Kasur City

Kasur City 𝗡𝗼𝗻-𝗣𝗿𝗼𝗳𝗶𝘁 𝗣𝗮𝗴𝗲
This Page is Use To Socialize Our Kasur City !

05/08/2026

قصور:کھڈیاں خاص کے قریب پاکپتن سے لاہور جانے والی بلھے شاہ ٹرین کی زد میں آ کر شدید زخمی ہونے والا 14 سالہ لڑکا جان کی بازی ہار گیا۔

04/08/2026

ملک احمد خان صاحب بھلے شاہ پسنجر ٹرین جو لاہور سے براستہ قصور پاکپتن تک جاتی ۔ اس کے مسافروں نے احتجاج کیا کہ روزانہ ٹرین جب قصور سے روانہ ہوتی ہے تو رات کا وقت ہوتا ہے۔ ٹرین کی ساری لائٹس اور پنکھے بند کر دیئے جاتے ہیں شدید گرمی کی وجہ سے مسافروں کا برا حال ہو جاتا ہے جب ٹرین پاکپتن کے قریب پہنچتی ہے تو پنکھے اور لائٹس آن کر دیتے ہیں۔ جان بوجھ کر ایسا کیا جاتا ہے کہ مسافر شدید گرمی میں اس ٹرین پر سفر کرنا چھوڑ دیں اور ٹرین جو سال ہا سال بند رہنے کے بعد دوبارہ چلی ہے اسے کم آمدن کا بہانہ بنا کر بند کر دیا جائے۔مسافروں کی جانب سے ریلوے افسران سے شکایت کیلئے ٹرین کے گارڈ سے کمپلینٹ رجسٹر مانگا گیا تو اس نے انکار کر دیا۔

03/08/2026

قصور میں غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار تباہ ہورہے ہیں
معاملات زندگی بری طرح متاثرہ ہوچکے ہیں
ذمہ دار کون؟

ویلڈن واپڈا قصور طویل اور مسلسل لوڈ شیڈنگ کے ریکارڈ کے ساتھ تین گھنٹے سارا شہر تاریکی میں ڈوبا رہا ۔ جزوی بحالی کے بعد د...
02/08/2026

ویلڈن واپڈا قصور طویل اور مسلسل لوڈ شیڈنگ کے ریکارڈ کے ساتھ تین گھنٹے سارا شہر تاریکی میں ڈوبا رہا ۔ جزوی بحالی کے بعد دس منٹ میں کم ترین وولٹیج کا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد بجلی پھر بند ۔ قصور کے لوگ واپڈا کی کارکردگی سے انتہائی خوش جھولیاں اٹھا کر دعائیں ۔ ل ک ھ دی ل ع ن ت

02/08/2026

بجلی بند ہے ؟

02/08/2026

قصور: بابا بلھے شاہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں آن لائن سسٹم بند، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

قصور کے بابا بلھے شاہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں آن لائن رجسٹریشن سسٹم بند ہونے کے باعث ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں کے مطابق آن لائن سسٹم بند ہونے کی وجہ سے پرچی جاری نہیں ہو رہی، جبکہ بعض ڈاکٹر یہ مؤقف اختیار کرتے ہیں کہ آن لائن سلپ کے بغیر دوا تجویز یا علاج کا اندراج ممکن نہیں۔

شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر کوئی مریض انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچے تو کیا صرف آن لائن سسٹم بند ہونے کی وجہ سے اس کا علاج مؤخر کیا جا سکتا ہے؟ ان کا مطالبہ ہے کہ ایسے حالات میں فوری طور پر متبادل دستی (Manual) نظام نافذ کیا جائے تاکہ ایمرجنسی مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے اور کسی قیمتی جان کو خطرہ لاحق نہ ہو۔

واضح رہے کہ بابا بلھے شاہ ہسپتال ضلع قصور میں 24 گھنٹے ایمرجنسی سروس فراہم کرنے والا مرکزی سرکاری اسپتال ہے۔
محسن اسلم انصاری اے بی این نیوز قصور
03070476140

قصور کی عوام جو گرین بس میں سفر کرتی ہے۔ بس آپ کے ٹیکس کے پیسوں کی ہے ۔ بس میں صفائی کاخیال رکھیں ۔ کسی چیز کو خراب نہ ک...
01/08/2026

قصور کی عوام جو گرین بس میں سفر کرتی ہے۔ بس آپ کے ٹیکس کے پیسوں کی ہے ۔ بس میں صفائی کاخیال رکھیں ۔ کسی چیز کو خراب نہ کریں ۔

01/08/2026

کسان کا آلو سٹور سے 12_16روپے کلو اور وہی آلو دوکانوں پربازار میں 60سے 70 روپے کلو یہ کیسا سسٹم ہے ؟؟؟

01/08/2026

بلھےشاہ ہسپتال میں ڈاکٹر اپنی کرسی سے اٹھ کر وارڈ میں جا کر مریض چیک نہیں کرتا چاہے مریض کھڑا بھی نہ ہو پا رہا ہو ۔ کیا ڈاکٹروں میں انسانیت ختم ہو جاتی؟

Address

Officers Colony Kasur
Kasur
55050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kasur City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Kasur City:

Shortcuts

Share

Category