Health Department Bajaur KP

Directions

Health Department Bajaur KP Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Health Department Bajaur KP, Khar Bajaur, Khar.

19/09/2026
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس باجوڑ کی صوبے میں نمایاں کارکردگیڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس باجوڑ نے مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق Medical Officer Pres...
15/09/2026

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس باجوڑ کی صوبے میں نمایاں کارکردگی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس باجوڑ نے مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق Medical Officer Presence Report اور Smart AI Facial Recognition Attendance System دونوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اگست 2026 کی IMU رپورٹ میں Medical Officer Presence 100% ریکارڈ ہوئی، جبکہ Smart Attendance System میں بھی عملے کی حاضری میں نمایاں بہتری سامنے آئی۔ پورے ریجن میں پہلا ضلعی صحت آفس جسنے مطلوبہ بینچ مارک کو کم ترین وقت میں حاصل کیا ۔

اس بہترین کارکردگی کو محترم وزیرِ صحت اور سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا نے خصوصی طور پر سراہا۔

یہ کامیابی فوکل پرسن smart attendance گوہر رحمان ،لقمان خان، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، نرسنگ، فیلڈ و معاون عملے سمیت پوری ٹیم District Health Office Bajaur کی مشترکہ محنت اور نظم و ضبط کا نتیجہ ہے۔

پوری ٹیم باجوڑ کو مبارکباد! 👏

Operation against quackery in bajaur, report by DAWN News
13/08/2026

Operation against quackery in bajaur, report by DAWN News

ضلع باجوڑ میں انسدادِ عطائیت مہم — غیر قانونی کلینکس کے خلاف بھرپور کارروائیایمرجنسی آپریشن سینٹر (EOC) کی ہدایات کی روش...
09/08/2026

ضلع باجوڑ میں انسدادِ عطائیت مہم — غیر قانونی کلینکس کے خلاف بھرپور کارروائی

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (EOC) کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت باجوڑ کی جانب سے تحصیل نواگئی میں انسدادِ عطائیت مہم کے تحت بھرپور کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران 10 غیر قانونی کلینکس، میٹرنٹی ہومز اور ڈینٹل کلینکس سیل کر دیے گئے، جبکہ متعلقہ افراد کو شو کاز نوٹسز اور وارننگز بھی جاری کی گئیں۔

عوام کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ مستند ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر انجیکشن لگانا ایک سنگین اور قابلِ گرفت خلاف ورزی ہے، جس کے خلاف قانون اور محکمانہ قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ صحت باجوڑ کا عزم واضح ہے:

باجوڑ کو غیر مستند اور عطائی افراد سے پاک کرکے دم لیں گے۔

عوام سے بھی اپیل ہے کہ غیر قانونی کلینکس، عطائیوں یا غیر مستند طبی سرگرمیوں کی اطلاع محکمہ صحت کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

محفوظ صحت — ذمہ دار معاشرہ
محکمہ صحت باجوڑ

ضلع باجوڑ تحصیل ماموند ڈپٹی کمشنر باجوڑ  عدنان فرید اور صوبائی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (Provincial EOC) کی ہدایات پر محکم...
05/08/2026

ضلع باجوڑ تحصیل ماموند

ڈپٹی کمشنر باجوڑ عدنان فرید اور صوبائی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (Provincial EOC) کی ہدایات پر محکمہ صحت باجوڑ کی ڈرگ اینڈ کلینکس انسپیکشن ٹیم نے تحصیل ماموند میں کارروائی کرتے ہوئے کم از کم سروس ڈلیوری اسٹینڈرڈز (MSDS) کی خلاف ورزی اور غیر قانونی طبی پریکٹس میں ملوث متعدد عطائی ڈاکٹروں کو مریضوں کا غیر قانونی علاج کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ کارروائی کے دوران ان کے کلینکس موقع پر ہی سیل کر دیے گئے جبکہ متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

کارروائی کے دوران تین کلینکس سے انڈین ساختہ ادویات اور نشہ آور ادویات بھی برآمد ہوئیں، جن کا غیر قانونی طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ مستند ڈاکٹر کی نگرانی کے بغیر ایسی ادویات کا استعمال مریضوں کی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور جسمانی و ذہنی پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے۔

محکمہ صحت باجوڑ نے واضح کیا ہے کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر، عطائیت، غیر قانونی کلینکس، ممنوعہ ادویات اور MSDS کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ علاج کے لیے صرف مستند اور رجسٹرڈ ڈاکٹرز سے رجوع کریں اور کسی بھی غیر قانونی طبی سرگرمی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

📢 اہم عوامی اطلاعتمام امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آن لائن درخواست جمع کروانے میں پیش آنے والی تکنیکی خرابی کے باعث ...
26/07/2026

📢 اہم عوامی اطلاع

تمام امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آن لائن درخواست جمع کروانے میں پیش آنے والی تکنیکی خرابی کے باعث اشتہار کو دوبارہ جاری (Re-notify) کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے Corrigendum بھی جاری کیا گیا ہے۔

اب امیدوار:
✅ اپنی درخواست اور مطلوبہ دستاویزات [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔
✅ یا اپنی درخواست بمعہ تمام ضروری دستاویزات دفتر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، باجوڑ میں دفتری اوقات کے دوران بذاتِ خود جمع کرا سکتے ہیں۔

درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 3 اگست 2026 مقرر کر دی گئی ہے۔

ضلع باجوڑ کے اہل اور مقامی امیدواروں سے خصوصی گزارش ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور مقررہ تاریخ سے قبل اپنی درخواست ضرور جمع کروائیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، باجوڑ

عوامی اطلاعاگر کسی شہری کو اپنے علاقے میں کسی غیر قانونی کلینک، ہسپتال ، میٹرنٹی ہوم، لیبارٹری، فارمیسی یا کسی بھی قسم ک...
18/07/2026

عوامی اطلاع

اگر کسی شہری کو اپنے علاقے میں کسی غیر قانونی کلینک، ہسپتال ، میٹرنٹی ہوم، لیبارٹری، فارمیسی یا کسی بھی قسم کی غیر قانونی طبی سرگرمی کے بارے میں شکایت ہو تو وہ درج ذیل نمبرات یا محکمہ صحت کے فیس بک پیج پر رابطہ کرکے اپنی شکایت درج کرا سکتا ہے۔

📞 رابطہ نمبر:
0342 9398718
[0942220149]

آپ کی شناخت کو حتیٰ الامکان خفیہ رکھا جائے گا اور موصول ہونے والی شکایت پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

معیاری علاج ۔ محفوظ صحت
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، باجوڑ

پریس ریلیزڈپٹی کمشنر باجوڑ کی ہدایات اور ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (EOC) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں ضلع باجوڑ میں ...
18/07/2026

پریس ریلیز

ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی ہدایات اور ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (EOC) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں ضلع باجوڑ میں عطائیت (Quackery) کے خلاف مہم کے سلسلے میں کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) باجوڑ نے اسسٹنٹ کمشنر (AAC) خار کے ہمراہ تحصیل سالارزئی اور پشات بازار میں مختلف نجی صحت کی سہولیات کا معائنہ کیا۔

کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 8 صحت کی سہولیات کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 2 مراکز کو قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر سیل کر دیا گیا، جبکہ 6 مراکز کو محکمہ صحت کے مقررہ کم از کم سروس ڈیلیوری معیارات (Minimum Service Delivery Standards - MSDS) پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔

متعلقہ مراکز کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 7 دن کے اندر اندر اپنے اداروں میں موجود تمام نقائص دور کرتے ہوئے مقررہ معیارات کے مطابق سہولیات فراہم کریں۔ انہیں متنبہ کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ان کے مراکز کو مستقل طور پر سیل کر دیا جائے گا اور ان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی محکمہ صحت باجوڑ عوام کو معیاری، محفوظ اور قانونی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ عطائیت اور غیر معیاری طبی خدمات کے خاتمے کے لیے اس نوعیت کی کارروائیاں آئندہ بھی ضلع بھر میں بلاامتیاز جاری رہیں گی تاکہ عوام کی صحت کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ضلع باجوڑ میں عطائیت کے خلاف کارروائیعوام کو معیاری، محفوظ اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور مضرِ صحت و غیر قانونی طب...
17/07/2026

ضلع باجوڑ میں عطائیت کے خلاف کارروائی

عوام کو معیاری، محفوظ اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور مضرِ صحت و غیر قانونی طبی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے ضلع باجوڑ میں عطائیت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں مامنزو کے علاقے میں کارروائی کے دوران دو میڈیکل اسٹورز اور ایک میٹرنٹی ہوم کو قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا، جبکہ متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ضلع صحت آفس باجوڑ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ عوام تک بہترین اور معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی، مضرِ صحت اور غیر قانونی طبی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہیں گی۔ عوام سے بھی اپیل ہے کہ عطائیت اور غیر قانونی طبی سرگرمیوں کی نشاندہی کر کے اس قومی ذمہ داری میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

Address

Khar Bajaur
Khar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health Department Bajaur KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share