Pakistan Awami Tehreek - khi

Pakistan Awami Tehreek - khi Pakistan Awami Tehreek Karachi has Seven Key Priorities for everyone:
, , , , , and Order, .

پاکستان میں مزید 35 صوبے ناگزیر ہیں، الیاس مغل پاکستان عوامی تحریک کراچی کے جنرل سیکرٹری الیاس مغل نے کہا ہے کہ ملک میں ...
23/08/2026

پاکستان میں مزید 35 صوبے ناگزیر ہیں، الیاس مغل

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے جنرل سیکرٹری الیاس مغل نے کہا ہے کہ ملک میں انتظامی بنیادوں پر مزید 35 صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نئے صوبوں سے وسائل کی منصفانہ اور مساوی تقسیم ممکن ہوگی، جس سے عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے اقتدار نچلی سطح تک منتقل ہوگا اور عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی۔ ہر علاقے میں ترقیاتی کاموں کا دائرہ وسیع ہوگا، روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور پسماندہ علاقوں کو بھی ترقی کے یکساں مواقع مل سکیں گے۔

ساجدہ جبین
انفارمیشن سیکرٹری، پاکستان عوامی تحریک کراچی

18/08/2026
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے قائدین کی مزار قائد پر حاضری، نظام کی تبدیلی کا عزمکراچی: پاکستان عوامی تحریک کراچی کے قائد...
16/08/2026

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے قائدین کی مزار قائد پر حاضری، نظام کی تبدیلی کا عزم

کراچی: پاکستان عوامی تحریک کراچی کے قائدین نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے افکار و نظریات سے تجدیدِ عہد کیا۔

اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کراچی کے رہنماؤں نے کہا کہ آج کا پاکستان قائداعظم اور علامہ اقبال کے وژن سے کوسوں دور کھڑا ہے۔ موجودہ نظام نے عوام کو بااختیار بنانے کے بجائے انہیں مسائل اور محرومیوں کے حصار میں جکڑ رکھا ہے۔ ملک میں ایک مؤثر اور منصفانہ نظامِ حکومت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ ریاستی اداروں کا بنیادی مقصد عوام کو انصاف، تحفظ اور بنیادی حقوق کی فراہمی ہے، مگر بدقسمتی سے عوام کو آج بھی انصاف کے حصول میں طویل انتظار، مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی بالادستی، احتساب اور اداروں کی مؤثر کارکردگی کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے رہنماؤں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی عدم مساوات نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ ایک طرف مراعات یافتہ طبقہ مزید مضبوط ہو رہا ہے جبکہ دوسری جانب غریب اور متوسط طبقہ بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی مشکلات کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک قائداعظم اور علامہ اقبال کے خواب کے مطابق ایک ایسے پاکستان کی تکمیل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے جہاں آئین و قانون کی بالادستی ہو، انصاف سب کے لیے یکساں ہو، ادارے عوام کو جواب دہ ہوں اور ریاست کے وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوں۔

رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان عوامی تحریک عوام کو ایک عادلانہ، بااختیار اور خوشحال پاکستان دینے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

مزار قائد پر حاضری کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر راؤ کامران محمود، جنرل سیکرٹری الیاس مغل، سینئر نائب صدر اسماعیل خلیل عارفی، آرگنائزر عدنان رؤف انقلابی، سیکرٹری فنانس مطیع الرحمن عاصی، شفقت شیخ، آفتاب احمد، عدیل سعید اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

14/08/2026

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے قائدین کی پاکستان عوامی تحریک ضلع شرقی کی 14 اگست کی تقریب میں شرکت 🇵🇰

14/08/2026

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے قائدین کی مزارِ قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی 🇵🇰

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

Pakistan needs comprehensive five-year, ten-year, and twenty-year development plans instead of symbolic measures. It is ...
09/08/2026

Pakistan needs comprehensive five-year, ten-year, and twenty-year development plans instead of symbolic measures. It is imperative to formulate policies that sustainably strengthen education, employment, the economy, healthcare, justice, the future of youth, and national development.
Ilyas Mughal
General Secretary,
Pakistan Awami Tehreek
Karachi

موجودہ کرپٹ نظام میں انقلابی تبدیلیاں ناگزیر ہیں، راؤ کامران محمودکراچی: پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر راؤ کامران محم...
08/08/2026

موجودہ کرپٹ نظام میں انقلابی تبدیلیاں ناگزیر ہیں، راؤ کامران محمود

کراچی: پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر راؤ کامران محمود نے بلدیہ میں نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ کرپٹ نظام میں انقلابی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے۔ موجودہ نظام انسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے نہیں بلکہ انسانوں کو غلام بنانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ نظام قانون، انصاف، بنیادی حقوق اور انسانی اقدار کے بجائے طاقت، رشوت، ظلم اور ناانصافی کو فروغ دے رہا ہے۔

راؤ کامران محمود نے کہا کہ ملک میں قانون، انصاف، بنیادی حقوق، انسانیت اور انسانی حقوق کا نام و نشان مٹتا جا رہا ہے۔ انصاف فراہم کرنے والے اداروں، پولیس سے لے کر عدلیہ تک، کرپشن، رشوت، ظلم اور ناانصافی کی شکایات نے عوام کا اعتماد مجروح کر دیا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ جس کی لاٹھی، اس کی بھینس والا نظام نظر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی و انتظامی نظام عوام کی فلاح کے بجائے انہیں مسائل اور محرومیوں میں مبتلا رکھنے کا ذریعہ بن چکا ہے۔ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر ایسا تماشا جاری ہے جو ہر پانچ سال بعد اربوں روپے خرچ کرکے سجایا جاتا ہے، مگر عام آدمی کے بنیادی مسائل جوں کے توں رہتے ہیں۔

راؤ کامران محمود نے کہا کہ آج کا نوجوان باشعور اور حالات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نوجوان نسل موجودہ نظام سے شدید مایوس ہے۔ ملک کا اصل دماغ اور باصلاحیت نوجوان بہتر مستقبل کی تلاش میں بیرونِ ملک جانے پر مجبور ہو رہا ہے، جو پاکستان کے لیے ایک بڑا المیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو وقتی نعروں اور نمائشی اقدامات کے بجائے پانچ سالہ، دس سالہ اور بیس سالہ جامع ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت ہے۔ ایسی پالیسیوں کی تشکیل ناگزیر ہے جو تعلیم، روزگار، معیشت، صحت، انصاف، نوجوانوں کے مستقبل اور قومی ترقی کو مستقل بنیادوں پر مضبوط کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک ایسا نظام درکار ہے جہاں قانون سب کے لیے برابر ہو، انصاف بلاامتیاز ملے، بنیادی انسانی حقوق محفوظ ہوں اور ریاستی ادارے عوام کے سامنے جواب دہ ہوں۔ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے فرسودہ نظام میں بنیادی اور انقلابی اصلاحات ناگزیر ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے جنرل سیکرٹری الیاس مغل کا گلشن حرمین کا دورہ تقریب میں شرکت
08/08/2026

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے جنرل سیکرٹری الیاس مغل کا گلشن حرمین کا دورہ تقریب میں شرکت

Address

Gulshan-e-Iqbal
Karachi
75500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Awami Tehreek - khi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share