19/03/2024
لیپا ویلی میں *"لیپا کھیلے گا*" کا
دوسرا ایڈیشن *15مارچ* سے *8*
*اپریل*
لیپا ویلی کے عوام پاک فوج کے شکرگزار!
لیپا ویلی میں کھیلوں کا رنگ دوبارہ جم رہا ہے! "*لیپا کھیلے گا*" کا دوسرا ایڈیشن 15 مارچ سے 8 اپریل تک لیپا ویلی میں منعقد ہو رھا ہے۔
جس میں کرکٹ چیمپئن شپ، والی بال اور فٹبال کے مقابلے شامل ہوں گے۔ لیپا ویلی کے چھ علاقوں کی ٹیمیں اس ایونٹ میں حصہ لیں گی۔ پورے ٹورنامنٹ کے دوران دلچسپ اور پرجوش مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
یہ دوسرا ایڈیشن نہ صرف نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دے گا بلکہ علاقائی اتحاد اور ہم آہنگی کو بھی مضبوط کرے گا۔
لیپا ویلی کے معززین اس اقدام کو نوجوانوں کے لیے ایک بہترین موقع قرار دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور صحت مند مقابلے بازی کے جذبے کو فروغ دیں۔
علاقہ عوام نے پاک فوج کے اس اقدام کی بھرپور تعریف کی ہے جو نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرے گا بلکہ پورے لیپا ویلی میں جشن کا سماں بھی باندھے گا۔