02/03/2026
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا ایک نہایت اہم اور جامع اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی شرکت کی، جس سے اجلاس کی اہمیت اور وقار میں مزید اضافہ ہوا۔
مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اس اجلاس میں خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔
اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ سمیت پارٹی کے تمام معزز اراکینِ قومی اسمبلی اور اراکینِ سینیٹ نے بھرپور شرکت کی۔
مشترکہ پارلیمانی اجلاس کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خطے کی بدلتی ہوئی سیاسی و جغرافیائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور پارٹی کے اراکینِ پارلیمان کو آئندہ کے لائحۂ عمل اور قومی مفاد کے تقاضوں کے مطابق واضح اور جامع رہنمائی فراہم کی۔
Asif Ali Zardari
Bilawal Bhutto Zardari
Aseefa Bhutto Zardari
Bakhtawar Bhutto-Zardari
Faryal Talpur
Dr.Nafisa Shah
Media Cell Dr. Nafisa Shah
Pakistan Peoples Party - PPP
Pakistan Peoples Party Digital