Insaf Students Federation Karak official

Insaf Students Federation Karak official انصاف علم برداشت

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل کرک! ✌️انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صدر مشرف خان آفریدی اور جنرل سیکرٹری اظہر غزنو...
28/08/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل کرک! ✌️

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صدر مشرف خان آفریدی اور جنرل سیکرٹری اظہر غزنوی سے باہمی مشاورت کے بعد انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک کے صدر وسیم خٹک اور جنرل سیکرٹری حامد خان نے تحصیل کرک کے لیے نئی کابینہ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

نومنتخب کابینہ کے تمام معزز عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ امید ہے کہ تمام عہدیداران اپنی ذمہ داریاں خلوص، دیانت داری اور بھرپور محنت کے ساتھ ادا کرتے ہوئے طلبہ کی آواز بنیں گے اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کو ضلع کرک میں مزید مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

نئی کابینہ، نئی ذمہ داریاں، نئی اُمیدیں! ✌️

مبارکباد تمام نومنتخب عہدیدارانِ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل کرک!

.

26/08/2026

آمدِ مصطفیٰ ﷺ مبارک ✨

12 ربیع الاول ہمیں اس عظیم ہستی ﷺ کی ولادت کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے انسانیت کو محبت، عدل، برداشت اور اخوت کا درس دیا۔

آئیں! نبی کریم ﷺ کی سیرت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور معاشرے میں محبت و بھائی چارے کو فروغ دیں۔

ائ ایس ایف کرک کی جانب سے تمام مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو۔ 🌙💚

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سابق ترجمان مراد باغی اس تحریک کے ان نظریاتی کارکنوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنی جوا...
25/08/2026

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سابق ترجمان مراد باغی اس تحریک کے ان نظریاتی کارکنوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنی جوانی عمران خان صاحب اور اس نظریے کے لیے وقف کی۔ مشکل وقت ہو یا سخت حالات، وہ ہمیشہ صفِ اول میں کھڑے نظر آئے۔ نہ ایف آئی آرز کا خوف انہیں روک سکا اور نہ دھمکیاں انہیں جھکا سکیں۔
آج مراد باغی کے خلاف جاری بے بنیاد پروپیگنڈے اور کردارکشی کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ہم ائ ایس ایف کرک اپنے بھائی مراد باغی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انہیں کسی بھی دباؤ کے سامنے اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
مراد باغی کل بھی ثابت قدم تھا، آج بھی ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی ثابت قدم رہے گا۔

23/08/2026

پریس کانفرنس
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کرک

صوبائی صدر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا مشرف خان آفریدی کی ہدایت پر آئی ایس ایف کرک کی جانب سے جناب عمران خان صاحب کی صحت، بنیادی انسانی حقوق اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے پریس کانفرنس کی گئی، جس میں سینئر نائب صدر ثناءاللہ شاہ، ضلعی صدر وسیم خٹک، جنرل سیکرٹری حامد خان، کابینہ اراکین اور دیگر آئی ایس ایف طلبہ و کارکنان موجود تھے۔

سینئر نائب صدر آئی ایس ایف خیبر پختونخوا ثناء اللہ شاہ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی جانب سے عمران خان صاحب کو الشّفاء انٹرنشنل ہسپتال منتقل کرنے اور ان کے ذاتی معالجین سے طبی معائنہ کروانے کے فیصلے کے باوجود انہیں الشفاء کے بجائے PIMS منتقل کیا گیا، جہاں بھی ان کا مطلوبہ طبی معائنہ نہیں کروایا گیا اور بعد ازاں انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب کی بہنوں اور اہلِ خانہ کو ملاقات سے روکنا بھی انتہائی تشویشناک اور قابلِ مذمت اقدام ہے۔ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنا عدالتی توہین اور آئین و قانون کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

آئی ایس ایف کرک نے مطالبہ کیا کہ عمران خان صاحب کی صحت کے حوالے سے تمام خدشات فوری طور پر دور کیے جائیں، ان کے ذاتی معالجین کو مکمل طبی معائنے کی اجازت دی جائے، عدالتی احکامات پر من و عن عمل کیا جائے اور اہلِ خانہ کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔

آئی ایس ایف کرک واضح کرتی ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان صاحب کے لیے ہر پُرامن، جمہوری اور قانونی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ صوبائی قیادت کی جانب سے ملنے والی ہر ہدایت پر ان شاء اللہ بھرپور عملدرآمد کیا جائے گا۔

میڈیا سیل : انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کرک.

22/08/2026

جناب عمران حان صاحب کی رہائی، پاکستان تحریکِ انصاف، آئین اور حقیقی آزادی کے لیے آئی ایس ایف کے کارکنان ہمیشہ کی طرح ثابت قدم ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا حصہ ہیں۔
Sanaullah Shah Muhammad Waseem

21/08/2026

ایمرجنسی خبر :
عمران خان کے چاہنے والوں ہر قسم کی کال کیلئے تیار رہوں ، سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظر انداز کردیا گیا ہے ، موجودہ سیٹ اپ توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے۔

اگلے لائحہ عمل کا انتظار کرے۔

منجانب : انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کرک

20 اگست 2026 | بروز جمعراتانصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک کا پہلا تعارفی میٹنگ ضلعی صدر وسیم خان اور جنرل سیکٹری حامد خان...
20/08/2026

20 اگست 2026 | بروز جمعرات

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک کا پہلا تعارفی میٹنگ ضلعی صدر وسیم خان اور جنرل سیکٹری حامد خان کی زیرِ نگرانی خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں منعقد ہوا۔

میٹنگ میں نئی کابینہ کے تقریباً تمام اراکین نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی حاضری یقینی بنائی۔ اس موقع پر کابینہ اراکین نے ایک دوسرے سے تعارف حاصل کیا اور تنظیم کو مزید منظم و فعال بنانے کے حوالے سے اہم مشاورت کی۔

میٹنگ میں خان صاحب کی رہائی، ضلع کرک میں ایک مضبوط اور منظم تنظیم سازی، کالجز و یونیورسٹی میں تنظیمی ڈھانچہ قائم کرنے، مختلف تحصیلوں میں تنظیم کو فعال بنانے اور 27 ستمبر کی کال کے حوالے سے بھی اہم مشاورت کی گئی۔

نئی کابینہ کے اراکین نے بھرپور جذبے، عزم اور حوصلے کے ساتھ اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ 27 ستمبر کی کال اور خان صاحب کی رہائی کی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

میٹنگ کے اختتام پر خان صاحب کی رہائی اور صحتِ کاملہ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

میڈیا سیل
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کرک ✌️
18/08/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کرک ✌️

18/08/2026

‏ساڑھے 8 ماہ کی پابندی کے بعد بالآخر عمران خان کی بہن سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

16/03/2026

صوبائی صدر آئی ایس کے پی مشرف آفریدی کی خصوصی ہدایت پر
آئی ایس ایف ساؤتھ ریجن کے زیرِ اہتمام ایک گرینڈ افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی جنرل سیکٹری اظہر خان غزنوی، صوبائی سینئر نائب صدر ثناہ اللہ شاہ ، چیئرمین بلال شنواری ،سابقہ پشاور ریجن صدر حسیب خٹک سابقہ صدر ساوتھ ریجن نظیر زمان معصوم وزیر ایڈوکیٹ اور مختلف ڈسٹرکٹ کے سابقہ صدور اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
سابقہ ضلعی صدر مہتاب مینوال خٹک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے چیئرمین عمران خان کی رہائی، آئی ایس ایف کی تنظیمی بحالی اور اسے مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے عمران خان رہائی فورس کے قیام اور اس کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

ان شاء اللہ آئی ایس ایف ساؤتھ ریجن پہلے کی طرح بہت جلد ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گی اور نوجوانوں کی مؤثر نمائندگی کرے گی۔

Address

Karak

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Students Federation Karak official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share