13/08/2026
*مذمتی بیان*
ہم گزشتہ روز شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شیرنگل (اپردیر) میں پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن (PSF) کی حلف برداری کی پرامن تقریب کو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے روکنے اور طلباء پر تشدد کے افسوسناک واقعے کی پرزور اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
پرامن طلباء پر تشدد اور عدم برداشت پر مبنی رویہ یونیورسٹی انتظامیہ کی شدید نااہلی اور آمریت کی عکاسی کرتا ہے۔ تعلیمی ادارے علم و دانش کے مراکز ہوتے ہیں، انہیں تشددی میدان بنانا انتہائی تشویشناک ہے۔
تعلیمی اداروں میں تشدد اور لاٹھی چارج کا کلچر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ طالب علم قوم کا روشن مستقبل ہیں اور ان کی آواز کو دباؤ یا تشدد سے خاموش نہیں کرایا جا سکتا۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے قائدین اور طلبہ رہنماوں کے خلاف درج مقدمات پر نظرثانی کی جائے، واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور طلباء کے جائز مسائل کو طاقت کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں،۔ پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کاٹلنگ