. A Jinnah Road Karachi
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Metropolitan Corporation- بلدیہ عظمیٰ کراچی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Karachi Metropolitan Corporation- بلدیہ عظمیٰ کراچی:

Shortcuts

Share