Deputy Commissioner Karak

Deputy Commissioner Karak کرک ضلع کوہاٹ سے یکم جولائی 1982ء کو الگ ہو کر ضلع کی حيثي? District Profile
Date of declaration 01 July, 1982;
Administration break up: 03 Sub Division (1.

Tehsil Karak, 2.Tehsil B.D Shah, 3. Tehsil T/Nasrati)
Constituencies: NA-34, PK-85 & PK-86
Admin- Nasib Ullah Khan

🌱 مون سون شجرکاری مہم 2026THQ ہسپتال تختِ نصرتی میں مون سون شجرکاری مہم کے تحت شجرکاری کی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا، جس م...
01/09/2026

🌱 مون سون شجرکاری مہم 2026

THQ ہسپتال تختِ نصرتی میں مون سون شجرکاری مہم کے تحت شجرکاری کی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر تختِ نصرتی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) THQ ہسپتال، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس کے اہلکاران اور مقامی افراد نے شرکت کی۔

اس سرگرمی کا مقصد سرسبز، صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے فروغ کے ساتھ ساتھ عوام میں شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ 🌿🌱

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تختِ نصرتیاسسٹنٹ کمشنر تختِ نصرتی کی زیرِ نگرانی THQ Hospital Takht-e-Nasrati کا دورہ کیا گیا، جس...
01/09/2026

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تختِ نصرتی

اسسٹنٹ کمشنر تختِ نصرتی کی زیرِ نگرانی THQ Hospital Takht-e-Nasrati کا دورہ کیا گیا، جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس کے اہلکاران اور مقامی افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ہسپتال کے مختلف وارڈز، بشمول نیوٹریشن سنٹر، کیجولٹی/ایمرجنسی اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا گیا۔ ہسپتال میں موجود فائر سیفٹی آلات اور دیگر حفاظتی انتظامات بھی چیک کیے گئے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔

ہسپتال کی صفائی، سہولیات اور عوام کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

31/08/2026

*کمشنر کوہاٹ ڈویژن کوہاٹ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کرک کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت*

کمشنر کوہاٹ ڈویژن کوہاٹ نے ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ، ڈپٹی کمشنر کرک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے غول بانڈہ کے قریب پولیس موبائل وین کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات اور ہر ممکن علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

31/08/2026

*کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ کا دورہ ضلع کرک، شہید پولیس اہلکار کی نمازِ جنازہ میں شرکت*

کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ نے ضلع کرک کا دورہ کیا اور غول بانڈہ کے قریب پولیس موبائل وین پر ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار شہید واجد علی کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
شہید واجد علی نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کی نمازِ جنازہ نیو پولیس لائنز کرک میں ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ، ڈپٹی کمشنر کرک، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک سمیت پولیس و سول انتظامیہ کے افسران، پولیس اہلکاروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے شہید واجد علی کی عظیم قربانی، بہادری، فرض شناسی اور وطن کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ نے شہید کے ورثاء سے ملاقات کی، ان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بعد ازاں شہید واجد علی کی میت کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں روانہ کیا گیا۔

اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اور سول انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ وطن و قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

**کمشنر کوہاٹ ڈویژن کوہاٹ معتصم باللہ کا مخ بانڈہ ڈیم کا دورہ، سیکیورٹی و حفاظتی اقدامات کا جائزہ**کمشنر کوہاٹ ڈویژن کوہ...
25/08/2026

**کمشنر کوہاٹ ڈویژن کوہاٹ معتصم باللہ کا مخ بانڈہ ڈیم کا دورہ، سیکیورٹی و حفاظتی اقدامات کا جائزہ**

کمشنر کوہاٹ ڈویژن کوہاٹ نے ضلع کرک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر کرک اسد سرور اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) کرک یونس خان کے ہمراہ مخ بانڈہ ڈیم کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے ڈیم میں سیکیورٹی صورتحال اور عوام کے تحفظ کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیم کے مختلف مقامات پر نصب *احتیاطی و آگاہی بورڈز کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حفاظتی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے ڈیم کے اطراف *شجرکاری مہم* کے حوالے سے جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ شجرکاری کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ اور ماحول کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو ڈیم کے خطرناک مقامات سے دور رکھنے، حفاظتی تدابیر سے آگاہ کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔

 # پریس ریلیز**اسسٹنٹ کمشنر تختِ نصرتی کا مختلف سرکاری اداروں اور ترقیاتی منصوبے کا معائنہ**تختِ نصرتی: اسسٹنٹ کمشنر تخت...
25/08/2026

# پریس ریلیز

**اسسٹنٹ کمشنر تختِ نصرتی کا مختلف سرکاری اداروں اور ترقیاتی منصوبے کا معائنہ**

تختِ نصرتی: اسسٹنٹ کمشنر تختِ نصرتی نے تحصیل تختِ نصرتی میں مختلف سرکاری اداروں اور جاری ترقیاتی منصوبے کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے **پٹواری خانہ تختِ نصرتی** کا دورہ کرتے ہوئے ریکارڈ، عملے کی حاضری اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا اور متعلقہ اہلکاروں کو عوامی مسائل کے بروقت حل اور ریکارڈ کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی۔

بعد ازاں **سول ویٹرنری ہسپتال تختِ نصرتی** کا معائنہ کیا گیا، جہاں دستیاب سہولیات، عملے کی حاضری اور عوام کو فراہم کی جانے والی ویٹرنری خدمات کا جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے جاری ترقیاتی منصوبے کے تحت **زیرِ تعمیر سڑک** کا بھی معائنہ کیا اور کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو منصوبے کو مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی، عوامی خدمات اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

تحصیل بانڈہ بانڈہ داؤد شاہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب صاحبزادہ سمیع اللہ کے زیر صدارت امن جرگہصوبائی حکومت کے احکا...
24/08/2026

تحصیل بانڈہ بانڈہ داؤد شاہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب صاحبزادہ سمیع اللہ کے زیر صدارت امن جرگہ

صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کرک جناب اسد سرور کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کرک جناب صاحبزادہ سمیع اللہ نے تحصیل بلڈنگ بانڈہ داؤد شاہ میں امن جرگہ/کمیونٹی انگیجمنٹ کی صدارت کی۔

امن جرگہ میں اسسٹنٹ کمشنر بانڈہ داؤد شاہ،تحصیلدار بانڈہ داؤد شاہ، نمائندہ مول آئل اینڈ گیس کمپنی،ایس ایچ او بانڈہ داؤد شاہ، علاقہ کے ملک صاحبان، مشیران، یوتھ کے نمائندگان، سابقہ ایم این اے شمس الرحمن اور دیگر معززین و عمائدینِ علاقہ نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جناب صاحبزادہ سمیع اللہ نے جرگہ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام، عوامی مسائل کے حل، کمیونٹی اور انتظامیہ کے درمیان مؤثر رابطے کے فروغ اور علاقے میں درپیش مسائل کی نشاندہی و حل کے لیے ایسے جرگوں کا انعقاد نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی نمائندگان، عمائدین اور نوجوانوں کی مشاورت سے علاقے کے مسائل کے حل اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

جرگہ کے دوران علاقے میں امن و امان، منشیات کے تدارک اور دیگر عوامی مسائل سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے خصوصاً علاقے میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق سخت اور مؤثر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

سابقہ ایم این اے شمس الرحمن نے علاقے میں امن و امان کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پولیس کو جدید اسلحہ، ضروری وسائل اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے شرکاء کے مسائل اور تجاویز غور سے سنیں اور یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل، منشیات کے تدارک اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے عمائدینِ علاقہ اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ امن کے قیام اور منشیات کے خلاف کارروائی میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

22/08/2026
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II کا صحت مراکز اور ترقیاتی منصوبوں کا معائنہایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II نے مختلف صحت مراکز اور جاری تر...
20/08/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II کا صحت مراکز اور ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II نے مختلف صحت مراکز اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے RHC جندری اور BHU عیسک چونترہ کا معائنہ کیا اور وہاں دستیاب طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II نے عیسک چونترہ میں جاری گلی کی تعمیر کے کام کا بھی معائنہ کیا اور کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام و عملے کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کام مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیے جائیں اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر کرک نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) کے دفتر میں محکمہ تعلیم کے اہلکاروں میں **اسناد تقسیم کرنے کی تقریب**...
20/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر کرک نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) کے دفتر میں محکمہ تعلیم کے اہلکاروں میں **اسناد تقسیم کرنے کی تقریب** میں شرکت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کرک نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محکمہ تعلیم کے افسران و اہلکاروں میں اسناد تقسیم کیں اور ان کی خدمات و کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی حوصلہ افزائی سے ان کی کارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران و اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیتے ہوئے عوام اور طلبہ کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

Address

Karak

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Karak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Karak:

Shortcuts

Share