Livestock & Dairy Development Department Extension District Karak

  • Home
  • Pakistan
  • Karak
  • Livestock & Dairy Development Department Extension District Karak

Livestock & Dairy Development Department Extension District Karak This page is created to propagate the activity of Livestock and Dairy Development Department Karak

آج مورخہ 22/05/2026 کو ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لایوسٹاک کرک جناب ڈاکٹر نعیم شاہ صاحب لایوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کرک کےوفد اور علاقہ مشرا...
22/05/2026

آج مورخہ 22/05/2026 کو ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لایوسٹاک کرک جناب ڈاکٹر نعیم شاہ صاحب لایوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کرک کےوفد اور علاقہ مشران کے ہمراہ MPA PK 97 جناب خورشید خٹک صاحب کو مبارکباد دینے پشاور تشریف لے گئے۔اسکو حال ہی میں سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر خیبر پختونخوا لایوسٹاک، فیشریزو کوآپریٹو کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔یقینن یہ لایوسٹاک ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے لئے ایک بہت ہی اچھی خبر ہے وفد نے خٹک صاحب کو مبارکباد باد دی اور اسے روایتی پگڑی پہنائ ۔انشاءاللہ لایوسٹاک ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا اسکی قیادت میں کامیابیوں کی نئ بلندیوں کو چھوئے گا۔خورشید خٹک صاحب نے کرک سے آنے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا ۔اور اس بات کا اعادہ کیا کہ بہت جلد لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ مزید ترقی کی منزلیں طے کریں گا۔

مبارک باد و خوش آمدید ہم لایوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کرک ولکی مروت  کی جانب سے سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر خیبر پختونخوا  لایوسٹاک ...
22/05/2026

مبارک باد و خوش آمدید

ہم لایوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کرک ولکی مروت کی جانب سے سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر خیبر پختونخوا لایوسٹاک ،فیشریزو و کوآپریٹو منتخب ہونے پر فخر کرک MPA PK 97 جناب خورشید خٹک صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انکو خوش آمدید کہتے ہیں۔
خورشید خٹک صاحب کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ہے وہ خٹک قوم کا منتخب نمائندہ ہیں اس کے ڈسٹرکٹ کرک کے لئے گراں قدر خدمات ہیں انشاءاللہ لایوسٹاک ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا اسکی لیڈر شپ میں بہت ترقی کرے گا۔ایک مرتبہ پھر ہم لایوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کرک ولکی مروت کی جانب سے ویلکم کہتے ہیں۔

مورخہ 15/05/2026 صوبائ حکومت کے گڈ گورنس روڈ میپ کے تحت اور سیکرٹری لایوسٹاک خیبرپختونخواجناب ظریف المانی صاحب ،ڈائریکٹر...
15/05/2026

مورخہ 15/05/2026
صوبائ حکومت کے گڈ گورنس روڈ میپ کے تحت اور سیکرٹری لایوسٹاک خیبرپختونخواجناب ظریف المانی صاحب ،ڈائریکٹر جنرل لایوسٹاک خیبر پختونخوا جناب ڈاکٹر اصل خان صاحب و ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لایوسٹاک کرک جناب ڈاکٹر نعیم شاہ صاحب کے سخت ہدایات کے مطابق ضلع کرک کے مختلف علاقوں میں منہ کھر بیماری کے خلاف ویکسینیشن مہم جاری ہے اسکے علاوہ میلے مویشیاں میں کانگو وائرس اور شفاف گوشت کی رسد کو یقینی بنانے کے لئے لایوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کرک کی ٹیمیں ہر وقت موجود ہیں اور داخلی وخارجی راستوں میں بھی لایوسٹاک ٹیمیں چیک پوسٹوں پر موجود رہتے ہیں وہ مال مویشی سے بھری گاڑیوں کو روک کر ان پر کانگو سپرے کر رہے ہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئے ۔
دوسری طرف ہسپتالوں، ڈسپنسریوں و سنٹرز میں عوام کو لایوسٹاک سے وابستہ تمام مسائل کو حل کر رہی ہے ۔

صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت سیکرٹری لائیوسٹاک جناب ظریف المانی صاحب , ڈائیریکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر اصل خا...
14/05/2026

صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت سیکرٹری لائیوسٹاک جناب ظریف المانی صاحب , ڈائیریکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر اصل خان صاحب اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لایوسٹاک کرک جناب ڈاکٹر نعیم شاہ صاحب کی خصوصی ہدایت پر مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ضلع کرک میں FMDV (تبق) کی ویکسینیشن مہم جا ری ہے۔
ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک کرک جناب ڈاکٹر نعیم شاہ صاحب نے ویکسینیشن،چیک پوسٹوں، میلے مویشیوں میں کانگو سپرے کے لئے باقاعدہ تربیت یافتہ ویٹرنری افسران کے زیر نگرانی باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور وہ خود بھی ان تمام ٹیموں کی نگرانی کر رہے ہیں

تفصیل ؛ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لایوسٹاک کرک جناب ڈاکٹر نعیم شاہ صاحب نے موذی بیماری FMDV ویکسینیشن کے لئے باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو کرک کے مختلف علاقوں میں جیسا کہ خدہ بانڈہ،لشتی بانڈہ، انزر بانڈہ،سید علی بانڈہ،شنوا گڈی خیل، مونا خیل، منزینی، ٹیری، دمگری سراج خیل،فتح خان بانڈہ ،بیرگئے،ڈھوک بانڈہ،میر آدم کلہ، مسوری کلہ،نری پنوس وغیرہ میں ویکسینیشن مہم جاری ہے تاکہ اس موذی بیماری کا روک تھام ہو سکیں

اسکے علاوہ کانگو وائرس کے خاتمے کے لیے الگ ٹیمیں بنائ گئ ہیں وہ میلے مویشیاں میلہ تختی نصرتی، صابر اباد، لتمبر،ٹیری، میٹھا خیل، مچکی اور اسکے علاوہ مختلف چیک پوسٹوں میں کانگو سپرے سرانجام دے رہے ہیں ۔علاوہ ازیں صاف وشفاف گوشت کو یقینی بنانے کے لئے میلوں میں بھی ہماری ٹیمیں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں دوسری طرف ویٹرنری اداروں میں اپنی خاضری یقینی بنانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر تمام سٹاف کو سخت ہدایات دی گئی
عوام سے گزارش ہیں کہ متعلقہ ٹیموں کیساتھ تعاون کیجئے یہ آپکے اپنے بھائ ہیں جو اپ لوگوں کے لیے فیلڈ میں لڑ رہے ہیں اسکا بس ایک ہی ایجنڈہ ہے کہ اپ کو جانوروں سے لگنے والی بیماریوں اور جانوروں کو لگنے والے مختلف بیماریوں کو ختم کرنا۔اور یہ اپ لوگوں کے تعاون سے ہی ممکن ہوگا۔



#ویکسینیشن

28/04/2026
آج مورخہ 14 اپریل 2026 کو ضلع کرک کے لائیو سٹاک سیکٹر کے لیے ایک یادگار دن ثابت ہوا۔ ایم پی اے پی کے 97 و چیئرمین ڈیڈک، ...
14/04/2026

آج مورخہ 14 اپریل 2026 کو ضلع کرک کے لائیو سٹاک سیکٹر کے لیے ایک یادگار دن ثابت ہوا۔ ایم پی اے پی کے 97 و چیئرمین ڈیڈک، محترم جناب خورشید صاحب نے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک کرک کے دفتر کا خصوصی دورہ کیا۔
​یہ ملاقات محض ایک سرکاری دورہ نہیں بلکہ دو دیرینہ رفقاء کی ہم آہنگی کا مظہر بھی تھی، کیونکہ خورشید صاحب اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم شاہ صاحب نہ صرف کلاس فیلو ہیں بلکہ ان کے درمیان ایک طویل اور مضبوط دوستانہ تعلق بھی قائم ہے۔ ڈاکٹر نعیم شاہ صاحب نے بذاتِ خود معزز مہمان کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
​ملاقات کے اہم خدوخال:
​ترقیاتی منصوبے: ملاقات کے دوران ضلع کرک میں لائیو سٹاک کی بہتری کے لیے جاری اور مستقبل کے تمام ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
​جدید وژن: جناب خورشید صاحب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کو نئی بلندیوں تک لے جانا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
​زمینداروں کی سہولت: انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انشاء اللہ لائیو سٹاک محکمہ ضلع کرک کے محنتی زمینداروں اور مال مویشی پالنے والے حضرات کو ان کی دہلیز پر ہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کرے گا۔
​ڈاکٹر نعیم شاہ صاحب نے جناب خورشید صاحب کے وژن اور محکمے کی ترقی میں گہری دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی قیادت میں محکمہ دن رات عوامی خدمت کے لیے کوشاں رہے گا۔
​"تعاون اور خلوصِ نیت جب مل جائیں، تو ترقی کی راہیں خود بخود ہموار ہو جاتی ہیں۔ آج کی یہ ملاقات ضلع کرک کے لائیو سٹاک شعبے میں ایک نئے انقلاب کی نوید ہے۔

اج مورخہ14-03-2026ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک کرک، ڈاکٹر نعیم شاہ نے سول ویٹرنری سنٹر رخمت اباد کا تفصیلی دورہ کیا۔ یہ دور...
14/03/2026

اج مورخہ14-03-2026
ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک کرک، ڈاکٹر نعیم شاہ نے سول ویٹرنری سنٹر رخمت اباد کا تفصیلی دورہ کیا۔ یہ دورہ ’’گڈ گورننس روڈ میپ‘‘ کے تحت کیا گیا جن میں سروس ڈیلیوری، اسٹاف حاضری، ریکارڈ کیپنگ، جانوروں کی صحت، فارم مینجمنٹ اور مجموعی صفائی کے معیار کا جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر نے فیلڈ اسٹاف کی کاوشوں کو سراہا اور ویٹرنری اداروں میں نظم و ضبط، شفافیت اور عوامی خدمت کی بہتر فراہمی پر زور دیا۔ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ مقامی کمیونٹی بہتری کے لیے معیاری خدمات کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے۔

آج مورخہ 18/02/20261 ۔ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لایوسٹاک کرک جناب ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب کے لیے فیلڈ وافس سٹاف کی جانب سے پروموشن ٹر...
18/02/2026

آج مورخہ 18/02/2026
1 ۔ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لایوسٹاک کرک جناب ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب کے لیے فیلڈ وافس سٹاف کی جانب سے پروموشن ٹرانسفر پر الودائ پارٹی
2۔ ویٹرنری سپروائزر صادق کے لیے ریٹائرمنٹ پارٹی

آج کی یہ محفل خوشی اور اداسی کا حسین امتزاج ہے۔ خوشی اس بات کی کہ آپ اپنی محنت، دیانت اور قابلیت کے صلے میں ترقی پا کر نئے مقام کی طرف بڑھ رہے ہیں، اور اداسی اس بات کی کہ ہم ایک ایسے ساتھی سے بچھڑ رہے ہیں جس کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ فخر اور باعثِ حوصلہ رہی۔
آپ نے نہ صرف اپنے کام سے بلکہ اپنے اخلاق، خلوص اور تعاون سے سب کے دل جیتے۔ آپ کے ساتھ گزارا گیا وقت ہماری یادوں کا قیمتی حصہ رہے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ جہاں بھی جائیں گے، اپنی صلاحیتوں سے وہ جگہ بھی روشن کر دیں گے

ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب کے لئے چند اشعار

رخصت کی گھڑی آئی تو آنکھیں بھی نم ہوئیں
کچھ خواب ساتھ لے گئے، کچھ یادیں ہم ہوئیں
سفر نیا ہے، راستے بھی نئے ہوں گے مگر
آپ کی کامیابی کے چرچے ہر قدم ہوں گے
چلتے رہو کہ وقت کا دستور یہی ہے
جو رک گیا وہ مٹی، جو بڑھا وہی سہی ہے

ہم دعاگو ہیں کہ آپ کا ہر قدم کامیابی، عزت اور خوشیوں سے بھرپور ہو۔ یہ جدائی وقتی ہے، تعلق ہمیشہ قائم رہے گا

ویٹرنری سپروائزر صادق صاحب کی ریٹائرمنٹ پر آج کی یہ تقریب صرف ایک پارٹی نہیں بلکہ ایک ایسے سفر کو خراجِ تحسین ہے جو محنت، دیانت اور خدمت سے بھرا ہوا تھا۔ آپ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں نہ صرف ذمہ داریاں نبھائیں بلکہ اپنے اخلاق، خلوص اور رہنمائی سے سب کے دل جیت لیے۔
آپ جیسے لوگ اداروں کی پہچان ہوتے ہیں۔ ریٹائرمنٹ ملازمت کا اختتام ضرور ہے، مگر عزت، محبت اور یادوں کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہتا ہے۔ آج ہم سب دل سے دعاگو ہیں کہ آنے والا وقت آپ کے لیے سکون، صحت اور خوشیوں سے بھرپور ہو

رخصت ہوئے تو محفل میں خوشبو چھوڑ گئے
ہر دل میں محبت کا جادو چھوڑ گئے
عمر بھر یاد رکھے گی یہ دنیا آپ کو
آپ جاتے ہوئے بھی سب کو ہنسنا سکھا گئے
اللہ کرے آنے والا ہر دن آپ کے لیے سکون، صحت اور خوشیوں کی نوید لے کر آئے۔
آپ کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، مگر آپ کی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی۔

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک کرک ڈاکٹر عبدالعزیز کی زیر نگرانی اور کوہاٹ ڈویژن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کے مالی تعاون سے (آئل اینڈ...
17/02/2026

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک کرک ڈاکٹر عبدالعزیز کی زیر نگرانی اور کوہاٹ ڈویژن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کے مالی تعاون سے (آئل اینڈ گیس رائیلٹی فنڈ) کرک کے دورافتادہ دیہی علاقوں گاوں چوکارہ میں لائیوسٹاک فیلڈ ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ فیلڈ ڈے کا مقصد دیہی علاقوں میں مال مویشی پالنے والے افراد کو جانوروں کی صحت، بیماریوں سے بچاؤ اور جدید لائیوسٹاک سہولیات فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک کرک ڈاکٹرعبدالعزیز ،ویٹرنری ڈاکٹرافتخار احمد اور لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ فیلڈ ڈے میں علاقے کے معززین اور لائیوسٹاک فارمرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ فیلڈ ڈے کے دوسرے روز مجموعی طور پر 414 بڑے جانوروں اور 1565 چھوٹے جانوروں کو مختلف مہلک بیماریوں جن میں منہ کھر (طبق) اور ETV شامل ہیں، سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے گئے۔اس کے علاوہ تمام جانوروں کو کرم کش ادویات، ضروری علاج معالجہ اور غذائیت بڑھانے کے لیے فیڈ سپلیمنٹس بھی فراہم کیے گئے۔ ماہر ویٹرنری ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے موقع پر موجود بیمار جانوروں کا مفت علاج معالجہ کیا اور مالکان کو جانوروں کی بہتر نگہداشت، خوراک اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے مفید آگاہی بھی فراہم کی۔اس موقع پر علاقہ معززین نے ڈائریکٹر لائیوسٹاک کرک ڈاکٹر عبدالعزیز اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتنے دور افتادہ علاقوں تک پراجیکٹ کے ثمرات پہنچانا اور لائیوسٹاک فارمرز کا عملی خیال رکھنا ایک قابلِ تحسین اقدام ہے، جس سے مقامی آبادی کے روزگار اور معاشی حالات میں بہتری آئے گی۔آخر میں منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی دیہی علاقوں میں لائیوسٹاک کی بہتری اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے فیلڈ ڈیز اور عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Address

Karak

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 12:00

Telephone

+92927291072

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Livestock & Dairy Development Department Extension District Karak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Livestock & Dairy Development Department Extension District Karak:

Share