Chairman Tariq Shamsi

Chairman Tariq Shamsi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chairman Tariq Shamsi, Political Party, Karachi.

24/07/2026

چیئرمین طارق شمسی کا وارڈ نمبر 2 کا دورہ، عوامی مسائل کا جائزہ

چیئرمین طارق شمسی نے وارڈ نمبر 2 کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی رہائشیوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل و شکایات کو توجہ سے سنا۔ اس موقع پر اہلِ علاقہ نے پانی، صفائی، سیوریج، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

چیئرمین طارق شمسی نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کی جائز شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر علاقے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت، ان کے مسائل کا بروقت حل اور علاقے کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے۔

علاقہ مکینوں نے چیئرمین طارق شمسی کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل جلد حل ہوں گے اور وارڈ نمبر 2 میں ترقیاتی کاموں کا دائرہ مزید وسیع ہوگا۔

18/07/2026

پریس ریلیز

یوسی 06 مسلم آباد، وارڈ نمبر 2 اور 3 میں پانی کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے آج وارڈ نمبر 3 کے سنی حجرے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین یوسی 06 مسلم آباد، طارق شمسی اور پی ٹی آئی کے جنرل ممبر وارڈ نمبر 3، ثناء اللہ عرف سنی کی سربراہی میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اہلِ علاقہ کے معزز مشران، عمائدین اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے پانی کی قلت، کم پریشر اور فراہمی میں حائل مشکلات کے حوالے سے اپنے تحفظات اور مسائل چیئرمین طارق شمسی اور جنرل ممبر ثناء اللہ عرف سنی کے سامنے پیش کیے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین یوسی 06 مسلم آباد، طارق شمسی اور پی ٹی آئی جنرل ممبر وارڈ نمبر 3، ثناء اللہ عرف سنی نے اہلِ علاقہ کو یقین دہانی کرائی کہ پانی کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے جلد ایک نئی پمپنگ موٹر نصب کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مین 48 انچ لائن سے منسلک دو سے تین 4 انچ پانی کی لائنوں کی صفائی اور مرمت بھی جلد مکمل کی جائے گی تاکہ وارڈ نمبر 2 اور 3 میں پانی کی فراہمی بہتر اور بلا تعطل یقینی بنائی جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر اہلِ علاقہ نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اعلان کردہ منصوبوں پر جلد عمل درآمد ہوگا، جس سے علاقے کے مکینوں کو پانی کی قلت کے دیرینہ مسئلے سے نجات ملے گی۔

18/07/2026

عوام کے نام اہم پیغام

از طرف: طارق شمسی
چیئرمین، یونین کونسل 06 مسلم آباد

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

میرے عزیز بزرگوں، بھائیوں، بہنوں اور نوجوانوں، بالخصوص یونین کونسل 06 مسلم آباد، حلقہ PS-88 اور NA-230 کے معزز عوام!

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

میں آج آپ سب کو اپنی چار سالہ کارکردگی، دستیاب وسائل، ترقیاتی منصوبوں اور درپیش مشکلات کے حوالے سے حقائق پر مبنی تفصیلات سے آگاہ کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں، کیونکہ میرا ایمان ہے کہ عوام کو ہر معاملے میں سچائی اور شفافیت کے ساتھ آگاہ رکھا جانا چاہیے۔

سب سے پہلے میں ایک اہم حقیقت آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں کہ میری چیئرمین شپ کے دوران اب تک کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) کے میئر کی جانب سے یونین کونسل 06 مسلم آباد کے لیے کوئی ترقیاتی اسکیم جاری نہیں کی گئی۔ اس وجہ سے ہماری یونین کونسل کو وہ ترقیاتی وسائل میسر نہیں آ سکے جن کی عوام کو توقع تھی۔

اس کے باوجود ہم نے ہمت نہیں ہاری۔ دستیاب فنڈز، مختلف سرکاری فنڈ اسکیموں اور OZT شیئرز کے تحت حاصل ہونے والے وسائل کو مکمل شفافیت اور دیانتداری کے ساتھ عوام کی فلاح پر خرچ کیا۔ انہی محدود وسائل سے گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سیوریج لائنوں کی بحالی، نکاسیٔ آب کے مسائل، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعدد کام انجام دیے گئے۔

اس دوران ہمیں کئی رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، جن میں محدود فنڈز، ترقیاتی اسکیموں کی عدم دستیابی، فنڈز کے اجراء میں تاخیر، تعمیراتی لاگت میں مسلسل اضافہ، مختلف اداروں سے منظوری کے مراحل اور دیگر انتظامی مسائل شامل تھے۔ ان تمام حالات کے باوجود ہماری پوری ٹیم نے دن رات محنت کی اور کوشش کی کہ دستیاب وسائل کا ایک ایک روپیہ عوام کی بہتری پر خرچ ہو۔

میں اپنی یونین کونسل کے تمام عوام کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا، مجھ پر اعتماد کیا اور میری حوصلہ افزائی کی۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ بھی میں ذاتی یا سیاسی مفاد سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف عوام کی خدمت، شفافیت اور اپنے علاقے کی ترقی کے لیے کام کرتا رہوں گا، اور ہر جائز فورم پر یونین کونسل 06 مسلم آباد کے حقوق اور ترقیاتی فنڈز کے حصول کے لیے اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور ہمارے علاقے کو ترقی، خوشحالی اور امن کا گہوارہ بنائے۔

والسلام

طارق شمسی
چیئرمین، یونین کونسل 06 مسلم آباد

15/07/2026
06/07/2026

یوسی 06 مسلم آباد، وارڈ نمبر 3

چیئرمین طارق شمسی نے آج ہسپتال چورنگی، ریڑھی روڈ اور نالے پر جاری ترقیاتی منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس منصوبے میں روڈ کی تعمیر، نالہ، سیوریج سسٹم، پیور بلاکس کی تنصیب اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب شامل ہے، جس کا مقصد علاقے کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا اور شہریوں کو جدید بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

دورانِ دورہ چیئرمین طارق شمسی نے مقامی رہائشیوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور تجاویز کو توجہ سے سنا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور جاری ترقیاتی منصوبے بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوسی 06 مسلم آباد، وارڈ نمبر 3 کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، اور علاقے کی بہتری کے لیے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔

02/07/2026

چیئرمین طارق شمسی کا کے ایم سی بجٹ پر تحفظات کا اظہار

چیئرمین طارق شمسی نے کے ایم سی کے حالیہ بجٹ پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ عوامی ضروریات اور بنیادی شہری مسائل کو مؤثر انداز میں حل کرنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں، صفائی ستھرائی، سڑکوں کی بحالی، نکاسیٔ آب اور دیگر بنیادی سہولیات کے لیے مناسب فنڈز مختص نہیں کیے گئے، جس سے شہریوں کے مسائل میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ کی تیاری میں عوامی نمائندوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مؤثر مشاورت نہیں کی گئی، جس کے باعث عوام کی حقیقی ضروریات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ چیئرمین طارق شمسی نے مطالبہ کیا کہ بجٹ پر نظرثانی کرتے ہوئے عوامی مفاد کو ترجیح دی جائے، ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کیا جائے، اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہر کی بہتری اور عوام کی فلاح کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوام کے حقوق اور شہر کی بہتری کے لیے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chairman Tariq Shamsi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share