Rescue 1122 Bajaur

Rescue 1122 Bajaur Emergency Rescue Service 1122

03/09/2026
03/09/2026

KP Rescue1122
Rescue 1122 Peshawar

ریسکیو 1122 باجوڑ/فرسٹ ایڈ اینڈ فائرسیفٹی ٹریننگباجوڑ: ریسکیو 1122 باجوڑ ٹریننگ وینگ ٹیم کی جانب سے نادرا اہلکاروں کے لئ...
02/09/2026

ریسکیو 1122 باجوڑ/فرسٹ ایڈ اینڈ فائرسیفٹی ٹریننگ

باجوڑ: ریسکیو 1122 باجوڑ ٹریننگ وینگ ٹیم کی جانب سے نادرا اہلکاروں کے لئے فرسٹ ایڈ اور آگ سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی تربیتی پروگرام:

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخواہ شافہد اور ریجنل ڈائریکٹر سینٹرل مردان ڈویژن محمد عمران خان یوسفزئی کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان کی زیرنگرانی میں ٹریننگ وینگ ٹیم نے نادرا کے اہلکاروں کے لئے خصوصی میڈیکل فرسٹ ایڈ اور آگ بجھانے کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔

• تربیتی پروگرام کے دوران نادرا اہلکاروں کو فوری اور بروقت CPR کرنے، سانس کی نالی بند ہونے کی صورت میں بحالی کی فرسٹ ایڈ کے ساتھ ساتھ آگ سے بچاؤ اور ابتدائی طور پر آگ کو بجھانے کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔

• ٹریننگ سیشن کے اختتام پر ریجنل نادرا آفس کے اعلیٰ عہدیداروں نے ریسکیو 1122 ٹریننگ وینگ ٹیم کاشکریہ ادا کیا اور ضلع بھر میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا۔

ریاض خان
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 باجوڑ

02/09/2026
02/09/2026

ڈیجیٹل کمپنسیشن سسٹم کے حوالے سے اہم اجلاس
سیکرٹری ریلیف، بحالی و آبادکاری محکمہ خیبر پختونخوا کی زیرِ صدارت ڈیجیٹل کمپنسیشن سسٹم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سسٹم کی موجودہ کارکردگی، تکنیکی و عملی مسائل، تصدیقی عمل، ادائیگی کے طریقہ کار اور زیرِ التوا معاوضہ کیسز کے جلد تصفیے کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں خصوصی معاوضہ کیسز کے لیے علیحدہ ماڈیول، ڈپلیکیٹ کلیمز کی مؤثر تصدیق، زیرِ التوا کیسز کے تصفیے، سیکرٹری ڈیش بورڈ کی بہتری، پراپرٹی نقصانات کی تفصیلی کیٹیگریز، نقشہ/ہیٹ میپ اور NADRA/Family Tree انضمام سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں بینک اکاؤنٹ نہ رکھنے والے مستحقین کے لیے OTC بائیومیٹرک ادائیگی، بینک تصدیق کے طریقہ کار اور شہریوں کے لیے Self-Application سہولت سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔
اجلاس میں IT Board کے نمائندگان اور Bank of Khyber (BOK) کے نمائندے نے Zoom کے ذریعے شرکت کی۔

02/09/2026
ریسکیو 1122 باجوڑ/ جار ملا کلےسیلابی پانی کے باعث کاز وے بند، ریسکیو 1122 کی عوام کو محفوظ خوڑ پار کرانے کے لیے امدادی ک...
01/09/2026

ریسکیو 1122 باجوڑ/ جار ملا کلے

سیلابی پانی کے باعث کاز وے بند، ریسکیو 1122 کی عوام کو محفوظ خوڑ پار کرانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری؛ ریسکیو 1122

باجوڑ: سیلابی پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث جار ملا کلی کاز وے پر گاڑیوں کی آمدورفت غیر محفوظ ہونے کے پیشِ نظر کاز وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

صورتحال کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 باجوڑ کی ٹیم موقع پر موجود ہے اور شہریوں کو محفوظ طریقے سے خوڑ/پانی پار کرانے کے لیے بھرپور معاونت فراہم کر رہی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے پانی کے دونوں کناروں پر محفوظ مقامات پر مضبوط حفاظتی رسی نصب کرکے اسے خوڑ کے آرپار باندھا گیا ہے، جس کی مدد سے شہریوں کو باحفاظت ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک منتقل کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر موجود رہتے ہوئے شہریوں کو حفاظتی رسی کے ذریعے خوڑ پار کروانے کے ساتھ ساتھ ضروری حفاظتی ہدایات بھی فراہم کر رہے ہیں۔ اب تک درجنوں افراد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور حفاظتی رسی کی مدد سے بحفاظت خوڑ پار کر چکے ہیں۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم صورتحال پر مسلسل کڑی نظر رکھے ہوئے ہے، جبکہ پانی کے بہاؤ میں ہونے والی تبدیلیوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ریسکیو اہلکار مکمل طور پر الرٹ اور تیار ہیں۔

ریسکیو 1122 باجوڑ کی اولین ترجیح عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ سیلابی پانی کے باعث کاز وے پر گاڑیوں کے ذریعے گزرنے سے ہرگز گریز کریں، پانی کے تیز بہاؤ کے قریب جانے سے احتیاط کریں اور موقع پر موجود ریسکیو اہلکاروں کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔

ریاض خان
ترجمان
ریسکیو 1122 باجوڑ

Address

Khar
18650

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Bajaur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Rescue 1122 Bajaur:

Shortcuts

Share