AJ&K LEAKS

AJ&K LEAKS Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AJ&K LEAKS, Public & Government Service, PALLANDRI, Kashmir.

یہ صفحہ کشمیر میں ہونے والی کسی بھی قسم کی بد عنوانی، اقرباءپروری، خیانت، ظلم و زیادتی اورغیر قانونی کاموں کو اجاگر کرنے اور کشمیر ایشو اور کشمیر کے حسن کو دنیا پر عیاں کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔

گو نجیب گو۔
06/01/2021

گو نجیب گو۔

راجہ فاروق حیدر صاحب کی خانہ کعبہ کے سامنے خصوصی پوز دیتے ہوۓ دعائیں۔ یا اللہ سرکاری خزانے سے مجھ سمیت دس بندوں کے ساتھ ...
25/11/2020

راجہ فاروق حیدر صاحب کی خانہ کعبہ کے سامنے خصوصی پوز دیتے ہوۓ دعائیں۔
یا اللہ سرکاری خزانے سے مجھ سمیت دس بندوں کے ساتھ کیا جانے والا یہ وی آئی پی عمرہ قبول فرما۔
یا اللہ اگر کیمرہ مین نے یہ خاص تصویر اچھی نہ بنائ تو اس کے کیمرے میں کیڑے ڈال دے۔
یا اللہ پورے کشمیر کے لوگوں کو کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں قید رہ کر بھوک برداشت کرنے کی توفیق عطا فرما۔
یا اللہ ن لیگ آزاد کشمیر کو "حوالداروں" کے نمائندوں بیرسٹرسلطان محمود اور سردار تنویر الیاس کے شر سے محفوظ فرما۔
یا اللہ ہماری حکومت کو عوام کے ساتھ کسی قسم کا تعاون کرنے سے یا ان کو کسی بھی قسم کا ریلیف پیکج دینے سے محفوظ فرما۔
یا اللہ تو جانتا ہے کہ آنے والے الیکشن میں ہم نے ووٹ خریدنے کے لئے کالے پائپ بھی خریدنے ہیں اور ہر علاقے میں اپنے خاص کارندوں کو الیکشن خرچہ بھی دینا ہے تاکہ ووٹوں کی خرید و فروخت ہوسکے، اس کے لیے ہمیں خصوصی فنڈز بذریعہ پاکستان عطا فرما۔
یا اللہ ہم کشمیر ایشو کے نام پر امریکا، برطانیہ، ملائشیا، دبئ، سعودیہ، فرانس، ترکی سمیت بہت سے ملکوں میں سیر سپاٹا کرنے گئے لیکن یا اللہ ابھی بہت سے ملکوں کی سیاحت باقی ہے، اس کے لیے ہمیں اگلی مدت کے لیے پھر حکومت عطا فرما۔
اطلاعات کے مطابق دل سے یہ دعائیں مانگتے ہوۓ راجہ فاروق حیدر صاحب زار و قطار روتے بھی رہے اور روتے وقت کی تصاویر اور ویڈیوز نہ بنانے پر کیمرہ مین کو بیرسٹر سلطان محمود کے سٹائل میں "گیٹ آؤٹ" کہہ دیا۔

09/09/2020

بھنگ کا پہلا رزلٹ آؤٹ!

2016 سے لے کر 2019 تک صرف پاکستان میں دولاکھ 23 ھزار لڑکیاں فیس بک سے محبت کر کےمردوں کی ھوس کا نشانه بنیں اور تین لاکھ ...
22/05/2020

2016 سے لے کر 2019 تک صرف پاکستان میں دولاکھ 23 ھزار لڑکیاں فیس بک سے محبت کر کےمردوں کی ھوس کا نشانه بنیں
اور تین لاکھ سے زیاده لڑکیوں نے اپنی نیوڈ پکس اور ویڈیو لڑکوں کو دیں
3 ھزار لڑکیاں ایسی ھیں جو محبت کے نام په ملنےگیئں اور لڑکوں نے الله کی قسم ماما کی قسم ڈیلیٹ کردوں گا کا ڈرامه کر کے پورن ویڈیو بنائی اور بعد میں ان کو اس ویڈیو کے زریعے بلیک میل کیا
بارھا اپنی ھوس پوری کی پیسےلیے اور دوستوں کی بھی ھوس پوری کروائی
کتنی ھی لڑکیوں نے خودکشی کی
کتنی ھی لڑکیوں کی ویڈیو اب بھی مختلف ویب سائٹس پر گردش کررھی ھیں
کتنے ایسے کیس ھیں جو رپورٹ ھی نہیں ھوتے اور ماں باپ اپنی عزت کے مارے اپنی بیٹیوں کو مار دیتے ھیں
کہتے ھیں انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ھے اور دوسروں کی غلطیوں سے بھی سیکھتا ھے
مگر افسوس یه ھے کہ اتنے کیس رپورٹ ھونے کے باوجود بھی زیادہ تر لڑکیوں کو ہوش نہیں آئی
وه مسلسل اپنی عزت نیلام کرنے پر تلی ھوئی ھیں
صرف ایک جھوٹی تسلی کے آسرے په کہ میرے والا ایسا نھیں اور جب سب کچھ لٹا بیٹھتی ھیں تو سمجھ آتی ھے که اپنے والا بھی ایسا ھی گھٹیا ھے
اور اگر کوئی ٹھیک لگ بھی رہا ہوتا ہے مگر رشتہ آگے نہیں جاتا وہ اس لڑکی کی تمام چیزیں پبلک کر دیتا ہے
سوچنے کی بات یه ھے که اگر میرے والا یا تیرے والا اتنا ھی اچھا ھوتا تو میرا رب نامحرم رشتے حلال قرار دیتاجب دیور جیٹھ سارے کزن خالو پھوپھا جیسے رشتے جن کو آپ جانتی ھیں ان کو نامحرم قرار کیوں دیتا؟
تو آپ سوشل میڈیا پر گردش کرتے مردوں پر کیسے بھروسه کرسکتی ھیں
کوئی بھی سمجھدار لڑکا کبھی بھی پهلے انبکس میسج نھیں کرے گا وه پہلے آپ کی پوسٹ په بڑی تھزیب کے ساتھ کومنٹ کرے گا ریپلائی میں جان پہچان بناۓ گا چار دن ریپلاۓ میں بات ھوگی پھر انباکس اور پھر فون تک چلا جاۓ گا اور اس کے بعد جو ھوتا ھے سب کو پتا ھے
اس په لکھنے کو بہت کچھ ھے مگر فائده کوئی نھیں کیوں که اب تقریبا ہر لڑکی,سوشل میڈیا یوز کررھی ھے
آپ کو بھی حالات کی سنگینی کا اچھے سے علم ھے تو محترمه آپ صرف اس آسرے پر ھیں که میرے والا ایسا نھیں
ھماری کسی کے ساتھ رشتے داری نھیں که ھم دعوی کر سکیں اچھے برے کا اگر آپ پوسٹ پہ اچھا سمجھ کے دوستی یا محبت کررھی ھیں تو یہ آپ کی زمہ داری ہے نا که ھماری
نا ہم کہتے ہیں وه اچھا ھے وه برا ھے
عورت کو پردے کا حکم اسی لیے دیا گیا ھے که اس میں جنسی کشش زیاده ھے
تو عورت اپنے آپ کو ڈھانپ کے رکھے
اور مرد کی نفسانی خواھش کا اندازه اس بات سے لگایا جاسکتا ھے که اس کو چار شادیوں کی بیک وقت اجازت ھے
مرد کے مقابلے میں عورت کی ذمہ داری زیاده ھے که وه اپنے آپ کو بچا کے رکھے
تو یاد رکھیں چاھے سوشل میڈیا ھو یا اصل لائف آپ سب ھی محفوظ ھیں جب تک آپ کے لہجے میں کسی نامحرم کے لیے کوئی سوفٹ کارنر کوئی لچک نھیں نا ہی اپ اپنا جسم اپنے علاوہ کسی کو دکھاتی ہیں۔
یاد رکھیں کل کو اگر آپ کی کسی دوسرے مرد سے شادی ہو جائے اور اس تک اپ کی چیٹ, تصاویر یا ویڈیو پہنچ جائے تو کیا ہو گا؟؟؟؟ اور کچھ لڑکیوں کے بچے ہونے کے بعد ان کی پرانی ننگی یا قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز نکل آئیں تو ان معصوم بچوں کا گھر برباد۔
ایسے لڑکے لڑکیوں دونوں کو اگر اللہ کی طرف سے کوئی شریف نیک پاک ہمسفر مل جائے تو سوچیں ان کے دل پر اپنی/اپنے شریک حیات کی گندی حرکتیں دیکھ کر کیا گزرے گی؟
اور اب تو ایک دفعہ کچھ سوشل میڈیا پر چڑھ جائے تو پھر اس کو روکنا کتنا مشکل ہے اس کا ہر کسی کو انداز ہو گا۔
سوشل میڈیا لائف کا اک لازمی حصه ھے آپ پوسٹ بھی کرتے ھیں ریپلاۓ بھی دیتے ھیں
آپ نے خود سوچنا ھے که آپ کیا ریپلاۓ دیا
آپ اپنی عادت کیا بنارھے ھو
ایک پوسٹ پر آپ کے کتنے فضول ریپلاۓ ھیں
کوئی کام کی بات ھوئی تو ریپلاۓ ٹھیک ھے پر بےتکی باتوں پر بھی بیس بیس ریپلائی؟
پھر لڑکیوں کی تصاویر پر سبحان اللہ ماشااللہ لکھنے والوں پر بھی سات سلام ہیں۔ کیا وہ اپنی ماں بہن کی فوٹوز پر بھی یہی کرتے؟
خود سوچیں ہم سب کس بربادی کی طرف جارھے ھیں
یاد دکھنا آپ کی عزت آپ کے ہاتھ میں ھے چاھے تو بچالیں چاھے تو نیلام کردیں چاہے تو نا محرموں کو مفت میں تحفہ دے کر اپنی زندگی داو پر لگا دیں
اگر ایسا کیا تو پھر چاہے آپ خودکشی کریں یا طلاق دے کر یا لے کر گھر جائیں اس کے زمہ دار آپ خود ہیں, اپنے والدین کے لیئے تکلیف مت بنیں۔
خدارا اپنا آپ بچالو, اپنی اور دوسروں کی عزت کو بخش دو۔ اور جن کا کام ھی یہی ھے ان کو مرچیں بھی لگیں گی یقینا یہ پوسٹ پڑھ کر۔
🙏🙏🙏میرے والا/والی ایسے نہیں پلیز اس سوچ سے نکل آؤ۔ نامحرم کبھی مخلص نھیں ہوتے۔ شاید ہی کوئی ہوتے ہوں نا لڑکے نا لڑکیاں۔ کچھ گندی لڑکیاں بھی گندے لڑکوں کی طرح کی شکاری اور بلیک میلر ہوتی ہیں۔
بات سیدھی ہے, وہی کرو جو بعد میں برداشت کر سکو۔

سیل سیل سیل ۔۔۔۔۔۔ لبریشن سیلیہ نام اور ان کے پیچھے مکروہ چہرے پہچانیں۔ یہ لوگ عرصہ دراز سے کشمیریوں کا خون چوس رہے ہیں۔...
22/05/2020

سیل سیل سیل ۔۔۔۔۔۔ لبریشن سیل
یہ نام اور ان کے پیچھے مکروہ چہرے پہچانیں۔ یہ لوگ عرصہ دراز سے کشمیریوں کا خون چوس رہے ہیں۔ ان سے پہتر تو کوٹھے پر ناچنے اور اپنا جسم بیچنے والی طوائفیں ہیں جو اپنے جسم کا سودا کرتی ہیں۔ یہ لبریشن سیل کے مراعات یافتہ تو ایسے شرم و حیا سے عاری انسان ہیں جو اپنے ضمیر، اپنے قلم اور اپنے ایمان تک کا سودا کئے ہوئے ہیں۔ تعلیم دیکھو ان کی اور تنخواہیں دیکھو اور کام صفر جمع صفر برابر صفر۔
پوری کشمیری قوم کا مطالبہ ہے کہ اس سفید ہاتھی "کشمیر لبریشن سیل" کو فوری طور پر بند کیا جائے بلکہ یہاں سے اج تک جس جس نے بھی حرام کھایا ہے، وہ ان سے واپس وصول کیا جائے۔

شاباش راجہ فاروق حیدر حکومت۔
19/10/2018

شاباش راجہ فاروق حیدر حکومت۔

طاہر الپادری سے ہوشیار، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئ!
11/09/2017

طاہر الپادری سے ہوشیار، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئ!

11/09/2017

جن سے پینٹ نہیں سنبھلتی، وہ ملک کیا خاک سنبھالیں گے!

بعد میں نہ کہنا'' مجھے کیوں نکالا''۔
11/09/2017

بعد میں نہ کہنا'' مجھے کیوں نکالا''۔

سینکڑوں لوگ آزاد پتن، راولاکوٹ روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثات میں اس لئے جاں بحق ہوگئے کہ اس سڑک پر سیفٹی وال نہیں ہے۔ حک...
04/08/2017

سینکڑوں لوگ آزاد پتن، راولاکوٹ روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثات میں اس لئے جاں بحق ہوگئے کہ اس سڑک پر سیفٹی وال نہیں ہے۔ حکومت اس غفلت پر برابر کی مجرم ہے۔ عوام آگہی مہم قابل تحسین ہے۔ حکومت آزاد کشمیر کو عوام کا یہ اہم مطالبہ فوری پورا کرنا چاہئے ورنہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو یہی عوام حکمرانوں کو تخت سے گھسیٹ کر اتارنے کی طاقت بھی رکھتے ہیں۔

سردار عتیق صاحب آپ کے دکھ سمجھ آتے ہیں کہ نواز شریف، فاروق حیدر اور ن لیگ کے خلاف کیوں گلا پھاڑ رہے ہیں لیکن جناب دوسروں...
04/08/2017

سردار عتیق صاحب آپ کے دکھ سمجھ آتے ہیں کہ نواز شریف، فاروق حیدر اور ن لیگ کے خلاف کیوں گلا پھاڑ رہے ہیں لیکن جناب دوسروں پر الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں کیوں نہیں جھانکتے؟؟

یہ وہ ''ملا'' ہیں، جن کو دیکھ کر شرمائیں یہود!!پلندری آزاد کشمیر میں ہزار ہزار روپے کا راشن چند مجبور لوگوں کو دے کر ان ...
09/02/2017

یہ وہ ''ملا'' ہیں، جن کو دیکھ کر شرمائیں یہود!!
پلندری آزاد کشمیر میں ہزار ہزار روپے کا راشن چند مجبور لوگوں کو دے کر ان کی عزت نفس کو نیلام کر دیا گیا۔ اب مولوی سعید یوسف اور اس کے ''بزنس پارٹنر'' یہ تصویریں دنیا بھر میں پھیلے اپنے سادہ لوح معتقدین کو دکھا دکھا کر مزید کروڑوں روپے بٹوریں گے۔ جہاد کا پیسہ ہضم۔ مہاجرین کے نام پر پیسہ ہضم۔ الیکشن کے نام پر پیسہ ہضم۔ مدرسہ کے نام پر پیسہ ہضم۔ مسجد کے نام پر پیسہ ہضم۔ اور اب بے چارے غریب مسکین اور یتیم لوگوں کے نام پر بھی پیسہ ہضم۔
کاش! کوئ ان ظالموں کا بھی احتساب کر سکے!!

Address

PALLANDRI
Kashmir
46000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AJ&K LEAKS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to AJ&K LEAKS:

Share