12/10/2026
آج بتاریخ 12 اکتوبر 2026، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن نیو بلاک نائب صدر داؤد جان کی زیر نگرانی فیکلٹی آف فارمیسی میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کلچر سیکریٹری شہاب خان،فیکلٹی کے سینیئر ذمہ داران اور طلباء کی مجموعی تعداد نے شرکت کی ۔ مقررین نے حالیہ مڈٹرم امتحانات،تنظیمی صورت حال و دیگر طلباء کے مسائل پر گفتگو کی اور طلباء کو تلقین کی گئی کہ پڑھائی پر توجہ دیں اور تنظیمی ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں۔عین اسی موقع پر رجسٹرار سید عنایت علی شاہ سے ملاقات کر کے طلباء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا اور فوری اقدامات کی درخواست کی گئی۔
جاری کردہ
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو🚩❤️