Raja Faisal Zaman

Raja Faisal Zaman This is the official page of Raja Faisal Zaman Former Minister KP.

..



https://whatsapp.com/channel/0029Vb7Ap8w7tkj3JU51sh23

Raja Faisal Zaman is a Pakistani politician and the former Minister of Youth Affairs, Tourism, Sports, and Agricultural Khyber Pakhtunkhwa Pakistan. He had been a Member of the Provincial Assembly of Khyber Pakhtunkhwa, from 2002 to May 2018. He is the son of Raja Sikandar Zaman former chief minister of Khyber Pakhtunkhwa. He was elected to the Provincial Assembly of the North-West Frontier Provin

ce as an independent candidate from Constituency PF-49 (Haripur-I) in the 2002 Pakistani general election. He received 30,153 votes and defeated Raja Sheraz Haider, a candidate of the Pakistan Muslim League (PML-N). He was re-elected to the Provincial Assembly of the North-West Frontier Province as a candidate of Muttahida Majlis-e-Amal from Constituency PF-49 (Haripur-I) in the 2008 Pakistani general election. He received 27,654 votes and defeated Raja Sheraz Haider, a candidate of PML-N. He was re-elected to the Provincial Assembly of Khyber Pakhtunkhwa as a candidate of Pakistan Muslim League (PML-N) from Constituency PK-49 (Haripur-I) in the 2013 Pakistani general election. He received 28,372 votes and defeated an independent candidate, Raja Ejaz Akhter.

پمز ہسپتال اسلام آباد کے افسوسناک واقعے پر سابق صوبائی وزیر کھیل خیبر پختونخوا راجہ فیصل زمان کا اہم تعزیتی بیان:"پمز ہس...
26/08/2026

پمز ہسپتال اسلام آباد کے افسوسناک واقعے پر سابق صوبائی وزیر کھیل خیبر پختونخوا راجہ فیصل زمان کا اہم تعزیتی بیان:
"پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے میں 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر دل شدید رنجیدہ اور غمزدہ ہے۔ ننھی جانوں کا یہ المناک سانحہ پورے ملک کو سوگوار کر گیا ہے جس کا کرب لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ اس ناقابلِ تلافی نقصان پر میں غمزدہ والدین اور لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالیٰ تمام سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔"
Hashtags:

🌙💚 جشنِ ولادتِ رسولِ اکرم ﷺ مبارک ہو 💚🌙12 ربیع الاول وہ بابرکت دن ہے جب اللہ تعالیٰ نے دنیا کو رحمتُ للعالمین، حضرت محمد...
25/08/2026

🌙💚 جشنِ ولادتِ رسولِ اکرم ﷺ مبارک ہو 💚🌙

12 ربیع الاول وہ بابرکت دن ہے جب اللہ تعالیٰ نے دنیا کو رحمتُ للعالمین، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمدِ باسعادت سے منور فرمایا۔ ✨

آئیے اس مقدس موقع پر اپنے دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے روشن کریں، کثرت سے درود و سلام پڑھیں اور آپ ﷺ کی سیرتِ مبارکہ، اخلاق، محبت، امن اور انسانیت کے عظیم پیغام کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کا عہد کریں۔

یا رسول اللہ ﷺ، آپ ﷺ کی آمد پوری انسانیت کے لیے رحمت، روشنی اور ہدایت کا پیغام ہے۔ 🤍💚

راجہ فیصل زمان، سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا، کا بیانہری پور میں 5 سالہ معصوم آیت نور کے اغوا اور تاحال بازیابی نہ ہون...
24/08/2026

راجہ فیصل زمان، سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا، کا بیان

ہری پور میں 5 سالہ معصوم آیت نور کے اغوا اور تاحال بازیابی نہ ہونے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ معصوم بچی کے غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

ملزمان کی گرفتاری کے باوجود آیت نور کی عدم بازیابی انتہائی تشویشناک ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ تمام دستیاب وسائل، جدید تکنیکی ذرائع اور سرچ آپریشنز کو بروئے کار لاتے ہوئے بچی کی فوری، محفوظ اور باحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

عوام کا احتجاج اور اپنی معصوم بچی کی بازیابی کے لیے مطالبات بالکل جائز ہیں۔ اگر اس معاملے میں پولیس یا انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی سطح پر غفلت یا کوتاہی ثابت ہوتی ہے تو ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

معصوم آیت نور کی بحفاظت واپسی تک اس معاملے کو ہر سطح پر سنجیدگی سے آگے بڑھانا ضروری ہے۔

— راجہ فیصل زمان
سابق صوبائی وزیر، خیبر پختونخوا

13/08/2026
11/08/2026

درا فیملی پارک کے متاثرین کے مسائل کے حوالے سے اہم ملاقات

سابق صوبائی وزیر راجہ فیصل زمان کے فرزند راجہ جنید نے درا فیملی پارک کے متاثرین کے ہمراہ ڈاکٹر عباد اللہ سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران درا فیملی پارک کی اراضی سے متعلق موجودہ صورتحال، متاثرہ خاندانوں کو درپیش مشکلات اور ان کے جائز حقوق کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ متاثرین نے اپنے تحفظات، مشکلات اور مطالبات سے ڈاکٹر عباد اللہ کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عباد اللہ نے متاثرین کی بات تفصیل سے سنی اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز حقوق کے لیے ہر ممکن فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ درا فیملی پارک کے معاملے کے پُرامن، منصفانہ اور قانونی حل کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی اور متاثرین کے مسائل کو متعلقہ فورمز پر اجاگر کیا جائے گا۔

10/08/2026
درا فیملی پارک کے متاثرین کے مسائل کے حوالے سے اہم ملاقاتسابق صوبائی وزیر راجہ فیصل زمان کے فرزند راجہ جنید نے درا فیملی...
10/08/2026

درا فیملی پارک کے متاثرین کے مسائل کے حوالے سے اہم ملاقات

سابق صوبائی وزیر راجہ فیصل زمان کے فرزند راجہ جنید نے درا فیملی پارک کے متاثرین کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر، خیبر پختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران درا فیملی پارک کی اراضی سے متعلق موجودہ صورتحال، متاثرہ خاندانوں کو درپیش مشکلات اور ان کے جائز حقوق کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ متاثرین نے اپنے تحفظات، مشکلات اور مطالبات سے ڈاکٹر عباد اللہ کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عباد اللہ، اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی نے متاثرین کی بات تفصیل سے سنی اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز حقوق کے لیے ہر ممکن فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ درا فیملی پارک کے معاملے کے پُرامن، منصفانہ اور قانونی حل کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی اور متاثرین کے مسائل کو متعلقہ فورمز پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔

07/08/2026

خانپور: راجہ جنید زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ درہ فیملی پارک کے متاثرہ خاندان پہلے ہی خانپور ڈیم کے متاثرین ہیں، جنہوں نے ماضی میں اپنی زمینیں اور گھر قربان کیے۔ آج انہیں دوبارہ بے دخل کرنا اور ایک بار پھر متاثرین بنانا کہاں کا انصاف ہے؟

انہوں نے کہا کہ ایسے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور انصاف کا رویہ اختیار کیا جانا چاہیے، نہ کہ انہیں مزید مشکلات سے دوچار کیا جائے۔ راجہ جنید زمان نے مطالبہ کیا کہ متاثرین کے تحفظات کو سنجیدگی سے سنا جائے، ان کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے اور اس معاملے کو انصاف اور قانون کے مطابق حل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے جائز حقوق کے حصول کے لیے ہر متعلقہ فورم پر ان کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

خانپور: ایم این اے بابر نواز خان اور راجہ جنید زمان نے درہ فیملی پارک کے متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ان سے...
07/08/2026

خانپور: ایم این اے بابر نواز خان اور راجہ جنید زمان نے درہ فیملی پارک کے متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ان سے اظہارِ یکجہتی کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی کے دوران پیش آنے والی صورتحال کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی قابلِ افسوس ہے اور اس معاملے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل اور مطالبات کو ہر متعلقہ فورم پر بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انصاف کی فراہمی تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام معاملے کا شفاف اور منصفانہ جائزہ لے کر متاثرین کے تحفظات دور کریں۔

Address

Khanpur
22650

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raja Faisal Zaman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Raja Faisal Zaman:

Shortcuts

Share