26/03/2026
بلدیہ خپلو۔
اسسٹنٹ کمشنر خپلو جناب زاہد حسین صاحب نے خپلو میں سبزی، گیس، چکن، روٹی اور دیگر اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا گیا ہے، تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے اور ناجائز منافع خوری کا مؤثر سدباب ممکن بنایا جا سکے۔
تمام دکانداروں اور سبزی فروشوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سرکاری نرخنامہ اپنی دکانوں پر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور اسی کے مطابق اشیاء فروخت کریں۔
خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عوام الناس سے بھی گزارش ہے کہ اگر کہیں زائد قیمت وصول کی جائے تو فوری طور پر متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔