20/06/2026
📌 مالی سال 2025-26 کی نمایاں کامیابیوں میں نان فارمل ایجوکیشن ایکسیلیریٹڈ لرننگ پروگرام (NFE-ALP) کا کامیاب اور مؤثر نفاذ شامل ہے۔
سندھ ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں نان فارمل تعلیم کا نصاب تشکیل دیا گیا ہے۔
تعلیم سے محروم اور اسکول سے باہر بچوں کو تیز رفتار، لچکدار اور کم لاگت تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے NFE-ALP کو ترجیحی بنیادوں پر وسعت دی گئی۔
پروگرام کے تحت طلبہ صرف 24 ماہ میں پرائمری اور 1.5 سال میں مڈل یعنی ٹوٹل چار سال کے اندر مڈل سطح کی تعلیمی قابلیت حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ اس کی لاگت رسمی تعلیمی نظام کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔
حکومت سندھ نے تقریباً 20 لاکھ اسکول سے باہر بچوں کو تعلیمی دھارے میں شامل کرنے کے لیے نان فارمل ایجوکیشن کو ایک مؤثر حکمتِ عملی کے طور پر اختیار کیا ہے۔
نان فارمل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے تحت 1,880 نان فارمل ایجوکیشن مراکز قائم کیے گئے ہیں، جو حکومتی معاونت اور نجی شعبے کے اشتراک سے کامیابی کے ساتھ چلائے جا رہے ہیں۔
ایکسیلیریٹڈ لرننگ پروگرام کے دو مراحل کے تحت 57000 سے زائد بچوں کو تعلیمی سہولیات اور سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جا چکے ہیں۔
پروگرام کا ایک اہم پہلو تعلیم کے ساتھ تکنیکی اور ہنر مندانہ تربیت کی فراہمی بھی ہے، تاکہ معاشی مجبوریوں کے باعث تعلیم سے دور رہنے والے بچے بہتر روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔
دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک تعلیمی رسائی بڑھانے کے نتیجے میں اسکولوں میں داخلوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، خصوصاً لڑکیوں کی تعلیم اور اندراج میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔
مالی سال 2026-27 میں مزید 1,500 تک نان فارمل ایجوکیشن مراکز قائم کیے جائیں گے تاکہ تعلیمی سہولیات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکے۔
آئندہ مالی سال کے دوران مزید 45,000 بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کر کے انہیں قومی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جائے گا۔