21/05/2026
رپورٹ برائے خصوصی دورہ
معزز ڈسٹرکٹ سیشن جج کرک محترمہ
سعدیہ ارشد
سنٹرل جیل کرک
آج بروز بدھ مورخہ 20مئی 2026 کو معزز ڈسٹرکٹ سیشن جج کرک محترمہ سعدیہ ارشد صاحبہ نے بمعہ سینئر سول جج کرک سنٹرل جیل کرک کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورہ تقریباً دو گھنٹے پر محیط رہا، جس کے دوران معزز جج صاحبہ نے جیل کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا جن میں بیرکس، Cook House، جووینائل سیکشن، DRC، جیل ہسپتال، زنان خانہ شامل تھے۔
انہوں نے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی، خوراک اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
معزز جج صاحبہ نے قیدیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کے مسائل سنے ۔ انہوں نے زیرِ سماعت مقدمات میں قیدیوں کو درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔
دورہ کے دوران معزز جج صاحبہ نے جیل میں کیمپ کورٹ (Camp Court) کا بھی انعقاد کیا، جہاں معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 08 حوالاتیوں کو قانونی کارروائی مکمل ہونے پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
مزید برآں، انہوں نے جیل میں جاری فلاحی سرگرمیوں، اصلاحی اقدامات اور ہنر سکھانے کے پروگرامز کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ قیدیوں کی فلاح و بہبود اور اصلاح کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ معاشرے کے مفید اور کارآمد شہری بن سکیں۔
دورہ کے اختتام پر معزز جج صاحب نے جیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور انتظامی امور کو بہتر انداز میں چلانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔