Urdu lite

Urdu lite اس پیج میں اردو ادب، شاعری، تعلیمی نظام، ادبی نصاب، اسلامی معلومات، تاریخی مختلف شاعروں ادیبوں کی حالات زندگی پر محققانہ لیکچرز ملیں گے

04/08/2023

غریب آدمی کو جس مقام پر لا کر کھڑا کر دیا گیا ہے وہ اپنے حالات کے لیے نہیں لڑ سکتا، سرمایہ داروں ، وڈیروں ، چوروں اور لٹیروں کے خلاف کیسے آواز اٹھائے گا۔
ماجد علی
4۔اگست 2023ء

03/08/2023

وسائل پر قابض لوگ غریبوں کو بتاتے ہیں کہ بھوک خدا کی طرف سے آزمائش ہے۔

چی گویرا

29/07/2023

فراتِ وقتِ رواں ! دیکھ سوئے مقتل دیکھ
جو سر بلند ہے اب بھی وہ سر حسینؑ کا ہے

25/07/2023

سقراط نے جب زہر کا پیالہ پیا تو ایتھنز کے حکمرانوں نے سکھ کا سانس لیا کہ اُن کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے والا جہنم رسید ہوا،
یونان کی اشرافیہ جیت گئی،
سقراط کی دانش ہار گئی۔
وقت گزر گیا۔

اسکاٹ لینڈ کی جنگ آزادی لڑنے والے دلاور ولیم والس کو جب انگلینڈ کے بادشاہ ایڈورڈ اوّل نے گرفتار کیا تو اُس پر غداری کا مقدمہ قائم کیا،
اسے برہنہ کرکے گھوڑوں کے سموں کے ساتھ باندھ کر لندن کی گلیوں میں گھسیٹا گیا اور پھر ناقابل بیان تشدد کے بعد اُسے پھانسی دے کر لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے گئے۔
اُس وقت کا بادشاہ جیت گیا،
ولیم والس ہار گیا۔
وقت گزر گیا۔

گلیلیو نے ثابت کیا کہ زمین اور دیگر سیارے سورج کے گرد گھومتے ہیں تو یہ کیتھولک عقائد کی خلاف ورزی تھی، چرچ نے گلیلیو پر کفر کا فتویٰ لگایا اور اسے غیرمعینہ مدت تک کے لئے قید کی سزا سنا دی،
یہ سزا 1633میں سنائی گئی۔ گلیلیو اپنے گھر میں ہی قید رہا اور 1642میں وہیں اُس کی وفات ہوئی،
پادری جیت گئے،
سائنس ہار گئی۔
وقت گزر گیا۔

جیو رڈانو برونو پر بھی چرچ کے عقائد سے انحراف کرنے کا مقدمہ بنایا گیا۔
برونو نے اپنے دفاع میں کہا کہ اس کی تحقیق عیسائیت کے عقیدہ خدا اور اُس کی تخلیق سے متصادم نہیں،
مگر اُس کی بات نہیں سنی گئی اور اسے اپنے نظریات سے مکمل طور پر تائب ہونے کے لئے کہا گیا،
برونو نے انکار کر دیا، پوپ نے برونو کو کافر قرار دے دیا۔ 8فروری1600کو جب اسے فیصلہ پڑھ کر سنایا گیا
تو برونو نے تاریخی جملہ کہا
’’میں یہ فیصلہ سنتے ہوئے اتنا خوفزدہ نہیں ہوں
جتنا تم یہ فیصلہ سناتے ہوئے خوفزدہ ہو۔‘‘
برونو کی زبان کاٹ دی گئی اور اسے زندہ جلا دیا گیا۔
پوپ جیت گیا،
برونو ہار گیا۔
وقت گزر گیا۔

حجاج بن یوسف جب خانہ کعبہ پر آگ کے گولے پھینک رہا تھا تو اُس وقت ابن زبیرؓ نے جوانمردی کی تاریخ رقم کی، انہیں مسلسل ہتھیار پھینکنے کے پیغامات موصول ہوئے
مگر آپ ؓ نے انکار کر دیا،
اپنی والدہ حضرت اسماؓ سے مشورہ کیا،
انہوں نے کہا کہ اہل حق اس بات کی فکر نہیں کیا کرتے کہ ان کے پاس کتنے مددگار اور ساتھی ہیں، جاؤ تنہا لڑو اور اطاعت کا تصور بھی ذہن میں نہ لانا،
ابن زبیر ؓ نے سفاک حجاج بن یوسف کا مقابلہ کیا اور شہادت نوش فرمائی،
حجاج نے آپؓ کا سر کاٹ کر خلیفہ عبدالمالک کو بھجوا دیا اور لاش لٹکا دی،
خود حضرت اسماؓ کے پاس پہنچا اور کہا تم نے بیٹے کا انجام دیکھ لیا،
آپؓ نے جواب دیا ہاں تو نے اس کی دنیا خراب کر دی اور اُس نے تیری عقبیٰ بگاڑ دی۔
حجاج جیت گیا،
ابن زبیر ؓ ہار گئے۔
وقت گزر گیا۔

ابو جعفر منصور نے کئی مرتبہ امام ابو حنیفہ ؒکو قاضی القضاۃ بننے کی پیشکش کی مگر آپ نے ہر مرتبہ انکار کیا، ایک موقع پر دونوں کے درمیان تلخی اس قدر بڑھ گئی کہ منصور کھلم کھلا ظلم کرنے پر اتر آیا،
اُس نے انہیں بغداد میں دیواریں بنانے کے کام کی نگرانی اور اینٹیں گننے پر مامور کر دیا، مقصد اُن کی ہتک کرنا تھا،
بعد ازاں منصور نے امام ابوحنیفہ کو کوڑے مارے اور اذیت ناک قید میں رکھا،
بالآخر قید میں ہی انہیں زہر دے کر مروا دیا گیا،
سجدے کی حالت میں آپ کا انتقال ہوا،
نماز جنازہ میں مجمع کا حال یہ تھا کہ پچاس ہزار لوگ امڈ آئے، چھ مرتبہ نماز جنازہ پڑھی گئی۔
منصور جیت گیا،
امام ابو حنیفہ ہار گئے۔
وقت گزر گیا۔

تاریخ میں ہار جیت کا فیصلہ طاقت کی بنیاد پر نہیں ہوتا،
یونان کی اشرافیہ سقراط سے زیادہ طاقتور تھی
مگر تاریخ نے ثابت کیا کہ سقراط کا سچ زیادہ طاقتور تھا۔

ولیم والس کی دردناک موت کے بعد اس کا نام لیوا بھی نہیں ہونا چاہئے تھا مگر آج ابیرڈین سے لے کر ایڈنبرا تک ولیم والس کے مجسمے اور یادگاریں ہیں،
تاریخ میں ولیم والس امر ہو چکا ہے۔

گلیلیو پر کفر کے فتوے لگانے والے چرچ اپنے تمام فتوے واپس لے چکے ہیں،
رومن کیتھولک چرچ نے ساڑھے تین سو سال بعد تسلیم کیا کہ گلیلیو درست تھا اور اُس وقت کے پادری غلط تھے ۔

برونو کو زندہ جلانے والے بھی آج یہ بات مانتے ہیں کہ برونو کا علم اور نظریہ درست تھا اور اسے اذیت ناک موت دینے والے تاریخ کے غلط دوراہے پر کھڑے تھے۔

تاریخ میں حجاج بن یوسف کو آج ایک ظالم اور جابر حکمران کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جس کی گردن پر ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا خون ہے
جبکہ حضرت عبداللہ ابن زبیرؓ شجاعت اور دلیری کا استعارہ ہیں، حجاج کو شکست ہو چکی ہے ابن زبیرؓ فاتح ہیں۔

جس ابو جعفر منصور نے امام ابوحنیفہ کو قید میں زہر دے کر مروایا
اس کے مرنے کے بعد ایک جیسی سو قبریں کھودی گئیں اور کسی ایک قبر میں اسے دفن کر دیا گیا تاکہ لوگوں کو یہ پتہ نہ چل سکے کہ وہ کس قبر میں دفن ہے،
یہ اہتمام اس خوف کی وجہ سے کیا گیا کہ کہیں لوگ اُس کی قبر کی بےحرمتی نہ کریں۔
گویا تاریخ کا فیصلہ بہت جلد آ گیا۔

آج سے ایک سو سال بعد ہم میں سے کوئی بھی زندہ نہیں رہے گا،
تاریخ ہمیں روندتی ہوئی آگے نکل جائے گی۔
آج یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ ہم میں سے کون تاریخ کی صحیح سمت میں کھڑا ہے اور کون تاریخ کے غلط دوراہے پر ہے۔
کون حق کا ساتھی ہے اور کون باطل کے ساتھ کندھا ملائے ہوئے ہے۔
کون سچائی کا علمبردار ہے اور کون جھوٹ کی ترویج کر رہا ہے۔
کون دیانت دار ہے اور کون بے ایمان۔
کون ظالم ہے اور کون مظلوم۔
ہم میں سے ہر کوئی خود کو حق سچ کا راہی کہتا ہے
مگر ہم سب جانتے ہیں کہ یہ بات دنیا کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔
کیونکہ اگر ہر شخص نے حق کا علم تھام لیا ہے تو پھر اس دھرتی سے ظلم اور ناانصافی کو اپنے آپ ختم ہو جانا چاہئے
لیکن سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہم اُس منزل سے کہیں دور بھٹک رہے ہیں۔

آج سے سو برس بعد البتہ جب کوئی مورخ ہمارا احوال لکھے گا تو وہ ایک ہی کسوٹی پر ہم سب کو پرکھے گا،
مگر افسوس کہ اُس وقت تاریخ کا بےرحم فیصلہ سننے کے لئے ہم میں سے کوئی بھی زندہ نہیں ہو گا۔
سو آج ہم جس دور سے گزر رہے ہیں کیوں نہ خود کو ہم ایک بےرحم کسوٹی پر پرکھ لیں اور دیکھ لیں کہ کہیں ہم یونانی اشرافیہ کے ساتھ تو نہیں کھڑے جنہوں نے سقراط کو زہر کا پیالہ تھما دیا تھا،
کہیں ہم برونو کو زندہ جلانے والے پادریوں کے ساتھ تو نہیں کھڑے،
کہیں ہم حجاج کی طرح ظالموں کے ساتھ تو نہیں کھڑے،
کہیں ہم امام ابوحنیفہ اور امام مالک پر کوڑے برسانے والوں کے ساتھ تو نہیں کھڑے،
کہیں ہم ابن رشد کے خلاف فتویٰ دینے والوں کے ساتھ تو نہیں کھڑے.....
کہیں ہم تاریخ کی غلط سمت میں تو نہیں کھڑے؟
اس سوال کا جواب تلاش کرکے خود کو غلطی پر تسلیم کرنا بڑے ظرف کا کام ہے جس کی آج کل شدید کمی ہے۔
وقت تو گزر ہی جاتا ہے،
دیکھنا صرف یہ ہوتا ہے کہ کس باضمیر نے وہ وقت کیسے گزارا.... ؟
اللہ تعالیٰ ہمیں حق کو حق دکھائے اور اس کی پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور باطل کو باطل دکھائے اور اس سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین ثم آمین یا رب العالمین..
منقول

مادی دنیا میں گم کبھی کبھی جمالیاتی حس جاگتی ہے تو فطرت کے پاس بیٹھ کر ان لمحات کو کیمرے میں قید کرنے کا جی چاہتا ہے۔ رو...
22/07/2023

مادی دنیا میں گم کبھی کبھی جمالیاتی حس جاگتی ہے تو فطرت کے پاس بیٹھ کر ان لمحات کو کیمرے میں قید کرنے کا جی چاہتا ہے۔ رومانوی عناصر ہر بندے کے دل میں ہوتے جو اسے فطری پہلوؤں کی طرف کھینچتے ہیں۔

07/07/2023

سیدنا عثمان غنی رض

بارش کی بوندیںمہکتی ہوئی خُوشبوچائے  کا کپشاعری کی کتاب دریچہ تنہائیاور بیتی ہوئی یادیںکہنے کو ہیں جدا جدا مگرجچتے ہیں ا...
06/07/2023

بارش کی بوندیں
مہکتی ہوئی خُوشبو
چائے کا کپ
شاعری کی کتاب
دریچہ
تنہائی
اور بیتی ہوئی یادیں
کہنے کو ہیں جدا جدا مگر
جچتے ہیں اک ساتھ
بارش ، شاعری، میں اور چائے

29/06/2023

#عیدمبارک

27/06/2023
فلم" ایک ہی بندہ کافی ہے" منوج باجپائی کو بہ طور وکیل دیکھیں گے۔ ہندی فلموں میں وکیل کا کردار نبھانے والے تو بہت نظر آئی...
14/06/2023

فلم" ایک ہی بندہ کافی ہے" منوج باجپائی کو بہ طور وکیل دیکھیں گے۔ ہندی فلموں میں وکیل کا کردار نبھانے والے تو بہت نظر آئیں گے لیکن میری نظر میں "منوج باجپائی" کو بہ طور وکیل دیکھ کر باقی سب کردار بھول جائیں گے۔ منوج کردار میں ایسا گھستا ہے کہ حقیقت کا گمان نہیں بل کہ یقین ہونے لگتا ہے۔ ایک عام وکیل عام بندے کے لیے لڑتا ہے۔ منوج کی اداکاری نا صرف کیس بل کہ فلم میں بھی جان ڈال دیتی ہے۔ منوج کی اداکاری دیکھو یار مزہ آجائے گا۔
ماجد علی

طور سینا ہو کے لاہور کی گلیاں شہرتحسن ہر رنگ گریزاں ہے خبردار رہوشہرت بخاری
08/06/2023

طور سینا ہو کے لاہور کی گلیاں شہرت
حسن ہر رنگ گریزاں ہے خبردار رہو
شہرت بخاری

ہم نے دو کپتانوں کو ہمیشہ سراہا ایک نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کو پہلی مرتبہ نمبر ون ٹیم بنایا تھا اور دوسرے نے پاکستان کو...
06/05/2023

ہم نے دو کپتانوں کو ہمیشہ سراہا ایک نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کو پہلی مرتبہ نمبر ون ٹیم بنایا تھا اور دوسرے نے پاکستان کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ون ڈے میں نمبر ون بنایا۔ بابر کے سٹرائیک ریٹ سے لے کر ایک دو میچوں میں پرفارم نا کرنے پر پاکستانی جرنسلٹ سے لے کر عوام نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہم نے تب بھی بابر کو سپورٹ کیا۔ اصل بات یہ ہے ہم چڑھتے سورج کے پجاری ہیں زوال کے وقت بھاگ جاتے ہیں اور منہ پھاڑ پھاڑ کر اس طرح چیختے ہیں جیسے دنیائے کرکٹ کے عظیم تبصرہ نگار ہوتے ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ کرکٹ کی "سی" سے بھی واقف نہیں۔ بابر بہ طور کپتان ہی نہیں بہ طور کھلاڑی بھی اپنی پرفارمینس مسلسل دے رہا ہے جو تنقید نگاروں کے منہ پر تمانچہ ہے۔ خیر مبارک باد پاکستان بابر کی کپتانی میں نمبر ون ٹیم بن گئی۔
نوٹ: تنقید نگار جرنسلٹ اور عوام اس پوسٹ دے دور رہیں🤣🤣
ماجد علی

Address

Kasur

Telephone

+923076107473

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu lite posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Urdu lite:

Share

Category