Women Development Department Sindh

Women Development Department Sindh page of Women Development Department was re-established in 2003 with a strong mandate focused towards women's empowerment and gender equality.

صوبائی وزیر برائے ترقیِ نسواں سندھ محترمہ شاہینہ شیر علی سے سیو دی لائیوز فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقاتکراچی: صوبائی وزیر بر...
04/06/2026

صوبائی وزیر برائے ترقیِ نسواں سندھ محترمہ شاہینہ شیر علی سے سیو دی لائیوز فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات
کراچی: صوبائی وزیر برائے ترقیِ نسواں سندھ محترمہ شاہینہ شیر علی صاحبہ سے سیو دی لائیوز فاؤنڈیشن (STLF) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب کنیا موہن لال نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران فاؤنڈیشن کی جانب سے سندھ بھر میں جاری سماجی بہبود، خواتین کو بااختیار بنانے، تعلیم کے فروغ، معذور افراد کی شمولیت اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلق اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ بالخصوص عمرکوٹ اور تھرپارکر میں جاری منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر خواتین اور کمزور طبقات کو درپیش مسائل، معاشی خودمختاری، فنی تربیت، معیاری تعلیم تک رسائی اور سماجی تحفظ کے پروگراموں کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محترمہ شاہینہ شیر علی نے سیو دی لائیوز فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ ترقیِ نسواں سندھ خواتین کے حقوق کے تحفظ، صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ خواتین اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور اس ضمن میں سول سوسائٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ملاقات میں پرائیویٹ سیکریٹری برائے وزیر جناب اکبر حسن جوکھیو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ترقیِ نسواں عمرکوٹ جناب شاہد احمد، جبکہ سیو دی لائیوز فاؤنڈیشن کے منیجر جناب عیدل جمانی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے اختتام پر خواتین کے بااختیار بنانے، سماجی شمولیت اور سندھ بھر میں پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

صوبائی وزیر برائے ترقیِ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی سے پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل کی مشیر سماجی بہبود سمیرا اشفاق کی ملاقاتملاق...
03/06/2026

صوبائی وزیر برائے ترقیِ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی سے پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل کی مشیر سماجی بہبود سمیرا اشفاق کی ملاقات

ملاقات میں خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ منصوبوں، آگاہی پروگرامز اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

03جون2026ء (ہینڈآؤٹ) صوبائی وزیر برائے ترقیِ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی سے پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل کی مشیر سماجی بہبود سمیرا اشفاق نے ملاقات کی اور خواتین کے حقوق، صنفی مساوات، خواتین کو بااختیار بنانے، سماجی ترقی اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ سمیرا اشفاق نے صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کو پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل کے منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے خواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ حکومت سندھ خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشرے میں مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری خواتین کو معاشی طور پر مستحکم و خودمختار دیکھنا چاہتے ہیں لہذا خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے دونوں اداروں کے مابین مشترکہ منصوبوں، آگاہی پروگرامز اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

جاری کردہ

شبیر علی بابر
افسر تعلقات عامہ
صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ

02 جون 2026، کراچیصوبائی وزیر برائے ترقیٔ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر ضلع ملیر اور سابق...
02/06/2026

02 جون 2026، کراچی
صوبائی وزیر برائے ترقیٔ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر ضلع ملیر اور سابق صوبائی وزیر شہید غلام مرتضیٰ بلوچ کی چھٹی برسی کے موقع پر ان کے صاحبزادے اور رکنِ سندھ اسمبلی محمد یوسف مرتضیٰ بلوچ سے ملاقات کر کے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شاہینہ شیر علی نے کہا کہ شہید غلام مرتضیٰ بلوچ ایک مخلص، عوام دوست اور نظریاتی سیاسی رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت، جمہوری اقدار کے فروغ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے کی سربلندی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیر برائے ترقیٔ نسواں سندھ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید غلام مرتضیٰ بلوچ کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
رکنِ سندھ اسمبلی محمد یوسف مرتضیٰ بلوچ نے شاہینہ شیر علی کی آمد اور اظہارِ تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پارٹی رہنما، کارکنان اور معززینِ علاقہ بھی موجود تھے۔

02/06/2026

عوامی شکایتی آفس/ وزیراعلیٰ ہاؤس ، کراچی

02 جون 2026ء (ہینڈآؤٹ)

صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی کی وزیر اعلی سندھ ہاؤس کے شکایتی مرکز میں مصروفیت

صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے عوامی شکایات کے اندراج اور فوری ازالے کے لیے قائم شکایتی مرکز کی نگرانی کی

شاہینہ شیر علی نے ٹیلیفونک رابطوں کے ذریعے براہِ راست نگرانی کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے.

بذریعہ ٹیلیفون موصول ہونے والے عوامی شکایات کو فوری متعلقہ محکموں تک ارسال کردیا گیا ہے، صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی

عوامی شکایات کی براہ راست وزیر اعلی سندھ شکایتی مرکز میں اندراج سے شکایتوں کا بروقت ازالہ ممکن ہوگا، شاہینہ شیر علی

وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر روزانہ صوبائی وزراء و معاونین خصوصی شکایتی مرکز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، شاہینہ شیر علی

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر شکایتی مرکز کا قیام عوام کے اعتماد اور سہولت کے لیے قابل تحسین اقدام ہے، شاہینہ شیر علی

عوامی مسائل کا فوری و مؤثر حل سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، شاہینہ شیر علی

جاری کردہ

شبیر علی بابر
افسر تعلقات عامہ

Eid Mubarak
27/05/2026

Eid Mubarak

11/05/2026
WOMEN DEVELOPMENT DEPARTMENT​Mother’s Day Message: Empowerment & Protection​This Mother’s Day, the Women Development Dep...
10/05/2026

WOMEN DEVELOPMENT DEPARTMENT
​Mother’s Day Message: Empowerment & Protection
​This Mother’s Day, the Women Development Department reaffirms its commitment to moving beyond words. True tribute to a mother lies in ensuring her safety, dignity, and economic independence. We stand committed to enforcing the laws that protect our women and empowering the daughters of Sindh to lead with courage. A mother’s strength is our foundation; her rights are our priority.
​سنڌ حڪومت
​عورتن جي ترقيءَ جو کاتو
​مائرن جي عالمي ڏينهن جو پيغام: بااختياري ۽ تحفظ
​مائرن جي هن عالمي ڏينهن تي، عورتن جي ترقيءَ جو کاتو رڳو لفظن بدران عملي قدمن جي عزم کي ورجائي ٿو. ڪنهن به ماءُ کي سچي ڀيٽا تڏهن ئي ڏئي سگهجي ٿي جڏهن هن جي تحفظ، عزت ۽ معاشي آزاديءَ کي يقيني بڻايو وڃي. اسان سنڌ جي عورتن جي تحفظ لاءِ قانونن تي سختي سان عمل ڪرائڻ ۽ نياڻين کي بااختيار بڻائڻ لاءِ پرعزم آهيون. هڪ ماءُ جي طاقت اسان جو بنياد آهي، ۽ سندس حق اسان جي اولين ترجيح آهن.
​حکومتِ سندھ
​محکمہ بہبودِ نسواں
​عالمی یومِ مادر کا پیغام: بااختیاری اور تحفظ
​ماؤں کے اس عالمی دن پر، محکمہ بہبودِ نسواں محض الفاظ کے بجائے عملی اقدامات کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ کسی بھی ماں کو سچی خراجِ تحسین تب ہی پیش کی جا سکتی ہے جب اس کے تحفظ، وقار اور معاشی خود مختاری کو یقینی بنایا جائے۔ ہم سندھ کی خواتین کے تحفظ کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانے اور بیٹیوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایک ماں کی طاقت ہماری بنیاد ہے، اور اس کے حقوق ہماری اولین ترجیح ہیں۔

10/05/2026
صوبائی وزیر برائے وومن ڈیولپمنٹ شاہینہ شیر علی اور ایم پی اے / پارلیمانی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ قاسم سومرو نے آج 1122 ہیڈ...
09/05/2026

صوبائی وزیر برائے وومن ڈیولپمنٹ شاہینہ شیر علی اور ایم پی اے / پارلیمانی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ قاسم سومرو نے آج 1122 ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں بریگیڈیئر طارق قادر لاکھیر اور ان کی ٹیم نے انہیں 1122 کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران ذہنی صحت سے متعلق قائم 1123 ہیلپ لائن، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ایمرجنسی ریسپانس سروسز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شاہینہ شیر علی اور قاسم سومرو نے 1122 کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو بروقت امداد فراہم کرنا ایک اہم قومی خدمت ہے۔
اس موقع پر مختلف ٹی وی چینلز اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر برائے ترقیٔ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی سے آج صدقۂ جاریہ ویلفیئر کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں صدر ویمن ونگ ان...
08/05/2026

صوبائی وزیر برائے ترقیٔ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی سے آج صدقۂ جاریہ ویلفیئر کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں صدر ویمن ونگ انعم عقیل خان، جنرل سیکریٹری ویمن ونگ مس کرن، اور سینئر وائس پریزیڈنٹ کراچی مسٹر شہزاد شامل تھے۔
ملاقات کے دوران خواتین کی فلاح و بہبود، بااختیار بنانے اور معاشرتی ترقی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر خواتین کی بہتری اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔
وزیرِ ترقیٔ نسواں شاہینہ شیر علی نے وفد کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کی ترقی اور فلاح کے لیے سرکاری و سماجی اداروں کے درمیان تعاون نہایت ضروری ہے۔

Address

Help Line Number 1094
Karachi
0000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Women Development Department Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Women Development Department Sindh:

Share