30/08/2026
-انتباہ -
عوام الناس بالخصوص باز کی تجارت میں دلچسپی لینے والے حضرات کو بذریعہ نوٹس ہٰذا مطلع کیا جاتا ہے کے قوانینِ تحفظِ جنگلی حیات صوبہ سندھ کے مطابق جنگلی بازوں کو جال لگا کر پکڑنا، جنگلی بازوں کی تجارت کرنا پکڑے ہوئے باز کوبذریعہ روڈ، ٹرین یا کسی اور ذرائع سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا ممنوع اور قابل سزا جرم ہے۔
محکمہ بازوں کے پکڑنے اور تجارت کرنے کے حوالے سے کوئی پرمٹ یا اجازت نامہ جاری نہیں کرتا۔ محکمہ تحفظِ جنگلی حیات صوبہ سندھ کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ کچھ قانون شکن عناصر جعلی پرمٹس اور جعلی اجازت نامے جن پر کچھ مرحوم اور رٹائرڈ افسران کے دستخط چسپاں ہوتے ہیں بذریعہ فراڈ حاصل کرکے لنک روڈز اور ھائی ویز پر پولیس اور رینجرز کی چوکیوں پر جعلی پرمٹ دکھا کر دھوکہ دہی سے کراس کرتے پائے گئے ہیں۔ لہذا عوام سے گزارش ہے کہ اس غیر قانونی اور جعلسازی کے کام میں ملوث ہونے سے گریز کیا جائے۔ غیر قانونی دھندے میں ملوث قانون شکن عناصر کی نشان دہی محکمہ تحفظِ جنگلی حیات صوبہ سندھ کے قریبی آفس، پولیس یا رینجرز کو کی جائے۔
خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف قوانینِ تحفظِ جنگلی حیات صوبہ سندھ کے مطابق معزز مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ لگایا جائیگااور کرمنل کیس بھی درج کیا جائیگا۔
محکمہ تحفظِ جنگلی حیات صوبہ سندھ کی طرف سے اور بیان کردہ جرائم کی تفصیلات صوبہ سندھ کے پولیس، رینجرز اور کوسٹ گارڈ حکام کو روانہ کی جا رہی ہیں تاکہ جرم کے سدباب کے لیے اداروں کی مدد شامل رہے۔
🇵🇰