Rah e Khair Welfare Foundation

Rah e Khair Welfare Foundation راہ خیر ویلفیئر فاؤنڈیشن خیرپوٹامیوالی ایک سماجی فلاحی تنظیم ہے جو معاشرتی بہبود، انسانیت کی خدمت اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے کام کر رہی ہے ۔

08/08/2026

راہِ خیر ویلفیئر فاؤنڈیشن کا فری دسترخوان چونگی نمبر 4 نیو راجپوت ٹریول خیرپور ٹامیوالی
08/08/026

06/08/2026

06/08026
فری دسترخوان — خدمتِ انسانیت کا مسلسل سفر
الحمدللہ! راہِ خیر ویلفیئر فاؤنڈیشن کا فری دسترخوان روز بروز وسعت اختیار کر رہا ہے، اور مستحق افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل اور آپ مخیر حضرات کے تعاون کا نتیجہ ہے کہ روزانہ کئی بھوکے افراد عزت و احترام کے ساتھ کھانا حاصل کر رہے ہیں۔
اب ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے، اور اس نیکی کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔
آئیے! راہِ خیر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ کھڑے ہوں۔
آپ کا ماہانہ تعاون کسی بھوکے کے لیے امید، دعا اور مسکراہٹ بن سکتا ہے۔
"جو شخص کسی بھوکے کو کھانا کھلائے، اللہ تعالیٰ اسے جنت کے پھلوں میں سے کھلائے گا۔"
آج ہی اس کارِ خیر میں اپنا حصہ شامل کریں، کیونکہ آپ کا دیا ہوا ایک نوالہ کسی کی زندگی میں خوشی اور آسانی کا سبب بن سکتا ہے۔
راہ خیر ویلفیئر فاؤنڈیشن
خوشیاں سب کے لیے

01/08/2026

ماہانہ راشن پروگرام

الحمدللہ! ہر ماہ کی یکم سے پانچ تاریخ کے دوران 25 سے 30 مستحق خاندانوں کے لیے ماہانہ راشن تیار کیا جاتا ہے، جو باعزت طریقے سے بیواؤں، یتیموں اور ضرورت مند گھرانوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ خدمت کا سلسلہ گزشتہ 15 ماہ سے مسلسل جاری ہے۔ یہ سب آپ حضرات کی محبت، اعتماد اور تعاون کا نتیجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس نیکی کے کام کا ذریعہ بنایا۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کے مال، جان اور وقت میں برکت عطا فرمائے، اور اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین۔
راہ خیر ویلفیئر فاؤنڈیشن
خوشیاں سب کے لیے

14/06/2026

🌿 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌿
محترم احباب!
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آپ جیسے مخلص ساتھیوں کی دعاؤں اور تعاون سے راہِ خیر ویلفیئر فاؤنڈیشن خدمتِ خلق کے سفر میں ایک نئے فلاحی منصوبے کی جانب قدم بڑھا رہی ہے۔
"راہِ خیر میڈیکل لیب" کے قیام کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، تاکہ اہلِ خیرپور ٹامیوالی اور گردونواح کے لوگوں کو معیاری اور باآسانی طبی تشخیصی سہولیات میسر آ سکیں۔
ان شاء اللہ، اگر آپ حضرات کی دعائیں، مشورے اور تعاون شاملِ حال رہے تو آنے والے چند دنوں میں ہم سب اپنی آنکھوں کے سامنے "راہِ خیر میڈیکل لیب" کو حقیقت کا روپ دھارتے دیکھیں گے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص کے ساتھ انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور اس منصوبے کو عوام کے لیے خیر و شفاء کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔ راہِ خیر ویلفیئر فاؤنڈیشن
"خوشیاں سب کے لیے"

راہِ خیر ویلفیئر فاؤنڈیشن خیرپور ٹامیوالییہ صرف ہماری ویلفیئر نہیں بلکہ آپ سب کی اپنی ویلفیئر ہے، جس کا مقصد علاقے میں ف...
06/06/2026

راہِ خیر ویلفیئر فاؤنڈیشن خیرپور ٹامیوالی

یہ صرف ہماری ویلفیئر نہیں بلکہ آپ سب کی اپنی ویلفیئر ہے، جس کا مقصد علاقے میں فلاح، خدمت اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔ ہمارا خواب ہے کہ خیرپور ٹامیوالی میں ایسے عظیم فلاحی منصوبے شروع کیے جائیں جو ہر غریب، مجبور اور مستحق انسان کے لیے آسانی اور سہولت کا سبب بنیں۔
ہم چاہتے ہیں کہ علاقے میں ایک جدید اور بڑا R.O پلانٹ قائم کیا جائے تاکہ ہر گھر تک صاف، ٹھنڈا اور محفوظ پانی پہنچ سکے۔ اسی طرح ایک معیاری اور جدید لیبارٹری بنائی جائے جہاں ہر قسم کے ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ، سی ٹی اسکین، ایکسرے اور دیگر طبی سہولیات ایک ہی جگہ میسر ہوں۔ ایمرجنسی کے لیے ڈاکٹرز اور ایمبولینس کی سہولت بھی موجود ہو تاکہ ضرورت مند افراد بروقت علاج حاصل کر سکیں۔
ہمارا عزم صرف صحت تک محدود نہیں بلکہ تعلیم کے میدان میں بھی خدمت کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مختلف علاقوں میں ایسے اسکول قائم کیے جائیں جہاں تعلیم کی سہولت موجود نہیں، تاکہ غریب اور محروم بچوں کو بہتر مستقبل دیا جا سکے۔
یہ سب خواب اور منصوبے آپ کے تعاون، اعتماد اور ساتھ سے ہی حقیقت بن سکتے ہیں۔ اگر آپ ہمارا ساتھ دیں، قدم سے قدم ملا کر چلیں، تو ان شاء اللہ ہم مل کر یہ تمام منازل بہت جلد اور آسانی سے طے کر لیں گے۔
“خوشیاں سب کے لیے” یہی ہمارا پیغام ہے، اور یہی ہمارا مشن بھی ۔

راہ خیر ویلفیئر فاؤنڈیشن خیرپور ٹامیوالی

09/05/2026



07/05/2026

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایک بیوہ ماں کیسے زندگی گزارتی ہے۔

تصور کریں اس ماں کا…
جو سارا دن لوگوں کے طنز اور کڑوی باتیں صرف اس لیے برداشت کرتی ہے کہ شام کو اپنے یتیم بچوں کے لیے دو روٹیاں لا سکے۔
جب وہ بجلی کا بل دیکھتی ہے تو اس کا دم گھٹنے لگتا ہے…
اور جب اس کا بچہ پھٹے جوتوں کے ساتھ اسکول جانے کی ضد کرتا ہے،
تو وہ ماں اندر ہی اندر ٹوٹ جاتی ہے۔
مہنگائی اس کے لیے صرف لفظ نہیں…
یہ ایک ایسی چھری ہے جو ہر روز اس کے بچوں کی خوشیوں کو کاٹ دیتی ہے۔
گھر کا سربراہ جب اس دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے ۔۔
تو سارے رشتہ دار ان سے منہ موڑ لیتے ہیں ۔
وہ ننھیال وہ دودھیال جو وقت آنے پر ساتھ چھوڑ گئے؟
رات کو جب سب سو جاتے ہیں،
تو وہ ماں اندھیرے میں بیٹھ کر ساری رات روتی ہے…
اور اس کے آنسو آسمان تک فریاد بن جاتے ہیں۔
سوچیں…
اگر ہمارے آس پاس کوئی ماں اپنے بچے کی دوا کے پیسے نہ ہونے پر رو رہی ہو،
تو کیا ہم واقعی زندہ ضمیر ہیں؟
💔
آؤ… اس کا سہارا بن جائیں،
اس سے پہلے کہ وہ ٹوٹ جائے۔
کیونکہ کل اگر ایک یتیم نے پوچھ لیا:
"جب میں بھوکا تھا تو تم کہاں تھے؟"
تو ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا۔
آئیں راہ خیر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے قدم کے ساتھ قدم ملائیں۔ ان بیوہ ماؤں اور یتیم بچوں کے گھر کا سہارا بن جائیں ۔

05/05/2026

الحمدللہ ۔ راہ خیر ویلفیئر فاؤنڈیشن
بیوہ ماؤں ۔ یتیم بچوں اور مستحق خاندانوں کو ہر مہینے خشک راشن اور نقد رقم ان کی دہلیز پر پہنچاتی ہے۔
اس مہینے کے راشن تیاری کے مناظر

نیکی کے مسافر — تھکنا نہیں۔۔ہم سب چاہتے ہیں کہ معاشرہ بہتر ہو...کوئی بھوکا نہ سوئے،کوئی پیاسا نہ ہو ۔کوئی یتیم خالی ہاتھ...
04/05/2026

نیکی کے مسافر — تھکنا نہیں۔۔

ہم سب چاہتے ہیں کہ معاشرہ بہتر ہو...
کوئی بھوکا نہ سوئے،
کوئی پیاسا نہ ہو ۔
کوئی یتیم خالی ہاتھ نہ رہ جائے۔

لیکن سوال یہ ہے:
کیا ہم خود اس بہتری کا حصہ بن رہے ہیں؟

راہِ خیر ویلفیئر فاؤنڈیشن آپ کی آواز، آپ کے جذبے،
اور آپ کے صدقے و خیرات کی روشنی سے ہی روشن ہے۔

ہم نہیں کہتے کہ لاکھوں دیں،
ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ آپ بیشک
500یا 1000 روپے — ہر مہینہ — مسلسل دیں۔

یہ کوئی شرط نہیں،
یہ ایک محبت بھری اپیل ہے،
کہ آپ نیکی کے سفر میں ساتھ نہ چھوڑیں۔
چاہے قدم چھوٹا ہو، لیکن رکنا نہیں چاہیے۔ چھوٹے چھوٹے قدم اگر مسلسل ہوں تو منزل مل جاتی ہے ۔

کیونکہ یاد رکھیں:
نیکی کا اصل کمال، نیت کی خلوص اور عمل کی مستقل مزاجی میں ہے۔

خوشیاں سب کے لیے — راہِ خیر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ!

Address

Khairpur

Telephone

+923027920717

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rah e Khair Welfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Rah e Khair Welfare Foundation:

Shortcuts

Share

Category