21/09/2026
ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے پروٹیکٹڈ فارمولے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے
تجویز یہ ہے کہ جس ماہ 200 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال ہوگی اضافی نرخ بھی اسی ماہ لیے جائیں گے، اگلے 5 ماہ تک اضافی ادائیگیاں نہیں کرنی پڑے گی
موجودہ فارمولے کے تحت پروٹیکٹڈ صارف کو 6 ماہ تک اضافی ادائیگی کرنا پڑتی ہے، صرف ایک بار 200 یونٹ سے زیادہ استعمال پر پروٹیکٹڈ کیٹگری ختم کر دی جاتی ہے اور اگلے 5 ماہ تک کم یونٹس کے باوجود اضافی نرخ دینے پڑتے ہیں