12/09/2021
جو لوگ حرمین شریفین (مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ) کی زیارت عمرہ کا ارادہ رکھتے ہیں اور جلد سفر عمرہ پر روانہ ہونا چاہتے ہیں وہ یہ ہدایات ضرور پڑھ لیں، شاید کسی کا بھلا ہو جائے۔۔
جو لوگ پہلے عمرہ یا حج کر چکے ہیں انکے لئے بھی یہ ماحول بالکل اچھوتا اور نیا ہو گا۔
1: اگر خانہ کعبہ میں عمرہ کی نیت سے داخل ہونا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس انڈرائیڈ موبائل ہونا چاہئے اور اس پر انٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ "توکلنا" ایپلیکیشن انسٹال ہونی چاہئے اور اگر مسجد نبویﷺ میں داخل ہونا چاہتے ہیں تو "اعتمرنا" ایپلیکیشن انسٹال ہونی چاہئے-
2: ان ایپلی کیشنز پر آپ کی رجسٹریشن ہونی چاہئے اور داخلے کا میسج موجود ہونا چاہئے-
3: خانہ کعبہ میں داخلے کا ٹائم ٹیبل میسج کی شکل میں جو آپ کے موبائل پر آئے گا، آپ اسی وقت میں ہی خانہ کعبہ میں داخل ہو سکتے ہیں، اور داخلے کے بعد سے 3 گھنٹے کا ٹائم آپ کے پاس ہو گا۔ 3 گھنٹے بعد انتظامیہ کے لوگ آپکو خانہ کعبہ سے نکال دیں گے،
4: تین گھنٹے کے اندر اندر آپ نے طواف ، سعی اور عمرہ کو مکمل ادا کرنا ہے۔
5: نماز ادا کرنے کے لئے آپ کو علیحدہ میسج کے ذریعے اجازت لینا ہو گی۔
6: کرونا وائرس کی ویکسین (جو سعودی گورنمنٹ کے متعین کردہ ہو) کا سرٹیفیکیٹ آپکے پاس موجود ہونا چاہئے-
7: آپ صحت مند اور تندرست ہونے چاہئیں ، بیمار لوگوں کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
8: پہلے عمرے کے لئے محرم کا ساتھ ہونا لازمی شرط تھی، اب اکیلی خاتون بھی عمرے پر جا سکتی ہے۔
9: 60 سال یا اسے زیادہ عمر کے لوگوں کو عمرے یا حرمین میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
10: جو وقت آپکو حرم میں داخلے کا دیا جائے گا آپ اس سے پہلے حرم میں داخل نہیں ہو سکتے، یعنی اگر آپکا ٹائم 9 بجے سے 12 بجے کا ہے تو آپ 8:30 بجے داخل نہیں ہو سکیں گے۔
11: ایک مرتبہ اگر آپ مطاف سے نکل گئے تو دوبارہ داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، چاہے آپ کو واش روم جانا ہو یا کوئی اور مجبوری ہو۔
12: عمرہ کے لئے جانے والوں کو پہلے بھی کھانا پینا کم کرنے کا کہا جاتا تھا، تاکہ بار بار واش نہ جانا پڑے اور اب تو اسکی زیادہ پابندی کرنی ہو گی۔
13: حرم شریف کے اردگرد کافی ہوٹل اور دکانیں ہیں لیکن بوجہ کرونا وائرس اکثر بند ہی رہتے ہیں، اور کھانے کے لئے دور دور جانا پڑ سکتا ہے، اور یہ بھی عین ممکن ہے کہ جہاں کھانا ملے وہ باسی بھی ہو اور مہنگا بھی ہو، لہٰذا حرم جانے سے پہلے کچھ نہ کچھ کھانے پینے کا بندوبست ضرور رکھیں۔
14 : پانی پینے کے لئے کولر جو حرم میں جگہ جگہ رکھے ہوتے تھے اب اٹھا لئے گئے ہیں، طواف کے بعد پانی پینا ہو تو انتظامیہ کے کچھ لوگ گھوم رہے ہوتے ہیں جو آپکو پانی دے دیں گے۔
15: طواف کے بعد مقام ابراہیم پر جو نفل ادا جائے جاتے تھے، اب آپکو نوافل ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، لہٰذا نوافل ادا کرنے کے لئے پہلے صفا مروا پر پہنچ جائیں اور سعی سے پہلے کوئی مناسب جگہ دیکھ کر نفل ادا کر لیں۔
16: حجر اسود اور حطیم کو بند کر دیا گیا ھے، اور کسی کو قریب آنے کی اجازت نہیں۔
17: حرمین کا باہری صحن وہ جگہ ہے جہاں اب آپ نمازیں بھی ادا کر سکتے ہیں اور زیادہ دیر بیٹھ سکتے ہیں، اور واش روم بھی قریب ہیں۔
18: کرونا وائرس کی وجہ سے دکانیں بند ہونے کی وجہ سے جو اکا دکا دوکان کھلی ہو گی وہاں چیزیں سستی لیکن خراب ملنے کا چانس ھے، کھجوریں بھی کافی سستی ہیں لیکن تسلی کر کے اچھی قسم کی کھجوریں خریدیں۔
19: مصلے ٹوپیاں اور تسبیحیں وغیرہ وہاں سے نہ خریدیں بلکہ پاکستان سے خریدیں، یہاں سے آپکو سستی مل جائیں گی، وہاں سے صرف کھجوریں اور آب زم زم جتنا ہو سکے اٹھائیں، کیونکہ یہ وہاں کی سوغات ہیں۔
20: اپنے گھر اور ملک سے ہی اپنے لئے کچھ نہ کچھ اشیائے ضروری ساتھ ضرور لے جائیں۔
شئیر کیجئے تاکہ جانے والے دوستوں کی راہنمائی کی جا سکے۔۔
الله رب العالمین ہم سب کو بار بار سہولت کے ساتھ مقبول حاضری نصیب فرمائے۔ آمین