16/05/2026
محاسبہ شروع کریں ۔
کالم لکھنے کیلۓ وقت نہیں ملتا۔ سوچا چند سطور ہی لکھ لوں۔
عشروں تک ضلع کرک بلکہ اس سے بھی بہت پہلے تک خٹک قوم کی شناخت ۔ پہچان ۔ شان ۔تذکرہ۔ تعارف ایک تعلیم یافتہ۔ قابلیت۔ محنت۔ امن پسند۔ اور ایماندار قوم اور حطے کے حثیت سے کی جاتی تھی۔ کیونکہ یہی چیزیں ھماری کل اثاثہ تھے۔ ھمارے میڈلز تھے۔ یہاں کوٸی معروف صنعت کار۔ جاگیر دار۔ وڈیرہ۔ چوہدری۔ نہیں تھا۔ تب بھی خٹک قوم کی ملکی بلکہ عالمی سطح پر ایک نام ۔ مقام ۔ عزت تھی۔
افسوس ھم یہ سب کچھ گنوا چکے ہیں۔ ھمارا آج بھی ملکی بلکہ عالمی سطح پر ایک نام اور پہچان ہے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ پہچان۔ اب ایک نقل خور۔ بے ایمان۔ کرپٹ۔ اور دھشت گرد قوم کی حثیت سے ہے۔
اس دھرتی کے ایک بیٹے کی حثیت سے جس جس نے بھی ھم سے یعنی خٹک قوم سے اس کی ۔پہچان ۔ شان۔اور عزت چھین لینے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ ھم اس کو پہچانے ۔ اور آج سے ہی اس کا محاسبہ شروع کریں۔