Govt. Graduate College Khairpur Tamewali

Govt. Graduate College Khairpur Tamewali This is an official page of Govt. Graduate College (B), Khairpur Tamewali.

Welcome back dear Students...
23/08/2026

Welcome back dear Students...

خوش آمدید عزیز طلبہانٹرمیڈیٹ، اے ڈی پی اور بی ایس کے تمام معزز طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات کے...
23/08/2026

خوش آمدید عزیز طلبہ

انٹرمیڈیٹ، اے ڈی پی اور بی ایس کے تمام معزز طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد کالج بروز سوموار، 24 اگست 2026ء سے باقاعدہ طور پر کھل رہا ہے۔

آپ سب کو نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید!

⏰ کالج کا وقت: صبح 8:30 بجے

تمام طلبہ و طالبات سے گزارش ہے کہ:

- باقاعدگی سے اپنی کلاسز میں حاضری یقینی بنائیں۔
- مقررہ وقت پر کالج پہنچیں اور وقت کی پابندی کا خصوصی خیال رکھیں۔
- نئے تعلیمی سفر کا آغاز بھرپور محنت، نظم و ضبط اور عزم کے ساتھ کریں۔
آپ سب کے لیے نیک تمنائیں۔
کالج انتظامیہ
Higher Education Department-HED Punjab
Director of Education Colleges Bahawalpur Division Bahawalpur
DPI Colleges, Punjab, Lahore

الحمدللہ، ادارہ ہذا کے لئے ایک اور قابلِ فخر کامیابیڈسٹرکٹ لیول پر مقابلہ جات میں کامیابی کے بعد ہمارے ہونہار طالب علم م...
19/08/2026

الحمدللہ، ادارہ ہذا کے لئے ایک اور قابلِ فخر کامیابی

ڈسٹرکٹ لیول پر مقابلہ جات میں کامیابی کے بعد ہمارے ہونہار طالب علم محمد عادل نے ڈویژن لیول پر اردو مضمون نویسی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کر دیا ہے۔
ہم محمد عادل کی محنت، صلاحیت اور کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اب ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ محمد عادل کو صوبائی سطح پر بھی کامیابی عطا فرمائے اور اسے مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین 🤲
پرنسپل و جملہ سٹاف، گورنمنٹ گریجویٹ کالج خیرپور ٹامیوالی 🇵🇰
Higher Education Department-HED Punjab
Director of Education Colleges Bahawalpur Division Bahawalpur
Muhammad Adil

Congratulations Muhammad Adil 👏👏❤️A proud moment for Govt. Graduate College Khairpur Tamewali as our student Muhammad Ad...
17/08/2026

Congratulations Muhammad Adil 👏👏❤️
A proud moment for Govt. Graduate College Khairpur Tamewali as our student Muhammad Adil secured 3rd position in District Bahawalpur in Urdu Essay Writing Competition on “75 Years of Pak-China Relations”, organized by the Higher Education Department.
Your hard work has made us proud. Keep shining.
Higher Education Department-HED Punjab
Director of Education Colleges Bahawalpur Division Bahawalpur

14/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی 14 اگست 2026 🇵🇰
گورنمنٹ گریجویٹ کالج خیرپور ٹامیوالی میں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر پُروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، بعد ازاں کیک کاٹا گیا، تقاریر پیش کی گئیں اور وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
https://vt.tiktok.com/ZSVefuSb2/
Higher Education Department-HED Punjab
Director of Education Colleges Bahawalpur Division Bahawalpur

13/08/2026
13/08/2026

یومِ آزادی کی مناسبت سے کالج کی عمارت کو شاندار برقی قمقموں سے آراستہ کیا گیا ہے۔ رات کے وقت روشنیوں کی یہ پروقار سجاوٹ نہ صرف عمارت کے طرزِ تعمیر کو نمایاں کر رہی ہے، بلکہ قومی جذبے اور جشنِ آزادی کی وقارِ کامل کی ایک عمدہ عکاس ہے۔

تمام طلبہ 14 اگست جشنِ آزادی کی تقریب کے حوالے سے کل صبح 8 بجے کالج حاضری یقینی بنائیں۔
13/08/2026

تمام طلبہ 14 اگست جشنِ آزادی کی تقریب کے حوالے سے کل صبح 8 بجے کالج حاضری یقینی بنائیں۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج خیر پورٹامیوالی میں سیشن 2026-2028 کے لیے انٹرمیڈیٹ (پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، آئی سی ایس اور آرٹس...
08/08/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج خیر پورٹامیوالی میں سیشن 2026-2028 کے لیے انٹرمیڈیٹ (پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، آئی سی ایس اور آرٹس) کے داخلے شروع ہو چکے ہیں۔ اگر آپ اپنے بچوں کو ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ کی زیرِ نگرانی معیاری تعلیم، جدید سائنس لیبارٹریز اور میٹرک میں 85٪ سے زائد نمبروں پر مکمل فیس معافی کے ساتھ بہترین تعلیمی ماحول دینا چاہتے ہیں، تو یہ آپ کے لیے بہترین موقع ہے۔ داخلہ فارم اور معلومات کے لیے آج ہی کالج کیمپس تشریف لائیں یا 03007076706 پر رابطہ کریں۔

Address

Khairpur Tamewli
Khairpur
63060

Opening Hours

Monday 08:00 - 15:00
Tuesday 08:00 - 15:00
Wednesday 08:00 - 15:00
Thursday 08:00 - 15:00
Friday 08:00 - 13:30
Saturday 08:00 - 15:00

Telephone

+92622261635

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. Graduate College Khairpur Tamewali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Govt. Graduate College Khairpur Tamewali:

Shortcuts

Share