Rescue 1122 Ghanche

Rescue 1122 Ghanche وَ مَنۡ اَحۡیَاہَا فَکَاَنَّمَاۤ اَحۡیَا النَّاسَ جَمِیۡعًا ؕ
ترجمہ: جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اُس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔
Life Saving Force 🇵🇰

A Life Saving Force

 (24 اگست 2026)ہائی سکول گراؤنڈ خپلو میں جاری جشن آزادی گلگت بلتستان فٹبال ٹورنامنٹ کا اج فائنل کھیلا گیا ۔ فائنل میچ کے...
24/08/2026



(24 اگست 2026)

ہائی سکول گراؤنڈ خپلو میں جاری جشن آزادی گلگت بلتستان فٹبال ٹورنامنٹ کا اج فائنل کھیلا گیا ۔
فائنل میچ کے دوران ریسکیو 1122 گنگچھے کی میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ الرٹ رہی۔ میچ کے دوران متعدد کھلاڑیوں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

*میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 گنگچھے*

 (23 اگست 2026)ہائی سکول گراؤنڈ خپلو میں جاری فٹبال ٹورنامنٹ میں ریسکیو 1122 گنگچھے کی  میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ ال...
23/08/2026



(23 اگست 2026)

ہائی سکول گراؤنڈ خپلو میں جاری فٹبال ٹورنامنٹ میں ریسکیو 1122 گنگچھے کی میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ الرٹ رہی۔ میچ کے دوران متعدد کھلاڑیوں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

*میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 گنگچھے*

 (21 اگست 2026)*ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 گلگت بلتستان محترمہ شاہانہ خلیل کا ریسکیو 1122 سٹیشن گنگچھے کا دورہ**گنگچھے:* ...
21/08/2026


(21 اگست 2026)

*ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 گلگت بلتستان محترمہ شاہانہ خلیل کا ریسکیو 1122 سٹیشن گنگچھے کا دورہ*

*گنگچھے:* ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 گلگت بلتستان، محترمہ شاہانہ خلیل نے آج ریسکیو 1122 سٹیشن گنگچھے کا دورہ کیا۔

سٹیشن پہنچنے پر انچارج ریسکیو 1122 گنگچھے جناب عاشق حسین نے ڈائریکٹر جنرل کا استقبال کیا اور ریسکیو 1122 گنگچھے کے چاک و چوبند دستے نے ڈائریکٹر جنرل کو سلامی پیش کی۔

اس موقع پر انچارج ریسکیو1122 گنگچھے جناب عاشق حسین نے ڈائریکٹر جنرل کو سٹیشن کی مجموعی کارکردگی، آپریشنل امور، دستیاب وسائل اور ادارے کو درپیش مسائل و چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر جنرل محترمہ شاہانہ خلیل صاحبہ نے بریفنگ کو غور سے سنا اور درپیش مسائل کے حل کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سٹیشن کے لیے وسائل میں اضافے اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

دورے کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل نے ریسکیو 1122 سٹیشن گنگچھے کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کے جذبہ خدمت، عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور ہدایت کی کہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ عوام الناس کو بروقت اور معیاری ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

*شعبہ اطلاعات/ میڈیا کوآرڈینیٹر، ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 گنگچھے*

13/08/2026

14th August – Pakistan Independence Day

On this day of pride and unity, Rescue 1122 Ghanche salutes the spirit of our great nation.

Let’s celebrate Independence Day by honoring our heroes, protecting our communities, and building a safer, stronger Pakistan.

*Happy Independence Day to all Pakistanis!*

*_From: Rescue 1122 Ghanche_*

"Serving Humanity, Saving Lives”

 11 اگست 2026گنگچھے: ریسکیو 1122، UNDP اور GB-RSP کی جانب سے کندوس ضلع گنگچھے میں سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے مشترکہ موک ...
11/08/2026


11 اگست 2026

گنگچھے: ریسکیو 1122، UNDP اور GB-RSP کی جانب سے کندوس ضلع گنگچھے میں سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے مشترکہ موک ڈرل اور تربیتی سیشن کا انعقاد

ریسکیو 1122 گنگچھے، یونائیٹڈ نیشنز ڈیویلپمنٹ پروگرام UNDP اور گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام GB-RSP کے اشتراک سے آج سب ڈویژن مشہ بروم کے علاقے کندوس میں سیلاب اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے ایک روزہ مشترکہ موک ڈرل اور تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔

اس تربیت کا مقصد کمیونٹیز کو قدرتی آفات، بالخصوص سیلاب کی صورت میں بروقت رسپانس اور ابتدائی طبی امداد کی صلاحیتوں سے لیس کرنا تھا۔

ٹریننگ میں ریسکیو 1122 گنگچھے اور گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے تربیت یافتہ عملے نے شرکت کی۔ سیشن کے دوران شرکاء کو درج ذیل موضوعات پر عملی اور نظری تربیت فراہم کی گئی:

- *ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس* اور انتظامی امور
- *ابتدائی طبی امداد First Aid* اور *بیسک لائف سپورٹ BLS*
- *CPR کا طریقہ کار*
- *خون بہنے، ہڈی ٹوٹنے اور بے ہوشی* کی صورت میں اختیار کیے جانے والے اقدامات
- *آگ لگنے کی صورت میں بچاؤ* اور حفاظتی تدابیر

تربیت کے اختتام پر "Flood Preparedness" کے موضوع پر ایک جامع موک ڈرل کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس موک ڈرل میں مقامی رضاکاروں اور کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ہنگامی انخلاء، ریسکیو آپریشن اور متاثرین کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کے طریقہ کار کو عملی طور پر سیکھا۔

کمیونٹی کے افراد نے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی تربیت سے وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں خود بھی محفوظ رہ سکتے ہیں اور دوسروں کی مدد بھی کر سکتے ہیں۔

ریسکیو 1122 گنگچھے کا عزم ہے کہ وہ ضلع بھر میں کمیونٹی کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اس طرح کے تربیتی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

*شعبہ اطلاعات / میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 گنگچھے*

 4 اگست 2026_گنگچھے_ – خپلو میں چہلمِ امام حسینؑ کا مرکزی جلوس جامع مسجد ڈینس سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہ...
04/08/2026


4 اگست 2026

_گنگچھے_ – خپلو میں چہلمِ امام حسینؑ کا مرکزی جلوس جامع مسجد ڈینس سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ہچی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر خانقاہ میں مرکزی مجلس کا بھی انعقاد ہوا۔

جلوس اور مجلس کے دوران ریسکیو 1122 گنگچھے کی ٹیم ایمبولینسز اور دیگر ایمرجنسی سامان کے ہمراہ موقع پر تعیناتی رہی ۔

ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عاشق حسین صاحب کی ہدایات پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے عزاداروں کو بروقت طبی امداد فراہم کی اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکس رہی۔

*میڈیا کوآرڈینیٹر*
*ریسکیو 1122 گنگچھے*

 3 اگست 2026_گنگچھے_ – خپلو کے علاقے دمژر میں ایک کار حادثے کا شکار ہو گئی۔ریسکیو 1122 گنگچھے کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹی...
03/08/2026


3 اگست 2026

_گنگچھے_ – خپلو کے علاقے دمژر میں ایک کار حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریسکیو 1122 گنگچھے کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور حادثے کا شکار گاڑی کو بحفاظت ریکور کر کے مالک کے حوالے کر دیا۔

حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

*شعبہ اطلاعات و میڈیا کوآرڈینیٹر*
*ریسکیو 1122 گنگچھے*

31/07/2026

, large trees were fallen into the river due to floodwater, blocking the flow and diverting water toward nearby homes.
Rescue personnel removed the obstructing trees and restored the water flow to its original channel, preventing potential damage to houses.

* *

 (26 جولائی 2026)ریسکیو 1122  کنٹرول روم گنگچھے کو اطلاع ملی کہ غورسے کے مقام پر سیلابی پانی کے باعث بڑے درخت گر کر دریا...
26/07/2026


(26 جولائی 2026)

ریسکیو 1122 کنٹرول روم گنگچھے کو اطلاع ملی کہ غورسے کے مقام پر سیلابی پانی کے باعث بڑے درخت گر کر دریا میں رکاوٹ بن گئے ہیں، جس کی وجہ سے پانی کا بہاؤ آبادی کی جانب مڑ گیا تھا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 گنگچھے کی ٹیم صبح 8 بجے ضروری سامان کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت سے دریا میں پھنسے درختوں کو نکال کر پانی کا بہاؤ دوبارہ اپنی اصل سمت میں بحال کر دیا، جس سے گھروں کو ممکنہ نقصان سے بچا لیا گیا۔

*میڈیا کوآرڈینیٹر*
*ریسکیو 1𝟏𝟐𝟐 گنگچھے*

 گنگچھے: سرمو چھوغو گرونگ کے مقام پر پہاڑ سے گرنے کے باعث ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ مقامی افراد نے زخمی نوجوان کو پہا...
24/07/2026



گنگچھے: سرمو چھوغو گرونگ کے مقام پر پہاڑ سے گرنے کے باعث ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ مقامی افراد نے زخمی نوجوان کو پہاڑ سے نیچے منتقل کرنے کے بعد ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 گنگچھے کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمی نوجوان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ریسکیو 1122 گنگچھے کی ٹیم نے متوفی کی میت آبائی گاؤں منتقل کر کے ورثاء کے حوالے کر دی۔

شعبہ اطلاعات / میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 گنگچھے

Address

01
Khapalu

Telephone

+925816921122

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Ghanche posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share