Chaudhry Naseer Ahmad Abbas Sidhu

Chaudhry Naseer Ahmad Abbas Sidhu OFFICIAL PAGE OF MEMBER NATIONAL ASSEMBLY CHAUDHRY NASEER AHMED ABBAS SIDHU
NA-65 PML-N

ممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس سدھو کی دیگر اراکین اسمبلی اظہر قیوم نہرہ اور ناصر اقبال بوسال کے ہمراہ شرکت
25/08/2026

ممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس سدھو کی دیگر اراکین اسمبلی اظہر قیوم نہرہ اور ناصر اقبال بوسال کے ہمراہ شرکت

ٹپیالہ۔تین ترقیاتی منصوبوں کا افتتاحممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس سدھو،امیدوار PP-32 چوہدری رضا علی وڑائچ اور س...
22/08/2026

ٹپیالہ۔
تین ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

ممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس سدھو،امیدوار PP-32 چوہدری رضا علی وڑائچ اور سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود نے ٹپیالہ ساہیاں میں 126 ملین سے زائد کی لاگت سے مکمل ہونے والے اور جاری تین اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سینئر رہنما مسلم لیگ ن ٹپیالہ ساہیاں چوہدری احسان اللہ ساہی کی میزبانی میں معزز مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا گیا، جبکہ یونین کونسل ٹپیالہ ساہیاں سمیت مختلف علاقوں سے کارکنان اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔پاک وگھ فیڈر جس سے تقریباً 24 دیہاتوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا اور ویٹرنری ہسپتال ٹپیال کی تعمیر کا منصوبہ بھی مکمل کرلیا گیا، جو علاقے کے مویشی پال حضرات کے لیے اہم سہولت ثابت ہوگا۔علاوہ ازیں ٹپیالہ، خوجہ اور چھماں نہر کی کنکریٹ کا منصوبہ بھی شروع کردیا گیا۔ اس منصوبے سے نہروں کی پختگی کے ساتھ پانی کی روانی اور آبپاشی کے نظام میں بہتری متوقع ہے۔اس موقع پر چوہدری نصیر عباس سدھو،چوہدری رضاعلی وڑائچ،میاں طارق محمود کے بعد جناب قیصر اسحاق مغل انچارج ڈویلپمنٹ،چوہدری احسان اللہ ساہی اور شیرا چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس سدھو صاحب صحیح معنوں میں عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں۔ ٹپیالہ ساہیاں اور ملحقہ علاقوں میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور نئے منصوبوں کا آغاز علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم پیش رفت ہے۔اس موقع پر چوہدری افضال گجر دیونہ سابق ممبر ضلع کونسل،جناب سیف الرحمن بھٹی سابق ٹکٹ ہولڈر،سید چمن شاہ،امیدوار چئیرمین چوہدری سجاد ساہی،چوہدری ذاہد محمود وڑائچ،چوہدری نوید حسین وڑائچ،چوہدری مظہر قیوم وڑائچ،چوہدری عبدالروف وڑائچ،سید عمران حیدر،چوہدری احسن وڑائچ،چوہدری خضر دھوپ سڑی چوہدری سجاول سمائلہ،سیٹھ طفیل،شیخ راشد نوید اور چوہدری الیاس وڑائچ جامو بولہ بھی موجود تھے۔

22/08/2026

بابو ٹرین افتتاح ۔

منڈھیر کلیوال سیداں میں سول ویٹرنری ڈسپنسری کا افتتاح، مویشی پال حضرات کو علاج کی سہولت میسر آ گئی 10 ملین روپے سے زائد ...
22/08/2026

منڈھیر کلیوال سیداں میں سول ویٹرنری ڈسپنسری کا افتتاح، مویشی پال حضرات کو علاج کی سہولت میسر آ گئی

10 ملین روپے سے زائد لاگت کے منصوبے کا افتتاح ممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس سدھو نے کیا،

لالہ موسیٰ (صدائے پاکستان، نعیم احمد بٹ)

لالہ موسیٰ کے نواحی علاقے منڈھیر کلیوال سیداں میں سول ویٹرنری ڈسپنسری کا افتتاح کر دیا گیا۔ 10 ملین روپے سے زائد لاگت سے مکمل ہونے والی اس ڈسپنسری سے علاقے کے مویشی پال حضرات کو ان کے گھر کی دہلیز کے قریب جانوروں کے علاج معالجے اور دیگر ضروری ویٹرنری سہولیات میسر آئیں گی۔
ڈسپنسری کا باقاعدہ افتتاح ممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس سدھو نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں مویشی پال کسانوں کو بنیادی ویٹرنری سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سول ویٹرنری ڈسپنسری کے قیام سے علاقے کے لوگوں کو اپنے مویشیوں کے علاج کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔
اس منصوبے کے قیام میں صوبائی وزیر لائیو سٹاک عاشق حسین کرمانی کی خصوصی کاوشیں بھی قابلِ تحسین ہیں، جبکہ مقامی سطح پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس سدھو کی کوششوں سے منصوبہ پایۂ تکمیل تک پہنچا۔
تقریب میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز، چوہدری افضال گجر دیونہ سابق ممبر ضلع کونسل، چوہدری مجتبیٰ چک مرتضیٰ، چوہدری عمر صفدر چک مرتضیٰ، چوہدری ابرار چک مرتضیٰ، سیف الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ، چوہدری شبیر گوندل ایڈووکیٹ، سید نعیم شاہ کلیوال سیداں، چوہدری حسن سیدا بہرام، چوہدری سجاول سمائلہ، حافظ ناصر ٹبی چاند، چوہدری مدثر نمبردار بھکنانوالی، چوہدری اقبال چک اخلاص، چوہدری مصطفیٰ گوندل سپرا، صوبیدار اقبال چنوں بوجہ، چوہدری اصغر چوہان کلاں، چوہدری یاسر جھنڈے والی، چوہدری عامر صدیق بانیاں، چوہدری قیصر میانہ چک، لالہ ظفر شاہ سرمست، سیٹ طفیل لالہ موسیٰ، شیخ راشد، رمضان بٹ اور توقیر بھٹی سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔
اہل علاقہ نے سول ویٹرنری ڈسپنسری کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سہولت سے مویشی پال حضرات کو نہ صرف بروقت علاج کی سہولت ملے گی بلکہ علاقے میں لائیو سٹاک کے شعبے کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

21/08/2026

منڈھیر کلیوال۔

21/08/2026

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کی ایک اور شاندار مثال ہے۔

بھارتی سرپرستی میں سرگرم 49 دہشتگردوں کا خاتمہ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت، مؤثر انٹیلی جنس اور بے مثال جرات کا واضح ثبوت ہے۔

وطن کے امن کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ہمارے بہادر جوانوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان کی سرزمین پر دہشتگردی اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

سلام ہے پاکستان کے محافظوں کو، جن کی قربانیوں سے ہمارا امن قائم ہے۔ 🇵🇰

21/08/2026

دہشت گردی کے متاثرین کے نام

دہشت گردی کے متاثرین کے عالمی دن پر دنیا بھر میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے معصوم افراد اور اپنے پیاروں کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنے والے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

دہشت گردی نے انسانیت کو گہرے زخم دیے ہیں، مگر اس کے خلاف کھڑے ہونے کا عزم بھی اتنا ہی مضبوط ہے۔ پاکستان اس جنگ کی بھاری قیمت ادا کر چکا ہے؛ ہمارے شہریوں، فوجی جوانوں، پولیس اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے امن کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

ہماری ذمہ داری ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہ کریں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں خوف، انتہا پسندی اور تشدد کے بجائے امن، برداشت اور انسانیت کو فروغ حاصل ہو۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف ایک ملک کی نہیں، پوری انسانیت کی مشترکہ جدوجہد ہے۔

لالہ موسی ٹرین افتتاح۔ممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس سدھو کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے بابو پسنجر (205 اپ/206 ڈ...
20/08/2026

لالہ موسی ٹرین افتتاح۔
ممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس سدھو کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے بابو پسنجر (205 اپ/206 ڈاؤن) کی بحالی کے بعد ڈی ایس ریلوے نور الدین داوڑ کے ہمراہ افتتاح کر دیا گیا۔اس موقع پر ریلوے حکام میں نور الدین داوڑ ڈی ایس ریلوے راولپنڈی،میڈم وقار النساء ڈی ٹی او راولپنڈی،میڈم عابدہ مریم لودھی ڈی سی او راولپنڈی،سرمد جاوید،عثمان حبیب،عابد حسین،مرتضی علی،سید تبسم رضا ہیڈ کلرک،پارس محبوب اور چوہدری حنیف بٹور اس موقع پر موجود تھے۔ممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس سدھو کے قریبی ساتھیوں میں سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمدافضال دیونہ،صدر مسلم لیگ ن لالہ موسیٰ جناب سجاد بٹ،سابق ٹکٹ ہولڈر سیف الرحمان بھٹی ایڈووکیٹ،چئیرمین محمداصغروڑائچ،چوہدری طاہرمحمود سدھ،چوہدری محمد ارشد،سیٹھ محمدطفیل کوارڈینیٹر بلدیہ لالہ موسی، شیخ راشد نوید کوارڈینیٹرواپڈا، شیرازمحمود بٹ سابق کونسلر، حاجی شوکت محمودبٹ،سابق ممبرTMA ایڈوائزری کمیٹی لالہ موسیٰ طارق منہاس،سابق نائب صدر بارکھاریاں شیخ وسیم عباس ایڈووکیٹ،بشیراحمد بٹ، طارق زرگر،چوہدری شبیر گوندل چکوڑی شیر غازی،چوہدری یاسر جھنڈے والی،چوہدری مدثر پسوال علی چک،چوہدری حمزہ افضال دیونہ،چوہدری حسن سیدہ بہرام،جعفر حسین بٹ،عبدالناصر مرزا،راجہ کلنٹن،کوارڈینیٹر محکمہ فوڈ اتھارٹی ماسٹرتنویرحسین مہر،توقیر سلیمان بھٹی،سیٹھ سہیل احمد، سیٹھ محمداشرف، محمد رشید قریشی،علی رضابٹ،سلیمان بٹ، عباس خان، ڈپٹی کوارڈینیٹر واپڈامیاں محمد افضل، شیخ اویس،راجہ عبیداللہ،محمداقبال قریشی، خالدمحمودقریشی،شیخ تسلیم،شیخ طلحہ،شیخ سمیر، شیخ عمران شکیل،شیخ محمد ارسلان،راجہ گلریز،محمدفاروق، سجاد احمد،اعجاز احمد، احمداقبال اور سید خوشنود شاہ شامل تھے۔

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی 55ویں برسی پر انہیں سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔راشد منہاس شہید نے وطن کے دفاع ...
20/08/2026

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی 55ویں برسی پر انہیں سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

راشد منہاس شہید نے وطن کے دفاع اور قومی وقار کی خاطر اپنی جان قربان کرکے بہادری، حب الوطنی اور فرض شناسی کی عظیم مثال قائم کی۔ ان کی لازوال قربانی ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔

قوم اپنے عظیم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ہم وطن عزیز کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ راشد منہاس شہید اور تمام شہدائے وطن کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔

Address

Halqa NA-65 Sidh
Kharian
42000

Telephone

+923450777149

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chaudhry Naseer Ahmad Abbas Sidhu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Chaudhry Naseer Ahmad Abbas Sidhu:

Shortcuts

Share